Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خود اعتمادی کی اہمیت و ضرورت

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

خود اعتمادی ایک ایساوصف ہے جس کے بغیرکوئی بھی خواہ وہ کتنی بھی خوبیوں کا مالک کیوں نہ ہو، کامیاب نہیں ہو سکتا۔ خوداعتمادی ایک صحت مند شخصیت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ خوداعتمادی آپ کا وہ طرز عمل یا طریقہ زندگی ہے جو ایک باعمل اور موثر زندگی کوممکن بناتا ہے۔ اسے کچھ بھی کہیے یہ تعمیری طرز عمل تمام اندیشے، شک اور خوف کو دورکرکے امید اور اعتماد پیدا کرکے آپ میں جدوجہد، کوشش اور کامیابی کے امکانات کوروشن اور راہوں کو ہموار بنا دیتا ہے۔ خود اعتمادی کے بغیر نہ آپ اپنے لیے کچھ کر سکتے ہیں اور نہ دوسروں کیلئے کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں۔یقینا خود اعتمادی ہو توزندگی خوشگوار بن جاتی ہے اور اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے کامیابی کی بلند ترین منزلوں کو سر کر لینا ممکن بن جاتاہے۔ ہر وہ شخص جو ماہرنفسیات کے پاس علاج کیلئے جاتاہے وہ عدم اعتمادی میں مبتلاہو تا ہے اور جو شخص عدم اعتمادی میںمبتلا ہوتاہے وہ خود فریبی میں مبتلاہوتا ہے اور یہ آرزو رکھتا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی نظر میں اہمیت حاصل کرے اور جب یہ آروزو پوری نہیں ہوتی تو وہ احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ وہ یہ بات سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ اس کی کوئی اہمیت اور قدر و منزلت نہیں۔ وہ زندگی میںہر لحاظ سے ناموزوں اور ناکارہ ہے۔ ہم ہر اس شخص کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس میں خوداعتمادی ہوتی ہے۔ خود اعتمادی کا فقدان ہمیں پریشان رکھتا ہے۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ ہم ناخوش رہتے ہیں اور اتنے کامیاب نہیں ہوتے جتنا ہمیںخود اعتمادی کی صورت میں ہونا چاہیے۔ بعض افراد میں خود اعتمادی کی اتنی کمی ہوتی ہے کہ ہر نئے کام میںہاتھ ڈالتے ہوئے ڈرتے ہیں۔وہ اپنے بارے میں بے یقین ہیں۔ لیکن ہم میں سے اکثر کو ان کے احساس کا کچھ نہ کچھ علم ہے اور بعض اوقات ہم بھی ایک حد تک وہی روش اختیار کرلیتے ہیں جو ان کی ہے حالانکہ ہم سب کو خود اعتمادی سے ذرا زیادہ کام لینا چاہیے۔ جب آپ کہتے ہیں کہ ہمیں زیادہ خود اعتمادی کی ضرورت ہے توغالباً مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنی قوتوں اور اچھے فیصلے پر زیادہ بھروسے کے قابل بننا چاہتے ہیں۔ آپ کی غرض یہ ہوتی ہے کہ اپنے آپ پر اعتماد کریں۔ یہی حقیقی خود اعتمادی ہے اور یہ اس حقیقت پسندانہ علم پر مبنی ہوتا ہے کہ آپ میںکتنے اچھے اوصاف ہیں۔ خود اعتمادی ایک ایساجوہر ہے جو انسان کے ذہن میں ایسی صفات پیدا کردیتا ہے کہ وہ مشکل سے مشکل کام بھی آسان سمجھنے لگتا ہے اور وہ ہر ذمہ داری کوبخوشی قبول کرنے اور اس کے نبھانے میں کوئی گھبراہٹ محسوس نہیںکرتا۔ایسے شخص کا چہرہ پر کشش، جازب نظر، گفتار بامعنی اور شخصیت پروقار ہوتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 020 reviews.