Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری رسالہ اور درس نے بدل ڈالا‘لوگ حیران ہیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ قیامت تک خوش رکھے‘ سکھی رکھے‘ آباد رکھے‘ سلامت رکھے ‘شاد آباد رکھے۔ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو قیامت تک قائم رکھے۔ سلامت رکھے اور ہمیشہ آباد رکھے اور اللہ تعالیٰ ہمیں تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے ہم آتے رہے اور فیض پاتے رہے۔ آپ کی نسلوں میں آپ جیسے پیدا ہوتے رہے اور تسبیح خانہ کو چلاتے رہیں تسبیح خانہ سدا آباد رہے میں آپ کو لاکھوں اربوں کھربوں اور بے شمار دعائوں کے بعد سے آپ کو دعائوں بھرا سلام پیش کرتی ہوں۔تسبیح خانے آنے سے پہلے زندگی کچھ اور تھی اب کچھ اور ہوں‘ تسبیح خانہ میں آئی اس نیت سے تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے اولاد نرینہ نوازے۔
ٹی وی ڈراموں کی دیوانی تھی
میں فروری 2017 میں تسبیح خانہ میں آئی‘ چند ماہ بعد ہی زندگی بدلنا شروع ہوگئی‘ ہر کام میں اللہ ہی اللہ ہے اور ہر کام کو اللہ کی رضا مانتی ہوں ‘تسبیح خانہ پہنچنے سے پہلے کی زندگی کچھ ایسی تھی کہ پہلے مجھے نماز کی کچھ فکر نہ ہوتی تھی‘ نمازیں چھوٹ جاتی تھیں ‘ کبھی نیکی کرنے کی لگن ہی نہ تھی‘قرآن کبھی نہ پڑھتی تھی‘ ٹی وی بہت زیادہ دیکھتی تھی‘ ٹی وی تو اتنا دیکھتی کہ اسے دیکھے بنا میرا گزارہ ہی نہ تھا‘ گھر کا کوئی کام کرتی تو نظر اور دماغ ٹی وی ہی کی طرف ہوتا‘ مختلف چینلز پر میرے پسندیدہ ڈرامے لگتے‘ دنیا ادھر سے ادھر ہوجاتی مگر میرے ڈرامے کی قسط نہ چھوٹتی۔ میں نے کئی شادیاں‘ غمی ان ڈراموں کی وجہ سے چھوڑیں۔حتیٰ کہ لکھتے ہوئے بھی شرم آرہی ہے کہ نماز اگر کبھی پڑھتی تو ٹی وی کے پاس ہی جائے نماز بچھا کر جلدی جلدی نماز پڑھتی کہ کہیں ڈرامے کا کوئی سین نہ گزر جائے۔ ایسے ٹی وی دیکھتی جیسے کسی سے عشق ہوتا ہے۔گزشتہ زندگی کا سوچتی بھی ہوں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں‘ مگر اب جب سے تسبیح خانہ کے زیر سایہ آئی ہوں‘ درس سننا شروع کیے ‘ اسم اعظم کے دم کروائے تو اس وقت سے زندگی یکسر بدل گئی ہے‘ اب تو میں کہتی ہوں کہ جو زندگی گزار دی وہ سب ضائع کردی ‘زندگی گزارنے کا مزہ تو اب ہے اس وقت سے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیاہے میں نے 26,27سال ٹی وی دیکھا ہے اب چھوڑ دیا ہے اب تو ٹی وی سے نفرت ہوگئی ہے۔
جو غلطی میں نے کی ‘ وہ تم نہ کرو
یقین جانیے! کبھی نہیں دیکھوں گی کبھی نہیں دیکھوں گی۔ اب جس کسی کو منع کرتی ہوں کہ ٹی وی نہ دیکھو تو کہتے ہیں خود تو اتنی دیر دیکھتی رہی ہو اب ہمیں دیکھنے نہیں دیتی۔ میں کہتی ہوں کہ جو غلطی میں نے کی وہ تم نہ کرو۔ جو زندگی میں نے ضائع کی ہے وہ تم نہ کرو۔ اب نماز پانچ وقت پڑھتی ہوں اب قرآن پڑھتی ہوں اب تو عشاء کی نماز کبھی نہیں چھوٹتی‘ جب تک نماز پڑھ نہ لوں نیند نہیں آتی۔ اب نماز پڑھنے میں جو مزا ہے وہ پہلے کبھی نہ تھا‘ نماز کی فکر رہتی ہے‘ نماز سے محبت ہوگئی ہے ‘ انتہائی خشوع خضوع سے نماز پڑھتی ہوں۔ ذکر کرتی ہوں۔ قرآن پاک پڑھتی ہوں‘ اشراق پڑھتی ہوں جو مزہ جو محبت اب ہے پہلے نہیں تھی یہ سبتسبیح خانہ کا کرم ہے۔
اٹھ جاؤ سحری کا وقت ہے!
ایک دن ایسا ہوا میں سو رہی تھی اور میرا منہ قبلہ رخ تھا آواز آنا شروع ہوگئی کہ اٹھ جاؤ سحری کا وقت ہے۔پھر میں اٹھ بیٹھی دیکھا تو آس پاس کوئی نہ تھا۔ میں اسی وقت اٹھی وضو کیا نفل پڑھے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اب میں اس دن سے دو نفل توبہ کے پڑھتی ہوں پورے عالم کی توبہ کے لیے جتنی روحیں اس دنیا سے جاچکی ہے ان سب کے لیے اور جتنی روحیں موجود ہیں‘ ان سب کے لیے اور جتنی روحوں نے ابھی دنیا میں آنا ہے ان سب کے لیے۔ مسلم ، عیسائی، سکھ، ہندو، جنات کے لیے سب کی توبہ کے واسطے پڑھتی ہوں دو نفل پڑھتی ہوں حاجت کے لیے وہ بھی پورے عالم کے لیے اللہ تعالیٰ سب کی نیک جائز حاجات کوپورا فرمائیں اور دو نفل پڑھتی ہوں‘ شکر کی جو نعمتیں اللہ تعالیٰ نے دے رکھی ہیں‘ ان کا بے شمار شکر اور دو نفل پڑھتی ہوں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر پیارے نبی حضرت محمدﷺ تک سب کے لیے‘ اہل بیتؓ کے لیے، تمام صحابہ کرامؓ کے لیے، سب اولیاء اللہ کے لیے اور دو نفل پڑھتی ہوں تسبیح خانہ کے لیے آپ کے ہر کام کے لیے اللہ تعالیٰ پورے کردیں اور دو نفل اپنے والدین کے لیے اور پورے عالم کے ایصال ثواب کے لیے۔ یہ سب تسبیح خانہ آنے کا اثر ہے آپ کے درس سننے کا اثر ہے۔ آپ کی دعائوں کا اثر ہے۔ آپ کے دم کا اثر ہے۔آپ سے بیعت ہونے کا اثر ہے۔
بیت الخلاء میں چمگادڑ!کیا وہ چمگادڑ ہی تھے؟
جب ہم پہلے بیت الخلاء میں جاتے تھے تو ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے بیت الخلاء میں چمگاڈر ہیں بہت زیادہ پانی بہاتے تھے پھر بھی ختم نہیں ہوتے تھے۔ کافی پانی بہانے کے بعد کچھ آثار ختم ہوتے تھے جب سے ہم نے بیت الخلاء کی دعا پڑھنی شروع کی ہے چمگاڈر ختم ہوگئے ہیں اب ہم جب بھی جاتے ہیں سب گھر والے بیت الخلاء کی دعا پڑھتے ہیں۔
روٹھے سسر کو منانے کا آزمودہ گُر
میرے سسر صاحب غصے والے ہیں ہم نے جب بھی کوئی چیز منگوانی ہوتی ہے تو میں پہلے تین دفعہ یا سات دفعہ یا گیارہ دفعہ درود شریف پڑھ پر پھونک مار دیتی ہوں تو ان کا غصہ ختم ہو جاتا ہے اور ہمیں چیز جلدی مل جاتی ہے۔ ایک دن میرے سسر صاحب روٹھ گئے تو ان کو کھانا دیا تو کہنے لگے میں نے نہیں کھانا دو وقت کھانا نہ کھایا روٹھے رہے شام ہوگئی میں نے محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ 35بار پڑھ کر پھونک ماری اور دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ سے دعا شروع کردی کہ یااللہ ماموں صاحب جب گھر آئے تو راضی ہوں غصہ ختم ہوگیا ہو تو واقعہ ہی جب گھر آئیں تو ہاتھ میں دودھ تھا اور آتے ہی مجھے کہنے لگے یہ لو دودھ اور میرے لیے لسی بنائو۔ میں نے لسی بنائی اور انہوں نے کھانا کھالیا تو میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔اب جب بھی ان کو غصہ آتا ہے تو میں اس وقت 35بار محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ پڑھ کر دعا کرتی ہوں تو ان کا غصہ ختم ہو جاتا ہے۔ یہ سب تسبیح خانہ کا کمال ہے۔ تسبیح خانہ سے یہ سب کچھ مجھے ملا ہے ایسے ہی ایک بار میرے شوہر روٹھ گئے سارا دن کوئی بات نہ ہوتی تھی اور نہ ہی ساری رات کوئی بات ہوتی تھی سارے دن میں یہ بات ہوتی تھی کہ کھانا لائوں پھر میں نے جادو شکن پانی دینا شروع کیا اور ساتھ میں درود شریف پڑھ کر ہدیہ کرتی تھی تو بہت جلد ٹھیک ہوگئے اب ہر وقت خوش رہتے ہیں اب تو بات دل میں ہوتی ہے تو پوری ہو جاتی ہے۔ یہ سارا کمال تسبیح خانہ کا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے ۔ (آمین)۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 230 reviews.