Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات نے وظیفہ دیا! بھائی کو قید سے رہائی مل گئی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

جن سے کہا کہ مجھے وظیفہ بتاؤ جو میں پڑھوں اور بھائی گھر آجائےاس نے وظیفہ دیا‘ میں نے پڑھا چند دنوں میں ہی ایسی ہوا چلی کہ بھائی گھر آگئے‘اس وجہ سے میری ان سے دعا سلام شروع ہوگئی۔

جنات کے قبضے کا مسئلہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی دعا سے میری ساری پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ میری بیٹی جو پانچ سال سے بیمار تھی ٹھیک نہیں ہورہی تھی اس پر جنات کا اثر تھا اور پھر اس پر جنات کے قبضے کا مسئلہ شروع ہوا تو اللہ کا شکر ہے اب وہ ٹھیک ہو ا ہے بھائی کا مسئلہ تھا جو کہ جیل میں تھا اور رہائی نہیں ہورہی تھی‘ اللہ کے فضل سے وہ گھر آگئے ہیں۔ جو بیٹی بیمار تھی اس کا رشتہ بھی ہوگیا ہے جو ایک ناممکن مسئلہ تھا آپ کے بتائے ہوئے اذکار کرتی ہوں۔ ہر فرض نماز کے بعد انمول خزانے ،صبح و شام 100مرتبہ استغفار‘ 100 مرتبہ درود شریف، 100 مرتبہ تیسرا کلمہ اور نوافل میں پہلی رکعت میں الم نشرح اور دوسری رکعت میں الم ترکیف بہت عرصے سے پڑھ رہی ہوں۔ اسی دوران مجھے پتہ چلا کہ ایک رشتے دار عورت ہے اس پر جنات کی حاضری ہوتی ہے اور و ہ انسانیت کی خدمت کررہی ہے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے وظائف دیتی ہے۔ میرے بھائی جیل میں تھے‘ میں نے اس عورت پر آئے جن سے کہا کہ مجھے وظیفہ بتاؤ جو میں پڑھوں اور بھائی گھر آجائےاس نے وظیفہ دیا‘ میں نے پڑھا چند دنوں میں ہی ایسی ہوا چلی کہ بھائی گھر آگئے۔اس وجہ سے میری ان سے دعا سلام شروع ہوگئی۔ پھر میں نے اس عورت سے کہا کہ آپ اپنے جنات سے کہو کہ میرے لیے کوئی وظیفہ تجویز کریں کہ میری روحانی ترقی ہو تو ان جنات نے مجھے ایک وظیفہ دیا اور ساتھ یہ جنات نے کہا کہ یہ آج تک ہم نے کسی کو نہیں دیا اور آپ کو دے رہا ہوں اس سے آپ کی روحانی ترقی ہوگی جب آپ اس کو لاکھوں میں پڑھو گی تو یہ آپ کے لیے اسم اعظم ہوگا۔ عجیب بات ہے کہ اس کو میں نے ابھی صرف ہزاروں میں پڑھااور میری زبان سے جو بات نکلتی ہے وہ پوری ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا نام جو ان جنات نے دیا ہے اس کے پڑھنے سے میرے گھر میں برکت بھی بڑھ گئی ہے وہ وظیفہ یہ ہے : ’’اللہ یاحی یاقیوم یا رحمن یارحیم لا الہ الا للہ یاذوالجلال والاكرام یاقادر یاحنان یامنان یالطیف یااللہ‘ (جاوید خان، پشاور)
چڑیل ہماری جان نہیں چھوڑ رہی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم جنات کی وجہ سے بہت پریشان ہیں‘ ہمارے گھر میں بہت سارے جنات رہتے ہیں۔روحانی علاج کروانے کی وجہ سے جہاں بہت سارے جنات ہمارے گھر میں تھے خاندان کے خاندان تھے اب بھی کبھی کبھار حملہ آور ہوتے ہیں جس سے گھر کا ماحول کافی خراب ہو جاتا ہے۔ عبقری رسالہ میں چھپے وظائف توجہ اور دھیان سےپڑھنے کی برکت سے معاملہ حل ہو جاتا ہے۔ لیکن ایک چڑیل مسلسل جان نہیں چھوڑ رہی ہے وہ بچی کے خواب میں آکر کہتی ہے کہ ہندو مذہب اپنائو یہ ہی ٹھیک ہے اور جب ہم درس سننے ہیں‘ مراقبہ کرنے میں نوافل پڑھنے میں بہت زیادہ دل لگاتے ہیں تو یہ بہت تنگ کرتی ہے۔ کبھی گھر کے کسی فرد پر سوار ہو جاتی ہے کبھی کسی پر کبھی اژدھا کی شکل میں بچی کو دکھائی دیتی ہے اور کبھی کالی بڑی چیز بن جاتی ہے لیکن ہم اب گھبراتے نہیں ہے مکمل یقین کے ساتھ وظائف پڑھ رہے ہیں‘ جس کی وجہ سے ہم میں بہت زیادہ ہمت اور حوصلہ آگیا ہے‘ پہلے تو جنات نے گھر میں اودھم مچا رکھا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے‘ بہت سکون ہے‘ بس یہ ایک چڑیل رہ گئی ہے جس کے حملے بھی بہت زیادہ کم ہوگئے ہیں‘ ان شاء اللہ وظائف کی برکت سے وہ بھی ختم ہوجائے گی۔(حسن ،لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 248 reviews.