Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹماٹر امرا ض قلب سے بچاتا ہے (حاجی عبدالکریم،آزاد کشمیر)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

ٹماٹر سرطان سے بچانے کیساتھ ساتھ دل کی بیماری سے بھی بچاتا ہے۔ ٹماٹر کا ایک جزوایسا ہے جو خون میں دلمے بننے کو روکتا ہے۔ یہ بات تحقیقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔ اس جدید تحقیق کا ٹماٹر کی مانع تکسید خصوصیت کی روشنی میں جائزہ لیا جائے تو یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ بحیرہ روم کے علاقوں میں کھائی جانے والی ٹماٹر سے بھرپور غذا اور دل کی بیماری کی شرح میں کمی کا باہمی تعلق کیا ہے؟ اس تحقیقی ادارے میں کام کرنے والے ایک سائنسدان نے بتایا کہ ٹماٹر میں جس نئے جزو کا پتا چلا ہے اسے پی تھری (P3) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جزو اس عرق میں پایا جاتا ہے جو اس کے بیجوں کے ارد گرد ہوتا ہے۔ اس عرق کی رنگت پیلی ہوتی ہے۔ یہ جزو خون کے خلیوں کو باہم گتھ جانے سے روکتا ہے ۔ پی 3 ویسے تو اسٹرابری، چکوترے اور خربوزے میں بھی پایا جاتا ہے، لیکن اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ٹماٹر ہی ہے۔ اندازہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں شریانوں میں خون خستگی ابھی تک قبل از وقت اموات کی سب سے عام وجہ ہے اور اس کے باعث جو اموات واقع ہوتی ہیں وہ کل اموات کی تیس فیصد کے قریب ہیں۔ بعض مریضوں کو خون خستگییا خلیہ خستگی سے بچانے کے لئے اسپرین دی جاتی ہے، لیکن اکثر اسپرین کے ذیلی اثرات ہونے لگتے ہیں جن میں معدے کی خرابی اور اس سے خون جاری ہوجانا شامل ہیں لہٰذا ایسا علاج تلاش کرنا بڑی اہمیت رکھتا ہے جو محفوظ طریقے سے مانع خلیہ خستگی ہو اور اس کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ اسے روکے بھی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 025 reviews.