Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرقات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

عورت کی بچہ ہونے کی منت (سیدشہباز چن) ایک دفعہ ایام زچگی کے دوران ایک ان پڑھ اور دیہاتی عورت نے منت مانی کہ میرے ہاں اگر لڑکا ہوا تو میں اس کا پاخانہ کھاﺅں گی۔ اللہ نے اس کو بچہ عطا کر دیا۔ پھر کچھ عرصہ بعد بچہ بار بار بیمار ہونا شروع ہو گیا۔ اس عورت کے دل میں بار بار خیال آتا کہ میں نے منت مانی تھی اور میں اس کے پوری نہ کر سکی۔ اس لیے میرا بچہ بیمار رہتا ہے۔ ایک دن اسے خیال آیا کہ بستی میں ایک اللہ والے رہتے تھے۔ میں ان کے پاس جاﺅں شاید وہ میرا مسئلہ حل کر دیں۔ عورت بزرگ کے پاس گئی اور اس نے سارا واقعہ سنایا تو بزرگ ہنس پڑے اور فرمایا کہ آپ کے نزدیک کوئی سود خور رہتا ہے تو اس کے مکان کی چھاﺅں میں بیٹھ کر روٹی کھا لو ایسے سمجھ لینا تم نے اپنے بچے کا پاخانہ کھا لیا ہے۔ دوران خون تیز کرنے کیلئے جلد کو ملائم اور خوبصورت بنانے کیلئے اور ان جگہوں پر جہاں دوران خون کم ہو گیا ہو اس کیلئے چائے کا چمچ مسور کی دال لیں۔ ایک چمچ زیتون کے تیل میں تلیں کہ وہ سرخ ہو جائے پھر اس کو پیس کر دودھ میں ملا لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر استعمال کریں۔ اس وقت تک لگا رہنے دیں جب تک تناﺅ پیدا نہ ہو جائے پھر آہستہ آہستہ مل کر اتار لیں اور پانی سے چہرہ دھو لیں۔ (بیگم رضیہ،لاہور) خشک بالوں کیلئے (ہادیہ نور، لاہور) بالوں کی جڑوں میں نیم گرم زیتون کا یا تل کا تیل انگلیوں کے پوروں سے اچھی طرح جذب کرنے کے بعد ان میں خوب اچھی طرح گھوٹے ہوئے کیلوں کا گودا خوب مل کر لگانے کے کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو لینا چاہئے۔ ایک صورت یہ بھی ہے کہ کیلے کے اسی گودے میں تیل شامل کر لیا جائے۔ یہ لگانے کے بعد بالوں کو گرم تولیے سے ایک گھنٹے تک ڈھکے رکھیں اور پھرکسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔ اعجاز القرآن ( غلام قادر ہراج پرنسپل) میرے ادارہ گورنمنٹ جامع ماڈل ہائی سکول جھنگ میں جماعت دہم میں ایک طالب علم عاطف ہاشمی زیر تعلیم ہے۔ جو کہ زبان کا توتلا ہے۔ کوئی بھی بات کرنا چاہے تو زبان لڑ کھڑا جا تی ہے۔ منہ کھلا رہتا ہے۔ لکنت بہت زیادہ ہے۔ اساتذہ کرام بھی اس سے سبق سننے کی بجائے لکھواتے ہیں تاکہ دیگر بچے اس کی لکنت کا مذق نہ اڑائیں اور اس کی حوصلہ شکنی نہ ہو مگر جب اس سے قران مجید کی تلاوت کرائی جاتی ہے تو وہ اتنی روانی سے پڑھتا ہے کہ لکنت کا نام و نشان تک نہیں ہوتا اور سب اساتذہ و بچے حیران رہ جاتے ہیں ۔کیا یہ قرآن مجید کا کھلم کھلا معجزہ نہیں! ایکسیڈنٹ سے حفاظت (منظوراحمد) کسی کام کو شروع کرتے وقت اکتالیس (41) مرتبہ یَانَافِعُ پڑھا جائے انشاءاللہ کامیابی ہو گی۔ سفر کرتے وقت ریل، بس، ٹیکسی یا کسی بھی سواری پر بیٹھنے سے پہلے چند بار یَانَافِعُ پڑھ لیا جائے تو حادثات سے حفاظت ہوتی ہے۔ گھر میںرنجش ، ناراضگی کیلئے اگر گھر میں کسی سے رنجش یا ناراضگی یا شدت کی مخالفت ہے اور لڑائی جھگڑا ہے تو سات مرتبہ کوئی بھی درود شریف پڑھیں پھر سات بار ”اَللّٰھُمَّ اَذھِب غَیضَ قَلبِی ‘ ‘پڑھیں پھر آخر میں سات بار درود شریف پڑھ کر اس فرد پر پھونک ماریں یا پانی پر دم کر کے انہیں پلا دیں۔ دو تین بار ایسا کرنے سے انکا غصہ کم ہو جائے گا اور حالات مناسب ہو جائینگے۔ (انشاءاللہ) (میرا آزمودہ ہے) (سعیدہ بلوچ ، مظفر گڑھ) کاروبارمیں ترقی کیلئے بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ: ہر روز 786 مرتبہ پڑھیں کاروبار میں ترقی ہوگی۔ یَاوَھَّابُ مہینے کے درمیان میں جمعہ کو نصف شب 2 رکعات نماز حاجت پڑھ کر بعد سلام 300 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں پھر 400 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں 200 مرتبہ پڑھ کر کھڑے ہو کر دعا کریں اور 134 مرتبہ سجدہ میں پڑھ کر دعا کریں اور اول و آخر میں 11،11 بار درود ابراہیمی پڑھیں۔3 یوم میں حاجت پوری ہوگی انشاءاللہ مکمل اعتماد سے عمل کریں۔ (علی احمد، آزادکشمیر) میاں بیوی میں اختلاف میاں بیوی سے ناراض ہو یا بیوی میاں سے ناراض ہو دونوں میں سے جس کو ضرورت ہو رات کو سونے سے پہلے لیٹ کر یَامَانِعُ پڑھتے پڑھتے سو جائے۔ دلوں کی کدورت اور آپس کی غلط فہمی دور ہو جائے گی۔ (بیگم منظور حویلی لکھا) پتھری کے اخراج کیلئے 21 مرتبہ سورہ الم نشرح اول و آخر درود شریف ابراہیمی 11‘11 مرتبہ پانی کی بوتل پر دم کر کے رکھ لیں پانی کے 3 حصے کر لیں نہار منہ روزانہ ایک حصہ دیں ۔تین یوم، دوا کے ساتھ یہ عمل شفا کا ضامن ہے۔ (بشیر احمد شمسی، سیالکوٹ) نیکی کی زندگی شیخ احمد ایک بزرگ تھے۔ چور ان کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا لیکن وہاں اسے ایسی کوئی چیز نہ ملی جو چرا سکتا۔ ماوس ہو کر لوٹنے لگا تو شیخ نے اسے روکا اور کھڈی پر جتنا کپڑا تیار ہو چکا تھا کاٹ کر اسے دے دیا۔ چور اس وقت تو چپ چاپ چلا گیا، لیکن دوسرے دن اپنے گھر کے سب افراد کے ساتھ حاضر ہوا اور توبہ کر کے نیکی کی زندگی بسر کرنے کا اقرار کیا۔ (رحیم داد، کوئٹہ) اٹھرا کے مرض کیلئے ویسے تو مرض اٹھرا کے بہت سے نسخہ جات اطباءنے لکھے ہیں جو بفضل تعالیٰ مفید ثابت ہوئے ہیں لیکن امراض کی وجوہات الگ الگ ہیں۔ بہرحال نسخہ ذیل سو فیصد مفید ہے۔ دھماسہ بوٹی 50 گرام، شاہترہ یعنی پت پاپڑہ سبز عمدہ تازہ ہو 50گرام، دونوں کو الگ الگ پانی سے دو تین بار دھو لیں تاکہ مٹی نکل جائے بعد میں اسی حالت میں کونڈے میں ڈنڈے سے رگڑ کر میدہ مانند کر یں۔ دوا کو اتنا خشک کر لیں جس سے گولی بن سکے۔ بقدرِ ضرورت گوند کیکر 20گرام پیس کر ملا لیں۔ گولی بقدرِ نخود تیار کر لیں یا سفوف کی شکل میں کیپسول زیرو نمبر میں بھر لیں۔ گولی کی صورت میں 2,2 صبح و شام اور کیپسول کی صورت میں 1,1 صبح وشام ہمراہ گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔ وضع حمل کے بعد چوتھائی حصہ گولی بچے کو صبح و شام دیں۔ عمر کے لحاظ سے مقدار بڑھاتے جائیں اس وقت تک جب تک بچہ ماں کا دودھ پیتا رہے۔ ماں کا دودھ 2سال پلانا ضروری ہے۔ (حکیم رشید احمد، قصور) گھر سے چھپکلیاں بھگانے کا بہترین ٹوٹکہ گھر سے چھپکلیاں بھگانے کا بہترین ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک سفید کاغذ پر ”چونا“، ”نسوار“ اور ”تمباکو“ ہم وزن لیکر انہیں مکس کر لیں اور گھر میں اس جگہ رکھیں جہاں سے چھپکلیاں گھر کے اندر آتی ہیں۔ تمباکو اور نسوار کی بو سے چھپکلی بیہوش ہو جاتی ہے اس لئے اسے ایسی جگہ پر رکھنا چاہئے جہاں نیچے کوئی کھانے پینے والی چیز نہ ہو اسے سفید کاغذ پر رکھنا چاہئے۔ ( مسز ناصرہ نعیم) کبیرہ گناہوں کی بخشش کیلئے ” سُبحَانَ ذِی المُلکِ وَالمَلَکُوتِo سُبحَانَ ذِی العِزَّةِ وَالجَبَرُوتِo سُبحَانَ الحَیِّ الَّذِی لَا یَمُو تُ ط سُبُّوح قُدُّوس رَبُّ المَلٰٓئِکَةِ وَالرُّوحِ o (کنزالعمال جلد اول ) جو شخص اسے روزانہ ایک بار یا مہینے میں ایک بار یا سال میں ایک با ر یا ساری عمر میں ایک بار پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے تمام گناہ بخش دیتا ہے ۔ خواہ سمندر کی جھا گ یا وسیع میدان کی ریت کے برابر ہو ں ۔ خوا ہ وہ شخص جہا د سے بھا گ آنے کا مجرم ہو ۔ (مرسلہ: فرقان علی)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 027 reviews.