Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوش کلامی کامیابی کی چابی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

حضور اکرم‘ نور مجسم رحمۃ اللعالمین ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ خوش کلامی جنت کی اور بدکلامی دوزخ کی نشاندہی کرتی ہے۔ خوش کلامی درحقیقت خوش اخلاقی ہے اور خوش اخلاقی قطعی طور پر ایمان ہے۔ ایمان اور اخلاق دونوں ہم معنی ہیں‘ ہم مفہوم ہیں۔ اگر انسان کے اخلاق بلند ہیں تو لازماً وہ خوش کلام بھی ہوگا۔دراصل خوش کلامی اور خوش گفتاری یعنی آپس مین احترام و اکرام اور اخلاق سے بات کرنا اخلاق کی بلندی کا مظہر ہیں۔ تاریخ اقوام اس کے شاہد ہیں کہ کبھی اور کسی بھی دور میں بدکلامی نے کسی انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا ہے اور خوش کلامی نے ہمیشہ فتح پائی ہےا ور دلوں کو مسخر کیا ہے۔ درحقیقت انسان فطرت سے جنگ نہیں کرسکتا۔ بدکلامی قطعی طور پر ایک غیرفطری عمل ہے اور خوش کلامی انسان کی فطری طینت اور خصلت اور اس کی جبلت ہے۔
خوش کلامی زبان کا صدقہ: ہم سب جانتے ہیں اور خوب جانتے ہیں کہ خوش کلامی زبان کا صدقہ ہے۔ خوش کلامی علم کی اولاد معنوی ہے۔ خوش کلامی صراط مستقیم کی طرف لے جاتی ہے‘ خوش کلامی ایسی طاقت ہے کہ جو صداقت کو الفاظ کا جامہ پہناتی ہے۔ خوش کلامی سے ہزاروں بار قیام امن کا پلہ جھک گیا ہے۔ خوش کلامی اور صداقت انسان کو بے خوف بنا دیتی ہے۔ خوش کلامی سے زندگی بسر کرنے والوں کو ایسی بہت سی مثالیں ملیں گی جو خوش کلامی کی طاقت کو لے کر آگے بڑھے اور وہ کارنامہ ہائے سرانجام دیئے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ جو لوگ صحت مند اور کشادہ دل ہوتے ہیں ہمیشہ خوش کلام اور پرامید رہتے ہیں۔ جن لوگوں سے بھی ان کا واسطہ پڑتا ہے وہ بھی ان سے متاثر ہوتے ہیں۔ چند خود پسند نوجوانوں کی موجودگی میں ایک خوش مزاج بوڑھے نے ایک بار کہا تھا کہ اگر نوجوانوں کے مزاج کی یہی کیفیت رہی تو تھوڑے دنوں میں ضیعف لڑکوں کے علاوہ اور کچھ باقی نہ رہے گا۔ وجہ یہ ہے کہ خوش پسندی اور بدکلامی جہاں ہوتی ہے وہاں خوش مزاجی اور مسرت نہیں پنپ سکتی۔ (ہارون‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 277 reviews.