Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم سرما ! ذرا سی احتیاط کیجئے! خوش رہیں گے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

جب بھی کھانسی یا چھینک آئے فوراً ہاتھ دھوئیں
جب بھی کھانسی یا چھینک آئے تو فوراً ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں اس سے بھی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں جن لوگوں کو فلو ہوتا ہے وہ بہت آسانی سے دوسروں کو بھی اس میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ اس لیے فلو میں مبتلا افراد کو چاہیے کہ وہ چھینکتے ہوئے رومال یا ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔ کھانستے ہوئے منہ پر ہاتھ رکھیں اور بلغم جگہ جگہ تھوکنے سے پرہیز کریں۔ دن میں ایک مرتبہ گرم پانی سے غسل کریں، غسل ایسی جگہ کریں جہاں سے ٹھنڈی ہوا کا گزر نہ ہو۔ غسل سے دوران خون تیز ہوتا ہے اور غسل نہ کرنے سے جسم کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسام بند رہنے سے جلدی مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں مگر نہا کر فوراً نہ سوئیں اور نہ ہی فوراً باہر جائیں۔
بھاپ لیں! بہترین ٹوٹکہ ہے
سردیوں میں ناک بند رہنے اور گلے کا درد شدید اذیت کا باعث بنتا ہے۔ اس لئے نزلے، زکام میں مبتلا افراد اگر رات کو سونے سے پہلے بھاپ لیں تو یہ ان کے لیے بہترین علاج ہے۔ گرم پانی میںوکس ڈال کر بھاپ کے فوائد کو دو چند کیا جاسکتا ہے۔ گرم بھاپ تقریباً پندرہ بیس بار ناک سے اندر کھینچ کر منہ سے باہر نکالیں اس طرح دن بھر کا گرد و غبار اور مضر جراثیم ناک سے باہر نکل جاتے ہیں۔ ناک کے بند مسام کھل جاتے ہیں اور سانس لینا آسان ہو جاتا ہے۔ بھاپ کاباقاعدہ استعمال گلے اور سینے کے امراض اور سردرد سے بچائو کے ساتھ ساتھ ان سے نجات بھی دیتا ہے۔اس کے علاوہ ایک گلاس گرم پانی میں 1/4 چمچ نمک ڈال کر صبح شام غرارے کرنے کا معمول بنالیں۔ یہ بچائو بھی ہے اور علاج بھی۔سردیوں میں پانی کا استعمال کم ہو جاتاہے جس کی وجہ سے قوت مدافعت میں کمی ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں ایسے میں دل کو جسم تک خون پہنچانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی
ہے۔ اس ایسے میں مناسب مقدار میں پانی ضرور پیتے رہیں تاکہ آپ کی توانائی بحال رہے۔
بند ناک کھولنے کیلئے نیزل ڈراپ
سرد اور خشک ہوا سانس کی نالی میں سوزش پیدا کرسکتی ہے اس لیے کمرے کی ہوا کو نمدار رکھیں اس مقصد کے لیے آپ بازار میں دستیاب ویپورائزر کااستعمال بھی کرسکتی ہیں یا ایک پیالے میں صاف پانی بھر کر بھی کمرے میں رکھا جاسکتا ہے۔بند ناک کو کھولنے کے لیے نیزل ڈراپ اور نیزل اسپرے کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ دوا کی نسبت بہتر ہیں کیونکہ ان کے منفی اثرات ادویات سے کم ہوتے ہیں۔
بے جا دوائوں کے استعمال سے پرہیز کریں، معالج کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہ لیں۔ خصوصاًاینٹی بائیوٹک لینے سے گریز کریں۔ ماہر معالجین جوادویات تجویز کرتے ہیں جو سوزش کو کم کرتی ہے مگر یہ خواب آور ہوتی ہیں اس لیے ان کے زیادہ استعمال سے بھی گریز کریں۔ مندرجہ بالا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے موسم سرما کی بیماریوں کو بھرپور طریقے سے شکست دی جاسکتی ہے۔ احتیاط برتیں کہ زندگی صرف ایک بار ملتی ہے اور موسم تو ہر سال آتے جاتے رہتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 326 reviews.