Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بڑا بکرا دو! جان چھڑاؤ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے کچھ ذاتی تجربات قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔پہلے ایک طبی تجربہ پیش کرنا چاہتا ہوں کہ میرے پیٹ میں کافی درد ہورہا تھا تو میں نے تھوڑی سی کالی مرچ‘ تھوڑا سااناردانہ اور نمک تینوں چیزوں کو تھوڑے سے پانی میں پیس کر پی لیا‘ درد دو سے تین منٹ میں غائب ہوگیا۔ دانت اور کان درد کیلئے:میرا ذاتی تجربہ دانت درد اور کان درد کیلئے ہے۔ عرصہ چار پانچ سال سے رات وتر کی پہلی رکعت میںسورۂ نصر‘ دوسری میں تبت یدا‘ تیسری میں سورۂ اخلاص پڑھتا ہوں۔ دوسرا عمل جب چھینک آئے اَلْحَمْدُلِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ پڑھتا ہوں‘ چار پانچ سال سے دانت اور کان درد سے جان چھوٹ گئی ہے‘ پہلے دانت درد ہوتا رہتا تھا دانتوںمیں سوراخ ابھی بھی ہیں لیکن درد نہیں ہوتا۔صدقہ: میری امی کی ایکسیڈنٹ سے ٹانگ ٹوٹ گئی‘ بہت علاج کرائے‘ کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا‘ ایک چھوٹا بکرا صدقہ کیا اس کے علاوہ کچھ نقدی بھی دی لیکن فائدہ نہیں ہوا‘ ایک ماہ سے امی ایک منٹ کیلئے بھی نہ سوپائیں۔ نیند آتی ہی نہ تھی۔ گھر میں بڑا بکرا تھا‘ رات کو والدہ کو نیم خوابی میں آواز آئی کہ یہ بڑا بکرا دے کر جان چھڑاؤ‘ صبح فوراً بڑا بکرا مقامی مدرسہ میں دیا تو اسی رات والدہ کو نیند آنا شروع ہوگئی‘ اب بالکل ٹھیک ہیں‘ ٹانگ میں بہت جلد ٹھیک ہوگئی۔ (سیف اللہ‘ بہاولنگر)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 331 reviews.