Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آخر سردیوں میں ہی وزن کیوں بڑھتا ہے؟

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

جس طرح سردی کے موسم میں اچھا کھانے کا دل چاہتا ہے بالکل اسی طرح ٹھنڈ کے موسم میں میٹھا کھانے کو بھی دل چاہتا ہے اور جسم کو ضرورت سے زیادہ مٹھاس ملے تو موٹاپا بہت جلدی آپ کو آگھیرتا ہے۔

اکثرافراد سردیوں کے موسم میں وزن بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں اوراس کا ذمہ داراپنی خوش خوراکی کوقراردیتے ہیں لیکن زیادہ کھانا ہی موٹاپے کی وجہ نہیں درحقیقت دیگرکئی عوامل موسم سرما میں ہمارا وزن بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں۔
سردیوں میں گھرمیں زیادہ رہنا
سردی کے موسم میں زیادہ ٹھنڈ کے باعث ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ باہر جانے کے بجائے گھر میں زیادہ سے زیادہ رہے۔ گھر میں زیادہ وقت گزارنے سے انسان ورزش سے بھی دور رہتا ہے جب کہ اسے دھوپ بھی نہیں ملتی۔
لمبی راتیں
سردیوں کے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں، جس کے باعث انسان زیادہ سوتا اور آرام پسند ہوجاتا ہے جس کے باعث ’باڈی سائیکل‘ بھی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے جو وزن میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
سردی میں اچھا کھانا
سردیوں کے موسم میں انسان اچھا کھانا پسند کرتا ہے۔ زیادہ موسمی پھل اور مختلف کھانے آپ کے جسم کو بہت زیادہ موٹا بنا دیتے ہیں۔
میٹابولزم کا بڑھنا
میٹابولزم کا بڑھنا صحت کے لیے اچھا عمل ہے لیکن اس عمل کا ایک دم اضافہ وزن بڑھنے کا بھی باعث بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب ہمارے جسم کی کیلوریز یکا یک کم ہوتی ہیں تو ہمیں بھوک بھی بہت لگتی ہے اور ہم زیادہ کھاتے ہیں جس سے موٹاپے کا شکارہوجاتے ہیں۔
موسمی تبدیلی
موسم میں تبدیلی انسان کی صحت کو بہت زیادہ متاثرکرتی ہے، کچھ تو اس حد تک متاثر ہوجاتے ہیں کہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں، خود کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لیے لوگ گھروں میں قید ہوجاتے ہیں جس کے باعث وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
سردیوں میں میٹھا کھانا
جس طرح سردی کے موسم میں اچھا کھانے کا دل چاہتا ہے بالکل اسی طرح ٹھنڈ کے موسم میں میٹھا کھانے کو بھی دل چاہتا ہے اور جسم کو ضرورت سے زیادہ مٹھاس ملے تو موٹاپا بہت جلدی آپ کو آگھیرتا ہے۔
سردیوں میں وزن بڑھنا؟ سائنس کیا کہتی ہے؟
ردیوں میں وزن کیوں بڑھتا ہے ؟ اس سوال کا جواب ایک نئی تحقیق نے دیا ہے جس کے مطابق انسانوں میں لاشعوری طور پر زیادہ کھانے کی خواہش ہے جو اسے خاص طور پر موسم سرما میں زیادہ کھانے کے لیے تیار کرتی ہے۔ماہرین حیاتیات کے مطابق انسانی ارتقاءپر ایک فوری نظر ڈالنے سے پتا چلتا ہے کہ ابتدائی انسانوں میں موٹاپا خطرات سے مقابلہ کرنے یا بقا کے لیے ضروری تھا جبکہ دوسری طرف کم وزنی ہونا کمزوری کی علامت تھی۔ تحقیق بتاتی ہے کہ ابتدائی انسانوں میں زیادہ کھانے کی خواہش تھی اور ان میں موٹاپے سے بچنے کی محدود صلاحیت تھی جبکہ خاص طور پر ان میں موسم سرما میں زیادہ کھانوں کی شدید خواہش پائی جاتی تھی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے اندر میٹھے اور غیرصحت مند کھانوں کی لالچ پر قابو پانے اور موٹاپے سے بچنے کے لیے ایک ارتقائی میکانزم اب تک نہیں ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ فطرت نے ہمیں پیٹ بھر جانے کا احساس کرنے کی صلاحیت سے نوازا ہے لیکن مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ مصنوعی کھانوں کے لیے بہت کم مزاحمت رکھتے ہیں۔
چونکہ آج کے جدید کھانوں میں مٹھاس اور ذائقہ زیادہ ہے جو انسانوں میں کھانے کی خواہش پیدا کرتا ہے اور یہ خواہش بہت طاقتور ہوتی ہے کسی بھی کمزور ارتقائی میکانزم کے مقابلے میں جو ہمیں بتائے گا کہ اب کھانے سے ہاتھ روک لیا جائے۔لوگ موسم گرما کے دوران کم کھاتے ہیں کیونکہ بھوک اور درجہ حرارت ریگولیشن کے درمیان ایک بائیو کیمیکل لنک ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو مستحکم بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کھانے سے جسم میں مزید حدت پیدا ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 392 reviews.