Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کیسے صحت یاب ہوئے؟ آ پ بھی جانیے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کی ادویات کے حوالے سے میرے کافی مشاہدات ہیں جن میں سے چند ملاحظہ فرمائیں!
یہ دوا کھائی سگریٹ چھوٹ گئی ‘صحت بحال
میں ایک مقامی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا تو فطرت سے ہٹ کر ہی رہنا پڑتا تھا جیسے رات کو دیر سے سونا، صبح لیٹ جاگنا وغیرہ ‘ اس ترتیب کی وجہ سے میں بہت زیادہ سست ہوگیا۔ بہت سست ہوگیا تھا۔ جسم بے جان رہتا تھا۔ ہر کام میں سستی سی چھائی رہتی جس کی وجہ سے میرے سارے ارادے کمزور پڑ جاتے تھے۔ جب سے عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ کھانا شروع کی یوں محسوس ہوا نئی زندگی مل گئی۔ طبیعت ہشاش بشاش اور ایکٹو رہتا ہوں۔ ’’سترشفائیں‘‘ کی وجہ سے سگریٹ بھی چھوٹ گئے۔ اب تو ستر شفائیں میری جیب میں ہر وقت رہتی ہے۔ جس جس کو بھی ستر شفائیں استعمال کروائی انہوں نے اسےلاجواب پایا۔
چھت سے گرا‘ فالج ہوگیا!اس تیل سے شفاء ملی
میرے ایک جاننے والے تیسری منزل سے گر گئے بہت زیادہ چوٹیں آئیں۔ دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور ایک بازو بالکل فالج کی طرح ہوگیا۔ عبقری رسالہ میں کراماتی تیل کا پڑھا اور ان کے بازو نے حرکت کرنا شروع کردی۔ کمر درد میں بھی کراماتی تیل کی مالش کی۔ الحمد اللہ بازو نے حرکت کرنا شروع کردی اور کمر درد بھی کم ہوگیا۔
ایک ہفتے میں درد سے یقینی چھٹکارا
میرے ایک جاننے والے کا بازو بورنگ مشین کے رسے میں آگیا تھاجس کی وجہ سے آپریشن کروانا پڑا لیکن درد کم نہیں ہورہا تھا۔ عبقری رسالے میں چوٹ شفاء اور کراماتی تیل بارے پڑھا اور منگوا کر انہیں استعمال کروانا شروع کیا ایک ہفتے میں انہیں درد سے چھٹکارا مل گیا۔
بلڈپریشر کی آزمودہ اور مؤثر ترین بے ضرر دوا
ایک بزرگ جاننے والے بلکہ پڑوسی ہیں ان کا بلڈپریشر ہائی رہتا تھا ان کو عبقری دواخانہ کا مشروب عبقری افزاء لاکر دیا اور انہیں کہا کہ دن میں کم از کم پانچ سے سات مرتبہ ایک گلاس پانی میں دو چمچ شربت کے ڈال کر پئیں۔ اب الحمدللہ ان کا بلڈپریشر نارمل رہتا ہے۔
میری والدہ کا بلڈپریشر بھی اکثر ہائی رہتا تھا‘ جس کی وجہ سے میں کافی پریشان تھا‘ عبقری رسالہ میں ’’فشاری‘‘ گولیوں کے متعلق پڑھا‘ عبقری دواخانہ سے جاکر لایا اور والدہ کو استعمال کروانا شروع کردیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میری والدہ کااب بلڈپریشر نارمل ہوگیا ہے۔(عنایت ، آزاد کشمیر)
ہیپاٹائٹس ٹھیک! صحت بحال ہورہی ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بڑی بہن کو ہیپاٹائٹس سی ہوگیا تھا کافی ادویات کا استعمال کروایا پر کوئی فائدہ نہیں ہوا اب میں ان کو عبقری کا ہیپاٹائٹس نجات سیرب استعمال کروا رہا ہو اللہ کا کرم ہے اب وہ ٹھیک ہے اور صحت بھی بحال ہورہی ہے۔(عباس احمر، لاہور)
شوہر کادائمی نزلہ و زکام ٹھیک ! آپ بھی جانیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر صاحب دائمی نزلہ و زکام کے شکار تھے‘ جس کی وجہ سے سب سے زیادہ میں پریشان رہتی تھی۔ میرے شوہر صاحب نے کافی جگہ سےعلاج کروایا مگر صرف وقتی فائدہ ہوتاہے‘ عبقری رسالہ میں بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ تسبیح خانہ میں شوہرصاحب کے ساتھ جاتی ہوں‘ درس سنتی ہوں۔ عبقری رسالہ میں سے دیکھ میں نے عبقری دواخانہ سے ’’شفاء حیرت سیرپ ‘‘ تین بوتلیں لیں‘ میں نے چند دن اپنی نگرانی میں مستقل مزاجی سے استعمال کروایا۔ الحمدللہ! شوہرصاحب اب بالکل ٹھیک ہیں۔ (مسز طارق حفیظ ، لاہور)
یادداشت کو بہتر بنانے کا لاجواب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ کچھ عرصہ سے ایک عجب سلسلہ چل نکلا‘ مجھے کوئی بھی چیز یاد نہیں رہتی تھی۔ گھر سے سامان لینے دکان پر جاتا‘ دکان پر پہنچ کر بھول جاتا کہ گھر سے لینے کیا آیا ہوں‘کسی جگہ کوئی چیز رکھتا تو فوراً ہی بھول جاتا کہ کہاں رکھی تھی۔ بہت زیادہ پریشانی ہورہی تھی‘ عبقری رسالہ سے ’’روشن دماغ‘‘ گولیوں کا تعارف پڑھا۔ عبقری دواخانہ سے بذریعہ وی پی پارسل منگوایا اور استعمال کرنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! چھ ڈبیوں کے مسلسل استعمال کے بعد میری یادداشت لوٹ آئی ہے‘ اب کوئی چیز نہیں بھولتی بلکہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آنا شروع ہوگئی ہیں۔ (احمد ابراہیم، واہ کینٹ)
تلوؤں میں جلن! دس قطرے پینے سے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پائوں کے تلوئوں میں بہت جلن ہوتی تھی ادویات کا استعمال بھی کیا لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ میں نے عبقری دواخانے سے کراماتی تیل منگوایا اس کے دس قطرے نیم گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے پائوں کے تلوئوں میں جو جلن ہوتی تھی وہ اب نہیں ہوتی۔ (بلال احمد، کراچی)
’’خاتون شفاء‘‘ کمال کی دوا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ ہم سب گھر والے خیریت سے ہیں امید کرتی ہوں کہ آپ بھی خیریت سے ہوںگے۔ اللہ کریم آپ کی اور آپ کے تسبیح خانے کی سدا حفاظت فرمائیں‘ ہر بری نظر سے اس کو بچائے اور تاقیامت آپ کا یہ درس کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔ (آمین)۔عبقری دواخانہ کی دوائی ’’خاتون شفاء‘‘ کمال کی دوا ہے اس کے کمالات بیان کرنے کے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔ اس سے میں نے بہت فائدہ پایا ہے۔ میری کافی سالوں سے پوشیدہ بیماری اس سیرپ کی بوتل سے ختم ہوئی۔ (خدیجہ عادل، لاہور کینٹ)
بیماری ختم! صحت یاب ہورہاہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں الرجی کا شکار تھا‘میںنے عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں اور ناک شفاء‘‘ کا استعمال شروع کردیا جس سے مجھے فائدہ پہنچا ہے اور اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی اسم اعظم کی دم شدہ روحانی پھکی کا اضافہ بھی کرلیا ہے۔ میں دن بدن صحت یاب ہورہا ہوں بیماری سے جان چھوٹ رہی ہے۔الحمدللہ! 70فیصد اللہ نے صحت لوٹا دی ہے۔ دوا کا استعمال جاری ہےبہت جلد مکمل صحت یاب ہوجاؤں گا۔ ان شاء اللہ(محمد ارسلان، کراچی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 421 reviews.