Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آڈیو درس چلایاجنات نے بیوی کو ستانا چھوڑ دیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے کافی سال بیت گئے‘ اس رسالے سے ہم نے بہت کچھ پایا ہے۔ ہفتہ وار درس تو کبھی نہیں چھوڑا‘ الحمدللہ!درس نے زندگی میں سکون بھر دیا ہے۔کچھ عرصہ پہلے میری بیوی کے ساتھ ایک مسئلہ درپیش آنا شروع ہوا کہ میری بیوی کو سوتے وقت اچانک ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کوئی گلا دبا رہا ہے‘ بہت پریشانی ہوئی‘ بیوی اچانک چیخ مار کر اٹھ بیٹھتی‘ ایک دو جگہ سے معلوم کروایا تو پتہ چلا کہ جنات تنگ کرتے ہیں‘ مجھے تو اور کچھ نہ سوجھی میں نے میموری کارڈ میں آڈیو درس چلایا اور رات کو بیوی کے سرہانے رکھ دیا‘ وہ رات میری بیوی پرسکون نیند سوئی اور رات کو کسی نے تنگ نہ کیا۔ بس وہ دن اور آج کا دن‘ چند دن صرف آڈیو درس رات کے وقت چلائے‘ گھر میں سکون ہوگیا اور بیوی بالکل تندرست ہوگئی۔ تعویذ رکھنے سے کام بنے:ہمارے کچھ معاملات بہت عرصہ سے رکے ہوئے تھے ‘تسبیح خانہ میں جمادی الاول کی تیسری جمعرات کو لکھا جانے والا625 مرتبہ بسم اللہ والا تعویذ اور عبقری حویلی احمدپور شرقیہ میں ملنے والا تعویذ جب سے پاس رکھا ہے‘ خودبخود کام بن رہے ہیں۔ (ج۔ا،لورہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 426 reviews.