Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گیس‘ قبض اور ہاضمہ کے مسائل! یوں ٹھیک ہوتے ہیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

گیس‘ قبض اور ہاضمہ کے مسائل!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کافی دنوں سے معدہ کا مسئلہ تھا ہر وقت گیس اور قبض رہتی تھی‘ کھانا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا تھا ‘بہت جگہ سے علاج کروایا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا۔ ایک دن میرے کزن نے انٹرنیٹ پر آپ کا درس سنایا تھوڑی دل میں بات آئی کہ رسالہ عبقری لے کر پڑھنا چاہیے جھنگ ایجنسی پر گیا انہوں نے ستر شفائیں اور ہاضم خاص پھکی دی تھوڑے عرصہ کے مستقبل استعمال کے بعد الحمد اللہ کافی اچھا محسوس ہوا اب بھی استعمال کررہا ہوں دن بدن بہتری ہورہی ہے۔ (منور حسین، جھنگ)
7 سال پرانا کمر‘ٹانگوں کا درد چند دنوں میں ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کام کی زیادتی کی وجہ سے اکثر میرے جسم میں بہت زیادہ درد رہتا تھا جب بھی کام سے گھر جاتا تو فوری پیناڈول کی گولی کھا لیتا جس سے کچھ آرام آجاتا لیکن جب سے عبقری دواخانہ کی ’’اکسیرالبدن‘‘ استعمال کرنا شروع کی ہے‘ سکون آگیا ہے ‘اب تو کام کرتے ہوئے بھی تھکاوٹ نہیں ہوتی ۔ میرے ماموں کو پانچ سات سال سے کمر میں بہت درد رہتا تھا میں جب بھی ان سے ملتا وہ ہمیشہ یہی کہتے کے کمر اور ٹانگوں میں درد رہتا ہے۔ میں نے ان کو ’’اکسیرالبدن‘‘ استعمال کرنے کے لیے دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت مہنگی مہنگی ادویات کا استعمال کیا ہے اس سستی سی دوائی سے کیا ہوگا۔ میرے اسرار پر انہوں نے’’ اکسیر البدن‘‘ گولیوں کا استعمال شروع کردیا۔ تقریباً ایک ہفتے بعد جب ماموں دوبارہ ملے تو کہنے لگے کہ کیا کمال کی دوا دی ہے‘ چنددن کے استعمال سے ہی میری کمر کا درد ختم ہوگیا ہے۔( محمدسہیل افضل، لاہور)
ذہنی پریشانی‘ پٹھوں کی تھکاوٹ اور موٹاپا ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری دواخانے کی ہر دوا میں شفاء ہے‘ روحانی پھکی، ستر شفائیں، شربت اعجاز، سکون افزاء شربت تو میرے گھر کی ضرورت بن گیا ہے‘ ہر چھوٹا بڑا استعمال کرتا ہے۔ روحانی پھکی معدہ کیلئے، قبض کیلئے گیس اور ہر قسم کی پیٹ درد کیلئے استعمال کی ماشاء اللہ بہت فائدہ حاصل ہوا۔ ’’ستر شفائیں‘‘ جوڑوں کے درد‘ پٹھوں کی کمزوری کیلئے استعمال کی‘ 100فیصد شفاء ملی۔ شربت اعجاز ایک دوست کو استعمال کروایا‘جہاں اس کے کھانسی‘ بلغم کے مسائل حل ہوئے وہیں اسے دل کی دھڑکن، جوڑوں کے درد کا مسئلہ تھا استعمال کرنے سے صحت برقرار ہوگئی بالکل تندرست ہوگیا۔’’عرق موٹاپا شفاء‘‘ سیرپ ایک دوسرے دوست کو استعمال کروایا‘ جہاں موٹاپا کم ہوا وہیں سانس کا مسئلہ اور دھڑکن تیز ہو جاتی تھی وہ بھی ٹھیک ہوگیا۔ ’’سکون افزاء‘‘ شربت کی وجہ سے ذہنی پریشانی، پٹھوں کی تھکاوٹ میں بہت فائدہ ملا‘ نیند نہ آتی تھی وہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ الحمدللہ!۔(محمد ظفر، سرگودھا)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 541 reviews.