Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیں! نسلوں کے لیے دعاؤں کا نظام چلائیں!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

اللہ والو!اپنے پیچھے دعائوں کا نظام چلوائیں۔اپنے لیے صدقات جاریہ ملنے کا ذریعہ بنائیں‘ اپنی اولاد کے ذریعے اپنی نسلوں کے ذریعے یا اپنے کاروبار کو صدقہ جاریہ بنائیں۔ اپنی زندگی کو صدقہ جاریہ بنائیں اور بعض صدقاتِ جاریہ ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے دنیا کے کام بھی بنتے ہیں‘دنیا کی مشکلات بھی حل ہوتی ہیں،دنیا کے مصائب بھی ٹلتے ہیں۔
27 سال کا بیٹا رات کو سویا صبح اُٹھ نہ سکا
ایک بوڑھی خاتون میرے پاس آئیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے پہلے کوئی چڑیا مری ہوئی دیکھی، کوئی پرندہ مرا ہوادیکھا۔ خاتون نے اس طرح کی کہانی بیان کی۔ پھر کہنے لگیںکہ ہمارا 27 سال کا بیٹا رات کو سویا صبح اُٹھ نہ سکا مر گیا۔وہ خاتون کہنے لگیں: پرسوں ہم نے اپنے بیٹے کیلئے قرآن خوانی کروائی ہے۔ وہ بوڑھی ماں میرے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔ اللہ جل شانہٗ صدقہ کی وجہ سے بلائیںٹال دیتے ہیں۔ارے بعض صدقات جاریہ ایسے ہوتے ہیں ، بعض دُعائیں ایسی ہوتی ہیں جو بلائوں کو ٹال دیتی ہیں۔ میںآپ سے حقیقت عرض کررہا ہوں اپنی لاکھ کوتاہیوں کے باوجود میںنے اپنے حضرت مرشد ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سے جو چند دعائیں لیں تھیں، ان کا نقد تجربہ اپنی زندگی میں دیکھ رہا ہوں۔ ان کی جو خدمت کرنی تھی نہ کرسکا، جو ٹوٹی پھوٹی خدمت کی لیکن اُن کے دل سے نکلی ہوئیں جو دعائیں تھیں اُن کے ثمرا ت و تجربات اب تک مل رہے ہیں۔
سرسبزوشاداب:ہم اپنے ساتھ دعائوں کا نظام بنائیں۔ اللہ والو! یہ دنیا کی مصیبتیں ٹلواتی ہیں، یہ دنیا کے غم ٹلواتی ہیں۔سرور کونینﷺ کی دعائیں لیں۔’’سرسبز و شادا ب ہو وہ شخص‘‘ یہ میرے آقا سرورِ کونینﷺ کی کمال دعاہے! سبزوشادابی کسے کہتے ہیں؟سرسبز وشاداب اسکو کہتے ہیںکہ دنیا کی نعمت بھی اس کے پاس ہو اور آخرت کی نعمت بھی اس کے پاس ہو۔دنیا کی ہر نعمت من چاہی اورمنہ مانگی اس کے پاس ہو۔آپ ﷺ کی دعا کا مفہوم عرض کررہا ہوں کہ سر سبزو شادا ب ہو وہ شخص جو میری بات سنے اور دوسروں تک پہنچائے ’’سبحان اللہ ‘‘!!
کملی والےﷺ کا عشق
سرورِ کونینﷺکا فرمان آپ کسی تک پہنچا دیں۔آپ کسی کو کملیﷺ کے عشق پر،کسی کو اللہ کی محبت پر لگادیں۔یقین جانیے جب آپ کسی اللہ والے کو اللہ کی محبت پر لگا دیں پھر یہ یقین کرلیںکہ آپ نے سرورِ کونینﷺ کی بات لوگوں تک پہنچائی ہے۔انشاء اللہ۔۔۔!میرا رب سچا،میرا ٓقاﷺ سچے۔اللہ سچااس کا حبیبﷺ سچا،انکی دعائیں سچیں اور انکے وعدے سچے انشاء اللہ جو فرمایا ہے وہ ہو کر رہے گا اوراللہ مجھے سرسبز شاداب کرے گا۔
اللہ کی بات سن کر سنایا کریں
اللہ والو!میں حدیث مبارکہ کا مفہوم عرض کررہا ہوںکہ:سرورِ کونینﷺ نے فرمایا کہ:’’ سرسبز وشاداب ہو وہ شخص جو میری بات سنے اور میری اُمت تک پہنچا دے۔‘‘ ہم سب سے پہلے سرورِ کونینﷺ کی دعائیں لیںاور جو احباب یہاں سے باتیں سن کر جاتے ہیں وہ اپنے گھروالوں کو جا کر سنایا کریں۔ اپنے دوست و احباب کوسنایا کریں۔ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ: میں نے طے کیاہوا ہے کہ اپنی تنخواہ میں سے اتنے پیسے رکھنے ہیں۔
موبائل کارڈ
میں نے ان شخص سے کہا:آپ اپنے پیسے کس چیز کے لیے علیحدہ رکھتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ موبائل کارڈ کے لیے۔میں نے کہا کہ موبائل کارڈ کا کیا کرتے ہیں؟وہ کہنے لگے کہ:میں یہاں سے ہر ہفتے جو سن کر جاتا ہوں اسے اپنے دوستوں اور احباب کو سنواتا ہوں۔ موبائل پر ریکارڈ کرکے انہیں سنواتا ہوں اور پھر خود ہی کہنے لگے کہ: میں نے کچھ عرصے کے بعد محسوس کیا کہ ان کا سبق پکا ہو یا نہ ہو میرا سبق تو پکا ہو رہا ہے۔
نیوٹن کا تیسرا قانون
نیوٹن کا تیسرا قانون کہ ’’ہر عمل کا ردعمل طاقت میں برابر ہوتا ہے‘‘ لیکن سمت میں مخالف ہوتا ہے۔پھر اس کی مثال بھی دیتے تھے کہ گیند کو جتنی زور سے دیوار پر مارو گے وہ اُسی زور سے واپس تمہاری طرف پلٹے گی۔کسان جب گندم کاٹتا ہے تو گندم پہلے اس کے گھر میں آتی ہے، منڈی اور ملوں میں بعد میںجاتی ہے۔جب آپ کسی کو اللہ کی محبت کی بات سن کر بتائیں گے تو پہلے آپ کو ملے گا۔اُسے بعد میں ملے گا اور یہ میں آپ کو حقیقت عرض کررہاہوں۔
الاّ ماشاء اللہ
آج ہم سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سرسبزو شاداب نہیں ہیں۔ اِلا ماشاء اللہ چند لوگ سرسبزوشاداب ہوںگے لیکن میں اکثر یت کی بات عرض کررہاہوںکہ لوگوںکے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی وہ سرسبزو شاداب نہیںہوتے ہیں۔سر سبزوشادا ب وہ ہوتاہے جس کے گھر میں چین ہو، سکون ہو، جس گھر میں راحت ہو، برکت ہو، جس گھر میں عافیت ہو۔اسباب کے اعتبار سے ہمارے گھر میں سب کچھ ہے اگر چین نہ ہو، سکون نہ ہو، راحت نہ ہو، برکت نہ ہو تو وہ گھر سرسبزوشاداب تو نہ ہوا ناں۔۔۔۔! مجھے یہ بتائیں۔۔۔۔! ایک بہت بڑا بنگلہ ہے ، اُس میں دُنیا کی ہر آسائش ، دنیا کا ہر آرام موجود ہے، اُس میں پنگھوڑے بھی ہیں، بعض لوگ پنگھوڑوں میں سوتے ہیں۔اگر اس میں چین نہ ہوتو وہ گھرانا سرسبزوشاداب نہیں ہوگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 557 reviews.