Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دادا جان کی بددعا نے ہمارا کام بنادیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے پڑوس میں ایک خاندان آباد ہے‘ بہت کھاتا پیتا گھرانہ ہے‘ وسیع کاروبار ہے‘ ماشاء اللہ۔ میرا بچپن تھا کہ انہوں نے اپنے ایک بزرگ کو حج کروانے کیلئے بڑے چاؤ سے بھیجا‘ خوب اہتمام کے ساتھ دیگیں وغیرہ چڑھائیں گئیں‘ بزرگوں کو پھولوں سے لاد کر ائیرپورٹ تک پانچ سے چھ بسیں چھوڑنے گئیں‘ ڈھیروں مہمان بلائے گئے‘ ان کی بھی خوب آؤبھگت ہوئی‘ پورے محلے میں میلےکا سماں تھا‘ بزرگ بھی اتنی شاندار روانگی پر پھولے نہیں سما رہے تھے۔
وہ بیچارے پہلی مرتبہ ایسے سفر پر جارہے تھے‘ گاؤں کے سیدھے سادھے دیہاتی تھے‘ بس کبھی مسجد میں جاکر نماز پڑھ لی تو ٹھیک ورنہ صرف جمعہ کی نماز ہی ادا کرتے‘ اب جب یہ حج کیلئے روانہ ہوئے‘ وہاں جب بھاگ دوڑ‘ عبادات اور دیگر سفر کی مشکلات پیش آئیں تو یہ پریشان ہوگئے اور اپنے بچوں کو کوسنا شروع کردیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر مجھے یہاں تھکانے کیلئے بھیجا ہے‘ حرم شریف میں زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ گئے اور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا شروع ہوگئے کہ اے اللہ! جس طرح انہوں نے مجھے یہاں بھیجا ہے تو ان کو اور ان کی نسلوں کو ہر سال حج پر یہاں بلا انہیں بھی پتہ چلے یہاں بندہ کو کتنی مشکلات پیش آتی ہیں‘ جس
طرح میں یہاں تھکا ہارا بیٹھا ہوں یہ بھی ایسے ہی تھکیں۔ بس نامعلوم اس وقت کونسی قبولیت کی گھڑی تھی‘ باباجی کی دعا فوراً قبول ہوئی‘ بابا جی تو واپس آگئے اور آکر اپنے بچوں کو کوسا بھی اور بتایا بھی کہ میں تو تم سب کیلئے (نعوذباللہ)بددعا بھی کرآیا ہوں کہ رب تم کو بھی بلائے اور تمہیں بھی پتہ چلے۔ قارئین! کچھ عرصہ بعد وہ باباجی دنیا سے رخصت ہوگئے۔ مگر ان کی دعا (جسے وہ بددعا کہتے ہیں) قبول ہوئی اور دو نسلیں تو میں دیکھ رہا ہوں کہ متواتر حج پر جارہے ہیں‘ وہ خود کہتے ہیں کہ ہمیں باباجی کی (نعوذباللہ) بددعا ہے اور بڑے خوش ہوتے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے دادا جان نے ہمارے لیے ایسی بددعا کی ہے۔ ان کے گھر کا بچہ بچہ آج حج کرچکا ہے اور ہرسال ان کے گھر کا کوئی نہ کوئی فرد حج پر ضرور جاتا ہے۔ ہمارے علاقہ میں سب سے زیادہ حجاج اسی خاندان سے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 626 reviews.