Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے وفا شوہر نے طلاق دےدی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

میری شادی کو ایک سال ہی ہوا تھا کہ جھگڑے شروع ہوگئے اور شوہر نے گھر سے نکال دیا‘ بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے‘ چند ماہ بعد مجھے طلاق دیدی‘مجھ پر غم وفکر کے پہاڑ ٹوٹ پڑے‘ بہن بھائی‘ والدہ اور والد الگ پریشان‘والدہ درس پر آتی تھیں‘ چھوٹی بہن عبقری پڑھتی تھی‘ اس نے غم کے سمندر سے نکلنے کیلئے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ کے متعلق بتایا۔ وہ پانچ ہزار کتابچہ دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائے اور ملازمین کو دیکر مختلف جگہوں پر تقسیم کیے‘ آپ یقین کیجئے دوسرے ہی دن میں ایسے اٹھی جیسے مجھے کوئی دکھ ہی نہ ہے‘ جسم بالکل ہلکا پھلکا‘ چند ہفتے اسی طرح تقسیم کیے‘ میرا بہترین جگہ رشتہ داروں میں رشتہ بھی طے ہوگیا اور عیدالفطر کے بعد شادی طےہے۔الحمدللہ! (نورفاطمہ‘لاہور)
صحرا میں بارش ہوگئی: ہم روہی (بہاولپور) میں رہتے ہیں‘ ہمارے لیے بارش ہی زندگی ہے ‘ گزشتہ سال بارشیں کم ہوئیں جس کی وجہ سے بہت پریشان تھے‘ کسی نے مجھے بہاولپور میں ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل ‘‘ کتابچہ دیا‘ اس میںموجود وظیفہ ولسوف یعطیک ربک فترضیٰ سب نے کھلا پڑھا‘ اس مرتبہ ہماری توقع سے بھی زیادہ بارشیں ہوئیں‘مزید ہمارا کاروبار بڑھا‘ معاشی طور پر بہت مضبوط ہوئے۔ جس نے یہ کتابچہ تقسیم کیا اس کیلئےدل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ (ہدایت اللہ‘ روہی)۔
گھر سے جادو ختم: ہمارے گھر میں کسی نے سخت جادو کردیا‘ تمام گھر والے بیمار‘کاروبار بند‘ گھر سے عجیب سی بدبو آتی‘ بہت پریشانی تھی۔ ایک دن میرا بچہ کالج سےآیا تو اس کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا‘ پوچھنے پربتایا کہ کالج میں سیکنڈایئر کا طالب علم بانٹ رہاتھا‘ میں نے پڑھا تو مجھے بہت مفید لگا‘ میں موجود ایک وظیفہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ ہم تمام گھر والوں نے پڑھنا شروع کردیا‘ صرف تین ماہ کے اندر اندر ہمارے تمام مسائل حل ہوگئے۔ الحمدللہ! آج ہم پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔ (شائستہ‘ راولپنڈی)


ے گھر میں ہروقت جھگڑے رہتے‘ میرے امی کو کسی نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچہ دیا‘‘ اس میںعصر کی نماز کے بعد11 مرتبہ یَارَحْمٰنُ پڑھنےکا وظیفہ ملا‘ تمام گھروالوں نے پڑھا‘الحمدللہ! گھر سے لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ۔(ماریہ‘ ساہیوال)
بیٹی کو نئی زندگی ملی: بیٹی کو اکثر بیٹھے بیٹھے جھٹکے لگتے تھے‘ بہت زیادہ علاج معالجے کروائے مگر حالت ویسی ہی رہتی‘ دفتر عبقری سے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لیکر حسب توفیق بیٹی کی نیت کرکے تقسیم کروایا‘ تین ماہ کے اندر اندر میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (عبدالماجد‘ گجرات)
گھر کا مسئلہ حل ہوا کہ سب حیران ہیں!: ہمارے چچا میرے والد کو مکان کا حصہ نہ دے رہے تھے‘ کافی عرصہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے‘ خاندان والوں نے بہت کوشش کی مگر چچا ضد پر اڑے تھے‘ بہن نے عبقری میں ’’آزمودہ وظائف‘‘  کتابچہ کے بارے میں پڑھا اور ایک ہزار کتابچہ بانٹ دیا‘ گھر والوں نے بھی اس میں موجود درود پاک کا وظیفہ پڑھا اور ہمارا کام بن گیا۔ میرے چچا نے خود ہی سب کو بلایا‘ معذرت کی اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔(شانزے‘ فیصل آباد)

۔ (قاسم‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 658 reviews.