Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دس دن یہ ٹوٹکہ آزمائیے! مرض گارنٹی سے ختم

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

میں نے کہا : میں مانتا ہوں آپ بہت بڑے ڈاکٹر ہیں مگر میرے کہنے پر صرف دس دن یہ ٹوٹکہ استعمال کرلیں میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا مرض ختم ہوجائے گا اور آپ کی صحت مزید نکھر جائے گی۔ میری سنجیدگی دیکھتے ہوئے ان مزاج ذرا دھیما ہوا اور بولے: اچھا بتائیں کیا ٹوٹکہ ہے؟
میں نے کھجور کو پکڑا اور کہا: آپ ہمیشہ کھجور اس طریقے سے کھائیں کہ جب بھی کھجور منہ میں ڈالیں ساتھ کھیرا کھائیں۔ (یعنی کھجور کو دانتوں سے آدھا کھائیں اور ساتھ کٹے ہوئے کھیرے کا ایک ٹکڑا کھائیں) آپ جتنی مرضی کھجوریں اس طریقے سے کھالیں آپ کو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ بہترین طاقت‘ فٹنس اور خوبصورتی کا لاجواب راز ہے۔سارا دن آپ کو کبھی تھکاوٹ‘الجھن‘ چڑچڑاپن‘ جسم کا ٹوٹنا‘ سستی‘ کاہلی‘ کمزوری ہرگز نہیں ہوگی۔ ہروقت چست‘ تازہ دم رہیں گے۔ میری بات کو انہوں نے سنجیدگی سے لیا اور مجھے کہنے لگے: میں آپ کے مشورے پر ضرور عمل کروں گا آپ گیارہویں دن میرے پاس آئیے گا۔ میری کچھ مصروفیات تھیں میں پندرہ دن بعد ان کے پاس حاضر ہوا‘میری حیرانگی کی انتہا نہ رہی‘ وہ ڈاکٹر جو کسی سے سلام نہ لیتا تھامجھے دیکھتے ہی اپنی کرسی سے اٹھا اور گلے لگایا۔ بیٹھتے ہی کہنے لگا: جناب! زندگی میں پہلی مرتبہ ہوا کہ کھجور کھانے سے میرے منہ میں چھالے نہیں ہوئے‘ میں نے جی بھر کر کھجور آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کھائی‘ میں کھجور کے بے پناہ فوائد جانتا تھا مگر اس سے محروم تھا‘ آج میرے ہاتھوں میں جو جان ہے‘ میرے قدموں میں جو جماؤ ہے وہ پہلے ایسے نہ تھا۔ اب میں چلتا ہوں کمر بالکل سیدھی رہتی ہے‘ کمر میں درد‘ جھکاؤ‘ سستی‘ جھنجھلاہٹ سب ختم ہوچکا ہے۔ میں آپ کا انتہائی مشکور ہوں۔ میں نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ میرا نہیں بلکہ آقائے دوجہاں حضور نبی کریم ﷺ کا شکریہ ادا کیجئے کیونکہ یہ ٹوٹکہ میرا نہیں بلکہ آپ ﷺ کی احادیث کے الفاظ ہیں ۔ میری بات سن کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ میں نے انہیں پھر حدیث مبارک سنائی: آپ ﷺ کا ارشاد پاک ہے ’’کھجور کے ساتھ کرکری (کھیرا) کھائیں تو گرمی کی تاثیر ٹھنڈا کردیتی ہے۔‘‘میں نے حدیث مبارکہ سنائی اور ان سے اجازت لی اور وہاں سے واپس آگیا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 795 reviews.