Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عزم ہمت اور صحت مند دل

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

آپ کے دل میں بڑے بڑے خواب ہوں گے کس کے دل میں نہیں ہوتے۔ قدرت کی عظیم تخلیق اشرف المخلوقات کے دل میں ہونے ہی چاہئیں۔ خدا نے یہ زندگی دی ہے ان خوابوں کی تکمیل کے لیے اس کے لیے سخت محنت کریں لیکن محنت سے پہلے عزم جواں صحت مند دل بہت ضروری ہے! دل تندرست تب ہوتا ہے جب انسان اپنے اندر جواں عزم رکھے۔ انسان ہر لمحے دل کو اس حقیقت پر مرکوز رکھے کہ تیری قوت لامحدود ہے‘ بے حساب ہے‘ سویرا ہوا ہے۔ اٹھ آج کا منصوبہ بنا! عزم جواں سے کام لے‘ کام کے راستے پر بڑھتا جا راستہ سب کے لیے کھلا ہے۔ جو خود اعتمادی رکھ کر چلیں گے وہ نصب العین کو حاصل کریں گے جومایوس ہوکر پڑے رہیں گے وہ تڑپ تڑپ کر جان دیدیں گے کاہل ہوکر ہاتھ پسارے بیٹھے رہیں گے اور دوسروں کو دیکھ کر حسد سے جلتے رہیں گے۔
انسان اٹھ! خود کو پہچان! سفر لمبا ہے لیکن منزل پر تیرے خوابوں کا خوبصورت شہر آباد ہے‘ جہاں سکھ ہے زندگی کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے طاقتور وجود کو قائم رکھ۔ تیرے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے‘ وسائل کا پورا بندوبست کرتی ہوئی قدرت تیرے ساتھ چل رہی ہے۔ یقین کرنا محنت کر اگر تو اپنے وجود کو پہچانے رکھے گا تو اپنے خوبصورت خوابوں تک زندگی کے نصب العین تک پہنچے گا اور عظیم خوشی کا لطف اٹھائے گا اور یہ یقین اور جواں عزم راستے کے ایک ایک قدم کو بھی مسرت آمیز بنادے گا۔ جواں عزم کرنے کے بعد چاہیے ہمت اور پھر ہمت۔ آپ بھی تین حروف کی اس خوبی کو اپنا کر اپنی زندگی کو کامیاب سکھی اور آسودہ بناسکتے ہیں۔ یہ ایک طرح کی ایسی عظیم خوبی ہے جس شخص میں حوصلہ‘ امنگ‘ لگن اور خوداعتمادی جیسی دوسری اہم ترین خوبیوں کو پیدا اور شگفتہ کرتی ہے۔ ایک عظیم فلاسفر نے کہا ہے: ’’نوجوانو! اگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو تو باہمت اور مضبوط بنو‘ بغیر ہمت کئے اس دنیا میں کچھ بھی اہم ترین کام نہیں کیا جاسکتا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 029 reviews.