Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دل کھول کرمسکرائیے، صحت مند رہیے

ماہنامہ عبقری - جون 2020

دل کھول کرمسکرائیے !مسکرانےسے صحت بہتر ہوتی ہے۔ یہ بات آپ نے پہلے بھی سنی ہوگی اور اب اسے پھر ایک تازہ تحقیقی مطالعے میں دہرایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جو لوگ ہنستے رہتے ہیں وہ بیماریوں کا مقابلہ احسن طریقے سے کرتے ہیں۔ پستی اور اضمحلال کے کچھ مریضوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چار ہفتے روزانہ آدھ آدھ گھنٹہ مزاحیہ کتب پڑھیں یا کسی ایسے بندے کے ساتھ وقت گزاریں جو اپنی باتوں سے آپ کو مسکرانے پر مجبور کردے۔ چار ہفتے بعد ماہرین نے یہ محسوس کیا کہ ان میں سے بعض لوگ تو صحت یاب ہوگئے اور بعض کی علامات کی شدت کم ہوگئی۔
سائنس دانوں کو پہلے ہی اندازہ تھا کہ جو لوگ فطرتاً خوش رہتے ہیں اور نسبتاً زیادہ ہنستے ہیں ان کی صحت بھی دوسروں سے بہتر ہوتی ہے اور زندگی کی مدت بھی کچھ زیادہ ہوتی ہے۔ اب اس نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انسان فطرتاً زیادہ ہنسنے والا اور خوش رہنے والا بھی نہ ہو، لیکن وہ مزاح سے بھرپور کتب پڑھتےرہنے سے کچھ ایسے مریضوں کی حالت بہتر ہوگئی جو الرجی کے باعث بیماریوں میں مبتلا ہوگئے تھے جبکہ دوسرے تحقیق کاروں کو یہ اندازہ ہوا ہے کہ جن لوگوں میں مزاح کی حس نہیں ہوتی ان لوگوں کے لیے دل کی بیماریوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہو جاتا ہے۔امریکہ میں مزاحی معالجے یا معالجی مزاح کی ایک تنظیم قائم ہے جس کا نام ’’امریکی انجمن برائے علاج مزاح‘‘ہے۔ اس تنظیم نے اس طریقہ علاج کو’’شفاء بخش مسکراہٹ‘‘کا نام دیا ہے۔گو بعض ملکوں میں یہ طریق علاج مقبول ہورہا ہے لیکن ابھی تک یہ بات واضح طور پر نہیں بتائی گئی کہ مزاح کا اثر کس طرح ہوتا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ مزاح کا دماغ پر براہ راست مثبت اثر ہوتا ہے یا یہ مثبت اثرات مسکراہٹ کے نفسیاتی عمل کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ایک نظریہ یہ ہے کہ مزاح کا اپنا براہ راست اثر نہیں ہوتا بلکہ اس کا کام ہماری معمول کی زندگی کے دبائو اور تشویش کے اثر کو توڑنا ہے۔ البتہ تحقیق سے یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ ہنسنے
سے جسم میں اینڈورفین(Endorphins) نامی ہارمون پیدا ہوتا ہے جو درد کو دباتا ہے۔ نیز اس عمل سے طبیعت میں بشاشت پیدا ہوتی ہے۔ ایک جائزے میں ساٹھ منٹ کے ایک مزاحیہ پروگرام کا ذکر کیا گیا ہے جس کے دوران دیکھنے والوں پر مثبت ردعمل ہوا اور جسم میں خوش گوار کیمیائی تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسکراہٹ سے دبائو، تشویش، پستی اور بے خوابی میں افاقہ ہوتا اور طبیعت بحال ہوتی ہے۔ مدافعتی نظام زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور خون میں سفید خلیے پیدا ہوتے ہیں جو سرطان کا مقابلہ کرتے ہیں۔جاپان کے ایک معالج نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ مزاح کا صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس معالج نے کچھ ایسے مریضوں پر تجربہ کیا جو الرجی میںمبتلا تھے۔ ان مریضوں کو مزاح سے بھرپور مکالمے پڑھنے کیلئے دئیے گئے اور کچھ مزاح سے بھرپورپروگرام دکھائے گئے اور مکالمے پڑھنے سے پہلے‘ پروگرام دیکھنے کے دوران میں اورمکالمے اور پروگرام کے بعد ان کی جلد پر الرجی کے ٹیسٹ کیے گئے۔ پھر انہیں ایک ایسا پروگرام دکھایا گیا جس کا تعلق موسم سے تھا۔ مزاح سے بھرپور پروگرام اور مکالمے سے الرجی کی علامات میں نمایاں کمی محسوس کی گئی جب کہ موسم سے تعلق رکھنے والا پروگرام بے اثر رہا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 090 reviews.