Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا عمل جائز محبت کیلے کریں

ماہنامہ عبقری - جون 2020

21 کالی مرچ لے کر 21 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں۔ ہر مرچ پر ایک مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھ کر دم کرنا ہے جب ان شائنک پر پہنچیں تو مطلوب کا نام مع والدہ لیکر کہیں فلاں بن فلاں ھوالابتر۔ جائز محبت کیلئے جس سے جی چاہے کرے لیکن یہ بات یاد رکھیں اللہ کی نافرمانی کرنے والے فلاح نہیں پایا کرتے۔ ناجائز کرنے والا سخت نقصان اٹھائےگا اور الٹ اثر ہوگا‘ اللہ تعالیٰ سب کو بچائے۔21 دن کا یہ عمل ہے۔ جمعرات سے عمل شروع کریں‘ آدھا کلو گوشت صدقہ دیں۔ ایک ہفتہ میں کام ہوجائے گا۔ اگر نہ ہو تو پھر صدقہ دیں‘ دوسرا ہفتہ پڑھائی‘ پھر صدقہ دیں‘ تیسرا ہفتہ پڑھائی کریں۔ ان شاء اللہ العزیز کام ضرور بہ ضرور ہوگا۔ یہ ہمارا مجرب آزمایا عمل ہے۔ یہ ساری پڑھائی آگ کے قریب بیٹھ کر کرنی ہے آیۃ الکرسی کا حصار کریں تو بہتر ہے ڈر کی کوئی بات نہیں ۔ 21 دفعہ سورۂ کوثر پڑھ کر 21 کالی مرچ پر دم کریں۔ ایک دفعہ پڑھ کر ایک مرچ پر دم کریں۔ حب تمام عملوں سے بے نیاز کر دینے والا عمل ہے۔ زوجین کی محبت کیلئے بہت ہی مفید ہے۔
معدہ کی گرمی‘ قبض اور گیس کیلئے:‘ معدہ کی گرمی کیلئے قبض اور گیس کیلئے‘ گلے کے امراض کیلئے‘ اعصابی کمزوری‘ پٹھوں میں کھچاؤ اور دل کی گھبراہٹ کیلئے مفید اور بہترین زیادہ تعریف مناسب نہیں جو بنائے اس کے فوائد کا خود پتہ چل جائے گا۔ سفوف شیریں: ملٹھی 100 گرام‘ سونف 100 گرام‘ سنگ دانہ مرغ 100 گرام‘ زیرہ سفید 50 گرام‘ کلیجی 100 گرام‘ الائچی خورد 50 گرام‘ ست پودینہ 6 ماشہ‘ مصری 250 گرام‘ سنڈھ 50 گرام۔تمام اجزاء باریک سفوف بنالیں‘ جوان بکرے کی کلیجی سوگرام لیکر بھون لیں‘ باریک کرکے سفوف میں ملالیں‘ اگر کوئی صاحب کلیجی نہ ڈالنا چاہے تو بغیر ڈالے بھی دوائی انشاء اللہ پورے فوائد دے گی۔(بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 097 reviews.