Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسین پاؤں آپ کی شخصیت کو دلکش بناتے ہیں

ماہنامہ عبقری - جون 2020

پیروں کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے لیکن خواتین کی اکثریت اپنے پیروں کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتی بعض خواتین تو پیروں کو روزانہ دھونا بھی ضروری نہیں سمجھتی ہیں۔ قیمتی و جدید تراش خراش کے لباس میں ملبوس خاتون کے پیر کالے، بدنما، موٹے اور کھردرے ہوں تو نمایاں حسن ماند پڑجاتا ہے۔ خواتین اپنے چہرے، بالوں اور کپڑوں پر تو خوب دھیان دیتی ہیں۔ وہ مہنگا جوتا تو خرید لیتی ہیں لیکن پیروں کی حفاظت نہیں کرتیں، حالانکہ جسم کے دیگر اعضاء کی طرح پیر بھی اہم ہیں۔ ان پر ہمارے پورے جسم کا بوجھ ہوتا ہے اور ان ہی کی بدولت ہم چلتے پھرتے ہیں۔
پیر دن کا زیادہ حصہ جوتوں میں قید رہتے ہیں لہٰذا ان میں پسینہ اور انگلیوں کے درمیان جمع جمع ہو جاتا ہے اس لیے اپنے پیروں کا خیال رکھیں۔ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ سخت جوتے اور بدبودار موزے پہننے سے پیروں میں مختلف بیماریاں ہو جاتی ہیں لہٰذا روزانہ دھلا ہوا موزہ استعمال کریں۔ جوتا پہننے سے قبل اور اتارنے کے بعد انہیں یعنی پیروں کو صابن سے اچھی طرح دھوکر تولئے سے خشک کرلیں اور رات کو سونے سے قبل ان پر کوئی اچھی کریم ضرور لگائیں تاکہ یہ نرم و نازک رہیں۔پیروں کو خوبصورت اور سڈول بنانے کیلئے مہینے میں کم از کم دوبار پیڈی کیور کریں۔ پیڈی کیور ایڑیوں، پنجوں اور ناخنوں کی صفائی کو کہتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک ٹب میں اتنا نیم گرم پانی لیں جس میں آپ کے دونوں پیر ٹخنوں تک باآسانی بھیگ جائیں۔ پانی میں کسی اچھی کمپنی کا تھوڑا سا شیمپو ڈالیں اور اس میں پندرہ سے بیس منٹ تک پیر بھگوئے رکھیں۔ اسفنج یا جھانوے کی مدد سے ایڑھیاں اچھی طرح رگڑ کر صاف کرلیں تاکہ مردہ کھال الگ ہو جائے۔ اب ٹھنڈے پانی سے پیروں کو دھو کر تولئے سے خشک کرلیں۔ ناخنوں سے میل نکال کر انہیں سیدھا کاٹیں۔ پیروں کے ناخن ہمیشہ چھوٹے رکھیں اور کناروں کو کبھی نہ کاٹیں بلکہ انہیں نیل فائیلر کی مدد سے شیپ دیں۔ اس کے بعد کولڈ کریم یا نیم گرم ناریل کے تیل سے پیروں کی ایڑیوں سمیت مالش کریں پھر نرم تولئے سے پائوں صاف کرلیں اگر آپ نیل پالش لگاتی ہیں تو نیل پالش کا انتخاب لباس کے رنگ اور جلد کی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ جب پالش کی پہلی تہہ خشک ہو جائے تو ٹانگوں پر لوشن سے مالش کریں۔موسم سرما میں اکثر خواتین کو پائوں پھٹنے کی شکایت رہتی ہے۔ اس کا سب سے آسان اور مفید حل یہ ہے کہ روزانہ رات کو پیروں پر بکری کا کچا دودھ مل کر سوئیں۔ صبح پائوں اچھی طرح دھوکر کولڈ کریم لگالیں۔ رات کو سونے سے قبل کولڈکریم سے مساج کرنے سے بھی پائوں پھٹتے نہیں ہیں۔ اگر سردیوں میں انگلیاں سوج جائیں تو دیسی شلجم ابالیں اور ابلے ہوئے پانی میں نمک اور سرسوں کا تیل ڈال کر انگلیوں پر لگاکے آہستہ ملیں اور پھر کپڑا لپیٹ کر سو جائیں تاکہ پائوں پر ہوا نہ لگنے پائے۔ پائوں کی جلد نرم و ملائم کرنے کیلئے انڈے کی سفیدی سے پیروں کی مالش کریں۔ بدنما اور کھردرے پیر چند دنوں میں ہی دلکش ہو جائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 115 reviews.