Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چور، حاسد اور دشمن سے بچنے کا عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2020

ایک اللہ والےکا قول ہے کہ اگر کوئی چور، حاسد ہمسایہ یا دشمن سے بچنا چاہتا ہوتاکہ ان سے نقصان نہ پہنچے تو اسے چاہیے کہ ایک ہفتہ صبح شام ستر ستر مرتبہ حَسْبِیَ اللہُ الْـحَسِیْبُ پڑھے اور جمعرات سے یہ عمل شروع کرے۔ ان شاء اللہ سال بھر تک ہر قسم کے دشمن سے محفوظ رہے گا۔
ہر حاجت پوری ہونے کا عمل
جو شخص اس اسم کو روزانہ 1280مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے اور ایک سال سے زائد عرصہ تک پڑھتا رہے اللہ تعالیٰ اس کے حال پر مہربان ہوگا اور جو کچھ وہ مانگے گا اللہ تعالیٰ عنایت فرمائے گا۔
ایماندار رہنے کا عمل
اگر کوئی شخص رضائے الٰہی کی خاطر کسی کاروبار میں ایماندار رہنا چاہتا ہو یعنی لین دین کے حساب میں کوئی فرق نہ چاہتا ہوتو اسے چاہیے کہ روزانہ اسم یَاحَسِیْبُکو کاروبار کے آغاز میں 80مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے ان شاء اللہ‘ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے وہ ہمیشہ ایماندار رہے گا اور اس کی عاقبت درست ہو جائیگی بینک ملازمین کیلئے اس اسم کا ورد بہت مفید ہے۔
یاحسیب کا عمل اور نقش
اس اسم کا عامل بننے کے لیے اس اسم کو چالیس یوم تک 12800مرتبہ روزانہ پڑھیں اور پڑھائی مکمل ہونے پر آپ اس کے عامل بن جائیں گے اس کے بعد اس اسم کو روزانہ سو مرتبہ پڑھتے رہیں تاکہ عمل برقرار رہے۔ عامل بننے کے بعد اس کا نقش مندرجہ بالا مقاصد کے لیے دوسروں کو دے سکتے ہیں۔ حسیب کا نقش یہ ہے:۔

ب ی س ح
۹ ۵۱ ۱۱ ۱
۱۲ ۴ ۶ ۵۸
۵۷ ۷ ۳ ۱۳

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 120 reviews.