Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف 70 روپے میں مزدور کو شفاء ملی

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا اور عبقری میگزین کابے حد مشکور ہوں ‘ میرے ساتھ ایک مسئلہ تھاچونکہ میں راج مزدوری کا کام کرتا ہوں‘ کام کرنے کی وجہ سے مجھے ہاتھوں کی الرجی ہوگئی‘ جس دن بھی کام پر جاتا میرے ہاتھوں پر چھالے بن جاتے اور درد کی وجہ سے مجھ سے کام نہ ہوتا‘ میں انتہائی پریشان تھا کہ میرا کیا بنے گا؟ میری تو روزی روٹی ہی یہی ہے۔ایک ڈاکٹر کے پاس گیا‘ اس نے مجھے ایک گولی روزانہ کھانے اور ایک کریم لکھ دی‘ میں نے جب میڈیکل سٹور پر جاکر لڑکے کو بل بنانے کا کہا تو اس نے جب بل بنایا تو میرے ہوش اڑ گئے‘ 65 روپے کی ایک گولی تھی اور کریم ساڑھے چار سو کی تھی۔ میں نے نسخہ واپس لیا اور گھر کو لوٹ آیا۔ اگلے دن میں نے ہاتھ پر مہندی لگارکھی تھی اور گلی میں بیٹھا تھا‘ ساتھ والے گھر میں سے ایک لڑکا نکلا جن سے میری اچھی خاصی سلام دعا ہے‘ اس نے دیکھتے ہی کہا چچاجان! کیا ہوا ہاتھوں کو‘ میں نے سارا دکھڑا اس کے سامنے بیان کردیا۔ اس نے مجھے کہا کہ آپ اب پریشان نہ ہوں‘ میں ابھی عبقری دواخانہ جاتا ہوں اور آپ کیلئے ایک مرہم لاتا ہوں‘ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل اسی میں ہے۔
میں نے پیسے پوچھے تو اس نے کہا میری طرف سے ہدیہ رکھ لیں۔اسی شام وہ مرہم لے آیا جس کا نام میرے چھوٹے بیٹے نے مجھے ’’مرہم سکون‘‘ بتایا اور قیمت 70 روپے بتائی۔ میں قیمت سن کر طنزمسکرایا کہ کہاں 450 روپے کی کریم اور 65 روپے کی ایک گولی اور کہاں یہ سترروپے کی مرہم۔ پھر بھی اپنی بیوی کے کہنے پر لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیا۔ دوسرے ہی دن مجھے پچاس فیصد فرق محسوس ہوا‘ ادھر ڈبی میں سے مرہم سکون ختم ہوئی اُدھر میرے ہاتھ بالکل بھلے چنگے ہوگئے۔ آج میں روزانہ اپنے کام پر جاتا ہوں‘ سارا دن اینٹیں بھی اٹھاتا ہوں‘ سیمنٹ بھی ہاتھوں کو لگتا ہے‘ پانی بھی لگتا ہے مگر چھالے نہیں بنتے۔ بس رات کو جاکر مرہم سکون تھوڑی سی دونوں ہاتھوں کو لگا کر سوجاتا ہوں اور صبح اچھی طرح ہاتھ دھو لیتا ہوں۔ اپنے ہمسائے کے بیٹے کا بھی دل سے مشکور ہوں۔ وہ ہمارے گھر میں ہر ماہ عبقری رسالہ دے جاتا ہے۔ میرے بچے اور اہلیہ پڑھتی ہے آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتی ہے۔ یہ خط میں اپنی بیٹی سے لکھوا رہا ہوں تاکہ عبقری میں چھپے‘ لوگ پڑھیں اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا سامان بنے۔ (محمد شکور‘ساہیوال)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 196 reviews.