Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زندگی کو بہترین بنانے والے اعمال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

ہر پریشانی ختم
(۱)اگر کوئی مسلمان کسی وجہ سے کسی امتحان میں مبتلا ہو کسی شخص کی وجہ سے دکھی ہوتو وہ اس آیت مبارکہ کو 101 مرتبہ گیارہ دن تک پڑھے۔ ان شاء اللہ عزوجل ہر پریشانی ختم ہو جائے گی۔ اوّل آخر درود ابراہیمی سات بار پڑھے:
سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
ترجمہ:سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو آخرت کا گھر کیا ہی خوب ملا (سورئہ الرعد، آیت:۲۴)
ایک ہی رات میں حاجت پوری
(۲)ایک ہی رات میں حاجت پوری ہو جائیگی یا حاجت پوری ہونے کے اسباب بن جائینگے۔ بشرطیکہ حاجت جائز ہو رات کو عشاء کی نماز کے بعدباوضو ہوکر کھلے آسمان تلے یعنی گھر کے صحت میں کھڑے ہو جائے اور 100 مرتبہ اَلْوَھَّابُ پڑھیں اور دعا کریں ان شاء اللہ ہر جائز حاجت پوری ہوگی۔
بچھو کاٹ لے تو
(۳)ایک مرتبہ نبی کریمﷺ کو بچھو نے کاٹ لیا تو آپﷺ نے پانی اور نمک منگوایا پانی کاٹنے کی جگہ پر لگاتے رہے اور تین قل پڑھتے جاتے۔تین قل یہ سورتیں ہیں‘ سورۃ الکفرون، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔
گردے کی پتھری کیلئے
(۴)گردے کی پتھری کے لیے: گردے کی پتھری ہوتو اکتالیس مرتبہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر74 پڑھ کر پانی میں دم کر کے پانی پی لیں۔
اگر کوئی آپ کی رقم واپس نہ کررہا ہو تو
(۵)دوسرا شخص آپ کی ذاتی رقم واپس نہ کررہا ہوتو اپنا پیسہ وصول کرنے کے لیے سورئہ یوسف کی آیت نمبر56 پڑھے۔
(۶)اولاد کیلئے 41 مرتبہ تین ماہ تک سورۃ الروم کی آیت نمبر22 دودھ پر پھونک کرمیاں بیوی دونوں پئیں۔
حمل ٹھہرنےکے لیے
(۷)حمل کے لیے 111 بار سورئہ نوح کی آیت نمبر12 تا 13 نوماہ تک پڑھے لڑکے کے لیے کسی بھی وقت پڑھیں۔
غصیلے شخص کا علاج
(۸)غصہ دور کرنے کے لیے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر134 ایک سو ایک بار چینی پر دم کرکے استعمال کریں۔ یا نماز کے بعد دو مرتبہ پڑھیں۔
خارش کا روحانی علاج
(۹)خارش کا علاج: روزانہ 21 مرتبہ سورۃ المومن کی آیت نمبر14 پانی پر دم کرکے 41 روز تک پانی پئیں۔
اثمدکا سرمہ لگایا کرو
’’اِثمد‘‘ کا سرمہ: حضور اکرمﷺ روزانہ رات کو ’’اِثمد‘‘ کا سرمہ لگایا کرتے تھے۔ آپﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی اس میں سے تین تین سلائی دونوں آنکھوں میں لگایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ اِثمد کا سرمہ لگایا کرو یہ نگاہ کو روشن اور تیز کرتا ہے اور پلک کے بال اُگاتا ہے۔ (سیرت مصطفیٰﷺ، ص584)
رزق میں برکت کے لیے
رزق میں برکت کیلئے:مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاکہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کے 70بار پابندی سے سورۃ الشوریٰ کی آیت نمبر19پڑھے گاوہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔ (معارفِ القرآن جلد۷، صفحہ ۶۸۷) 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 256 reviews.