Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ کوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صٖفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو کبھی بیکار نہ سمجھئے یہ دوسرے کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ۔ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

دادا انڈیا کے مشہور حکیم! لیکوریا کا علاج لے لیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس طبی و روحانی راز ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ہر جائز حاجت کے لیے:چار رکعت نفل پڑھیں پہلی رکعت میں سورئہ الفاتحہ کے بعد لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْـحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ۔ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ وَ نَـجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّ وَ كَذٰلِكَ نُـْۨجِی الْمُؤْمِنِیْنَ(100 بار)دوسری رکعت میں:رَبَّهٗٓ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَـمُ الرّٰحِـمِیْنَ(100 بار)۔تیسری رکعت میں:وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْٓ اِلَى اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ(100 بار)چوتھی رکعت:حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْل نِعَمَ الْمَوْلیٰ وَ نِعْمَ النَّصیرُ(100 بار)سلام کے بعدرَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ(100 بار)
جنات سے حفاظت کے لیے: سورہ الصافات چالیس دن پڑھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔
دادا انڈیا کے مشہور حکیم! لیکوریا کا علاج لے لیجئے!:میرے دادا حکیم تھے انڈیا میں میں بچپن سے دیکھتی تھی کہ ان کے پاس بہت لوگ آتے تھے دوائی میری امی کوٹ کر دیتی تھیں اب بھی ہمیں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو ہم انہیں کے نسخے پر عمل کرتے ہیں یہ نسخہ بہت کارآمد ہے بارہا کئی لوگوں کا آزمایا ہے۔ (۱)سنگجراہت (۲)طباشیر (۳)چھلکا اسپغول (۴)موصلی سفید(۵)گُل سرخ (۶)پھول سپاری (۷)سپاری سرخ (۸)کمرکس (۹)پھلی کیکر (۱۰)مصری۔ سب چیزیں ہم وزن لے کر پیس لیں صبح اور شام استعمال کریں ایک ہی خوراک سے پتہ چل جائے گا کم از کم ایک ماہ استعمال کریں۔ طبیعت کے مطابق دودھ یا پانی کیساتھ استعمال کریں۔(محمد احمد زبیری، اسلام آباد)

 

چہرے کے غیر ضروری بالوں کے لیےٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں چہرے کے غیرضروری بالوں کو ختم کرنے کیلئے ٹوٹکے اور نسخہ جات بھیجنےکا حکم نامہ ملا۔ عبقری نے ہمیں بہت کچھ نوازا ہےاب حکم ملا ہےتولکھنے بیٹھ گئی۔میں خود بھی بہت عرصہ ان غیرضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہی‘ مگر اب مجھے ان بالوں سے نجات مل چکی ہے۔یہ ٹوٹکے بڑے مفید اور ہمارے آزمائے ہوئے ہیں یقیناً قارئین اس سے مستفید ہوں گے۔(1)چہرے کے غیر ضروری بالوں کے لیے جو ٹوٹکہ آپ کو بتانے جارہی ہوں وہ بڑا مفید اور آزمایا ہوا ہے یہ ایک طرح کا ابٹن ہے جسے بنانا نہایت آسان ہے۔ ھوالشافی: دو چمچ بیسن، ایک چوتھائی چمچ ہلدی، دو چمچ لیموں کا رس اور آدھی چمچ دودھ کی ڈال کر ایک گاڑھا سا آمیزہ تیار کرلیں پھر اسے پورے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ جب یہ ابٹن خشک ہو جائے تو انگلیوں کے پوروں کو تر کر کے رگڑرگڑ کر ہٹاتے جائیں۔ اس عمل سے بال کی جڑیں کمزور ہوں گی اور چند دن، چند ہفتے یا چند مہینوں کے استعمال کے بعد چہرے سے بال داغ مکمل ختم ہو جائیں گے۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ یہ ابٹن روزانہ ایک دفعہ لگائیں ان شاء اللہ غیر ضروری بالوں میں کمی نظر آئے گی یہ میں نے خود بھی آزمایا ہے۔
(2)ایک اور ٹوٹکہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل دو چمچ کچا دودھ لیں اور آدھی چمچ نمک کی مکس کرکے روئی سے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد چہرہ دھولیں اور اسکے بعد کچھ نہ لگائیں چہرے پر یہ بھی میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔(سلمیٰ عنایت حیا، ٹائون شپ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 300 reviews.