Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برص و پھلبہری کے نشانات ختم ہوگئے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی، صحت اور تندرستی عطا فرمائے آمین!سولہ سال کی عمر میں میرے اوپر ایک آفت ٹوٹ پڑی جب میرے ہاتھوں پر پھلبہری کے نشان ظاہر ہونا شروع ہوگئے‘ شروع میں مقامی ڈاکٹر سے دوا اور کریمیں لیکر استعمال کرتی رہی مگر یہ نشان دن بدن بڑھتی چلے گئے اور پھر یہ ایک وقت یہ آیا کہ میرے ہونٹوں کے ساتھ چہرے پر ہلکا سا ایک نشان نمودار ہوا اور میں ساری رات روتی رہی کہ اب میرا کیا بنے گا؟ میرے والدین الگ پریشان تھے۔ اسکن اسپیشلسٹ کے پاس میرے والد مجھے لیکر گئے‘ اس نے چیک کرنے کے بعد بہت مہنگی کریم لکھ دی مگر یہ نشان میرے بازو پر بھی نمودار ہوگیا ۔ میری بھوک پیاس سب اڑ گئی‘ دن بدن کمزور ہونا شروع ہوگئی ہروقت یہی پریشانی کھائے جاتی کہ یہ بیماری تو دن بدن بڑھ رہی ہے‘ میری والدہ کو کسی نے عبقری دواخانہ کا بتایا‘ میرے ابو اگلے دن ہی مجھے عبقری دواخانہ لے گئے‘ وہاں اسسٹنٹ صاحب نے چیک کرنے کے بعد مجھےعبقری دواخانہ کا ’’برص پھلبہری کورس‘‘ باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں گزشتہ سات ماہ سے یہ کورس باقاعدگی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کررہی ہوں‘ الحمدللہ! سات ماہ میں میرے پرانے تمام نشان آہستہ آہستہ ختم ہوگئے ‘ اس کے بعد میری ٹانگ پر ایک نشان نمودار ہواجو کہ بالکل معمولی تھا مگر میں نے کورس کا استعمال جاری رکھا‘ میں آج بھرپور خوشی کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ میرا ٹانگ کا معمولی نشان بھی اب ختم ہوچکا ہے۔ میری والدہ عبقری دواخانہ کے تمام کارکنان اور بالخصوص آپ کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی ہیں‘ ہم نے تو سن رکھا تھا کہ جس کو ایک مرتبہ یہ جلدی بیماری لگ جائے وہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ مگر اللہ کا شکر میں شفاء یاب ہوں۔ (صائمہ‘ شیخوپورہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 339 reviews.