Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہربُری علت‘ نشہ اور عادت سے چھٹکارا! میرا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

قارئین السلام علیکم! فٹ بال کے بعد دنیا میں مقبول ترین کھیل کرکٹ ہے‘ جنوبی ایشیا ء اور خاص طور پر پاکستان‘ انڈیا‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میںبھی کرکٹ کا جنون ہے‘ سکول جانا اور وہاں ماحول ہر طرف کرکٹ کا ہی ملا‘ تو کرکٹ کے اس بخار میں میں بھی مبتلا ہوگیا‘ میرے والد کھیل کے خلاف نہیں مگر وقت کے ضیاع کے سخت خلاف ہیں‘ میں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنا شروع کردی ‘ اس کیلئے خصوصی کٹ منگوائی‘ کرکٹ کا تمام سامان خریدا‘سکول میں‘ دوستوں میں‘ ملنے جلنے والوں سے ہروقت کرکٹ کی ہی باتیں کرتا۔ میرے باقی معمولات ختم ہوتے جارہے تھے جس کی وجہ سے میرے والد محترم بہت پریشان ہوئے ۔ فرمان شیخ الوظائف ’’جو بندہ سارا دن صرف کرکٹ کھیلتا ہے وہ نہ دنیا کا رہتا اور نہ آخرت کا رہتا ہے‘‘۔ جب بھی میرے والد محترم مجھے کھیلتا دیکھتے وہ یَامَانِعُ پڑھنا شروع کردیتے۔ میں اپنے والد کے دفتر میں جاکر کمپیوٹر پر کرکٹ کے پرانے میچز شوق سے دیکھتا تھا۔ مجھے شوق نہیں جنون تھا۔ میرے دادا رحمۃ اللہ علیہ کو بھی یہ کھیل پسند نہ تھا کیوں کہ اس میں سراسر وقت کا ضیاع ہے۔
والدصاحب کے بار بار متوجہ کرنے پر میں نے بھی سارا دن یَامَانِعُ پڑھنا شروع کردیا‘ عمل کرتا رہا‘ کبھی عمل چھوٹ جاتا تھا کبھی پھر شروع ہو جاتا تھا۔ والد صاحب مجھے منع نہیں فرماتے تھے لیکن انہوں نے بھی یہ عمل نہیں چھوڑا۔میں کرکٹ کی مخالفت نہیں کررہا بس اس کھیل میں وقت کا ضیاع بہت ہوتا ہے۔ کرکٹ سے میرا آہستہ آہستہ دل اٹھنا شروع ہوگیا۔ اب یہ وقت ہے کہ میرے کزن کہتے ہیں کہ کھیلو لیکن میرا دل بالکل بھی نہیں چاہتا۔ رات ایک تسبیح اس نیت سے پڑھتا تھا‘ جو میں نے کرکٹ کی کٹ منگوائی تھی اب وہ کٹ شاپر میں پیک پڑی ہے۔ اب میں سوچ رہا ہوں کسی کو دے دوں۔
الحمد اللہ! اللہ نے اس وقت ضائع کرنے والے کھیل سے جان چھڑوا دی اور اللہ تعالیٰ میری قیامت تک کی نسلوں کو اس سے حفاظت میں رکھے اور جو چاہتا ہے کہ اس سے جان چھوٹ جائے تو وہ ’’یامانع‘‘ کا اہتمام کرے۔ صرف کرکٹ کے لیے نہیں۔ ہر بُری لت، بری عادت اور گناہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یَامَانِعُ آپ کے لیے ایک تحفہ ہے۔ پڑھیں اور فیض پائیں۔ ان شاء اللہ اگلی قسط میں آپ کے لیے اور موتی لے کر حاضر ہوں گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 371 reviews.