Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ضدی بیماریوں سے چھٹکارا پانے والوں کے تجربات

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

ڈاکٹروںسے مایوس!سجدے میں گڑگڑایا! شفاء مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 65 سال ہے اور میں پیشاب کی زیادتی کا شکار ہوگیا تھا۔ ہر وقت پیشاب کے قطرے اور بار بار پیشاب کے آنے سے بہت پریشان تھا۔ میں نماز اور دیگر عبادات سے محروم ہوگیا تھا کیونکہ ہر وقت ناپاک رہتا تھا۔ میرے بیٹے نے کافی ڈاکٹرز سے میرا چیک اپ کروایا سب کا ایک ہی جواب تھا کہ عمر زیادہ ہوگئی ہے اس وجہ سے اندر کا سسٹم کمزور ہوگیا ۔ ڈاکٹرز ایک دو گولی لکھ کر دیتے کہ یہ استعمال کرو ایک دو ہفتے میں استعمال کرتا لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا میں نے بیٹے سے کہا کہ اب میں کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں جائوں گا۔ بس! اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ اے اللہ مجھے شفاء دے‘ خوب دعائیں مانگتا‘ سجدوں میں گر کر گڑگڑایا۔ پھر ایک دن میرا بیٹا عبقری رسالہ گھر لایا اور کہنے لگا ابو جی! یہ رسالہ پڑھیے‘یہ میرے ایک دوست نے مجھے دیا ہے شاید اس میں کوئی دوائی یا ٹوٹکہ ہو جس سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے‘ میں نے آمین کہا اور رسالے کا مطالعہ کرنا شروع کیا تو اس میں ایک دوائی ’’پیشاب کنٹرول کورس‘‘ پر میری نظر پڑی۔ میرے دل نے کہا کہ ہوسکتا ہے اس دوائی سے مجھے شفاء مل جائے۔ میں نے بیٹے کو فون کیا اور ’’پیشاب کنٹرول کورس‘‘ بارے بتایا ‘اس نے کہا: ابو جی یہاں راولپنڈی میں عبقری کی ایجنسی ہے وہاں سے یہ دوائی مل جائے گی میں شام کوآتے ہوئے لیتا آئوں گا ۔ شام کو بیٹا دوائی لایا اس پر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق میں نے کورس استعمال کرنا شروع کیا ۔ پہلے کورس سے ہی مجھے 60فیصد آرام آگیا۔ میں نے بیٹے کو ایک اور کورس لانے کو کہا تقریباً 2کورس کے استعمال سے ہی میری بیماری ٹھیک ہوگئی اور میں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا ۔ اب میں مسجد میں نماز ادا کرنے جاتا ہوں اور سارا دن اپنے معمولات میں مصروف رہتا اور عبقری کو دعائیں دیتا ہوں۔ (حاجی منصب، راولپنڈی)
شوگر سے نجات پانے کیلئے یہ کسی معجزے سے کم نہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے دس سال سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں روزانہ کی بنیاد پر میری شوگر چیک ہوتی ہے کبھی 350 اور کبھی430 شوگر رہنا تو معمول بن گیا تھا۔ روزانہ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے ادویات کھانا پڑتی تھی۔میری وجہ سے گھر میں پریشانی کا ماحول بن گیا تھا کیونکہ کسی بھی وقت شوگر ایسی تیز ہوتی کہ نیچے آنے کا نام ہی نہیں لیتی تھی پھر ڈاکٹر کے پاس جانا لازمی ہو جاتا تھا اور وہ مجھے انسولین کا انجکشن لگاتے تب جا کر شوگر کم ہوتی۔ میں اکثر سوچتی تھی کہ سارا گھر میری وجہ سے پریشان ہیں اور یہ مرض تو جانے والا نہیں اس لیے میں اللہ پاک سے دعا کرتی تھی کہ اے اللہ مجھے اپنے پاس بلا لے میں بیماری کی زندگی سے تنگ آگئی ہوں یا پھر میرے لیے کوئی ایسی دوائی بھیج جس سے میں تندرست ہو جائو۔ ایک دن میری چھوٹی بیٹی انٹرنیٹ پر کالج کے نوٹس بنانے میں مصروف تھی کہ اس کی نظرعبقری کی ایک پوسٹ پر پڑی‘ اس میں ہاضمہ کیلئے ایک پھکی کا بتایا گیا تھا‘ میری بہن نے وہ پھکی بنائی‘ کچھ عرصہ استعمال کی اس کا معدہ کا مسئلہ بہت عرصہ سے ٹھیک نہیں ہورہا تھا الحمدللہ اس پوسٹ کی وجہ سے وہ صحت مند ہوگئی۔ اسی پوسٹ عبقری کی ویب سائٹ کا ایڈریس تھا‘ میں نے اس ایڈریس پر سرچ کیا تو عبقری کی ویب سائٹ کھل گئی‘ وہاں تو معلومات کا پورا سمندر ملا۔ عبقری رسالہ پہلی مرتبہ پڑھا اور پڑھتی ہی چلی گئی‘ اس دن سے درس سننا بھی شروع کردئیے‘ وہاں سے اسسٹنٹ صاحب کا نمبر لے کر کال کی‘ اپنی طبی کیفیت سے انہیں آگاہ کیا انہوں نے مجھے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’شوگر کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا کہا اور ساتھ کچھ پرہیز بتائے۔ اگلے دن میں اور میراچھوٹا بھائی عبقری دواخانے پہنچ گئے ۔میں نے دوشوگر کورس خریدے اور گھر آگئی۔ اب میں نے کورس کو باقاعدگی سے استعمال کرنا شروع کیا ایک کورس مکمل ختم ہوگیا تھا اور دوسرا ابھی آدھا ہوا تھا کہ میری شوگر کنٹرول ہوگئی۔ اب روزانہ کی بنیاد پر میری شوگر150 سے 230 تک آگئی ہے۔ گھر والے سارے خوش کہ اللہ کریم نے اس کو شفاء دیدی ہے۔ اب میری صحت بھی دن بدن ٹھیک ہوتی جارہی ہے میرے لیے ’’شوگرکنٹرول کورس‘‘ کسی معجزے سے کم نہیں۔ (حلیمہ امتیاز، لاہور)
آئیے! چمکداراور صحت مند دانتوں کا راز بتاتے ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تقریباً 15 سال کی عمر سے میں نے پان کھانا شروع کیا اور آج میری عمر 25 سال ہے اب میں پچھلے 2ماہ سے پان نہیں کھا رہا کیونکہ میرے دانتوں پر داغ بہت زیادہ ہوگئے ہیں اس کے علاوہ میرے دانتوں پر پیدائشی داغ بھی تھے۔ کافی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کیا کہ داغ چلے جائیں پر داغ جانے کا نام ہی نہ لیں۔ مختلف کمپنیوں کے منجن بھی استعمال کیے تین سے چار بار ڈاکٹرز سے دانتوں کی صفائی بھی کروائی پر کوئی فرق نہیں پڑا اُلٹا مسوڑوں کو نقصان ہی پہنچا۔ عبقری کا قاری توتھا ہی پر میں نے کبھی ادویات پر نظر نہیں ڈالی ہمیشہ ٹوٹکے یا تحریریں پڑھ کر رسالہ رکھ دیتا۔ میرے ذہن میں آیا کہ عبقری دواخانے کی ادویات بھی تو ہیں شاید اس میں کوئی دانتوں کے بارے میں کوئی دوائی یا کوئی منجن وغیرہ ہو۔ رسالہ کھولا اور ڈھونڈنا شروع کیا تو اچانک میری نظر سچا منجن پر پڑی اور میں مطمئن ہوگیا کہ ہاں یہ استعمال کرنا ہے۔ فوری سے کراچی میں موجود عبقری کی ایجنسی پر گیا اور دو سےتین ڈبی سچا منجن لے آیا اور روزانہ دو سے تین بار انگلی کے مدد سے دانتوں پر منجن کرنا شروع کیا۔ پندرہ سے اٹھارہ دن میں داغ جانا شروع ہوگئے اور تقریباً تین ڈبی منجن کے استعمال سے 70% دانتوں کے داغ ختم ہوگئے ۔ گھر والے، دوست احباب حیران کے عامر تم کونسی چیز استعمال کرتے ہو تمہارے دانت تو ماشاء اللہ سے چمکنا شروع ہوگئے ہیں۔ میں نے کہا عبقری کے ’’سچا منجن‘‘ کا استعمال میرا روز مرہ کا معمول ہے۔ دانت تو چمکے ہی چمکے اس کے ساتھ مسوڑوں کے مسائل بھی حل ہوگئے۔ اب ہمارے گھر میں ٹوتھ پیسٹ کی جگہ سچا منجن نے لے لی ہے جو قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ہے اس میں کوئی کیمیکل استعمال نہیں ہوتا یہ اس کی خاصیت ہے۔ (محمد عامر، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 434 reviews.