Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فاقہ زدہ عمررسیدہ کو عمل بتایا آج بانٹ رہی

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

 

محترم حضرت حکیم صاحب السلالم علیکم!میری ڈیوٹی اس طرح کی ہے کہ میں مختلف جگہوں پر آتا جاتا ہوں ایک دفعہ ایک فیکٹری میںگیا تو وہاں ایک عمر رسیدہ خاتون کام کررہی تھی میں نے ایسے ہی اس کا حال پوچھ لیا تو اس بیچاری نے اپنے حال بتانا شروع کردیئے۔ بیچاری بتا رہی تھی کہ غریب ہے بیٹا جوان ہے کام نہیں کرتا باہر کے ملک جانے کی ضد ہے برے لڑکوں سے دوستی ہے۔ بیٹا بہت تنگ کرتا ہے ایک بیٹی بھی ہے وہ بھی جوان ہے اسے بھی کوئی روزگار نہیں ملتا ایک گھر کی طرف اشارہ کرکے بتانے لگی کہ یہ ہمارا گھر تھا اور یہ اب ہمارے پاس نہیں رہا فروخت ہوگیا ہے اور ہم کرائے کے مکان میں رہتے ہیں میں نے اس کی باتیںسننے کے بعد اس کو سورئہ کوثر کے فضائل بتانا شروع کردیئے اور پھر اسے سورئہ کوثر 129مرتبہ پڑھنے کو بتایا۔ خاتون کو میں نے سورئہ کوثر یقین سے پڑھنے کو بتایا۔ پھر ایک دن اس فیکٹری میں جانا ہوا تو سورئہ کوثر کا کتابچہ بھی اس کو دے دیا کچھ دنوں کے بعد خاتون نے مجھے بتایا کہ اس کی بیٹی کو کوئی جاب نہیں دیتا تھا اور وہ اب پچیس ہزارکی جاب پر سکول میں استانی لگ گئی ہے اور اس کو ہوم ٹیوشن بھی مل گئی ہے اور بیٹا بھی کچھ اچھا ہوگیا ہے۔ میں نے کہا آپ سورئہ کوثر پڑھتے رہو آپ کے سب مسئلے اللہ تعالیٰ حل فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ۔پھر تقریباً میں سات آٹھ ماہ بعد جب گیا تو میں نے خاتون سے حال احوال پوچھا تو اس نے بتایا کہ میری بیٹی کی سیلری چالیس ہزار ہوگئی ہے ۔میں جانے لگا تو خاتون نے کہا کہ ایک حیرت کی بات ہے وہ آپ کو بتانے والی ہے میں نے کہا جی جلدی سے بتائیں خاتون نے کہا کہ آپ نے مجھے سورئہ کوثر کی کتاب دی تھی ایک عمل اس میں لکھا تھا سوا لاکھ مرتبہ پڑھنے کا میں نے وہ شروع کیا ہوا ہے اور میرا وہ عمل80 ہزار کے قریب ہونے والا ہے میں نے کہا حیرت والی بات بتائیں وہ کہنے لگی جب میں نے سورئہ کوثر شروع کی تھی تو اس سے پہلے ڈاکٹروں نے مجھے آپریشن کروانے کو کہا تھا میرے پاس پیسے نہیں تھے اب پیسے آگئے ہیں تو میں نے سوچا آپریشن کروا لوں آپریشن کے لیے جب گئی تو ڈاکٹر نے کہا کس چیز کا آپریشن کروانا ہے آپ کو تو کوئی مسئلہ تھا ہی نہیں میں نے پرانی رپورٹس بھی دکھائیں‘ تو ڈاکٹر حیران تھا کہ جو رپورٹ میں مسئلہ تھا وہ اب نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ تو آپ کو کبھی نہیں تھا میں نے کہا یہ سب اللہ پاک کے کلام کی برکت ہے کہ آپ کو پیٹ پر کٹ نہیں لگا اور آپ کا ہاتھ بھی کھلا ہوگیا ہے۔ اللہ کریم ان کا ہاتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھلا رکھے۔ خاتون کہنے لگی کہ کوئی اور نسخہ بتا دو کہ تھوڑا قرض ہے وہ اتر جائے نجانے یہ لفظ میرے دل میں کیسے آئے میں نے کہا حج کس پر فرض ہے جو قرض دار نہ ہو اور حج کرنے کی استطاعت رکھتا ہو آپ حج کی نیت سے پڑھو آپ کا قرض بھی اتر جائے گا اللہ آپ کو حج بھی کروادے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 455 reviews.