Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نشئی خاوند دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آیا ! انوکھی دوا

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ دو سال سے عبقری کی قاری ہوں۔ میرے خاوند شادی کے شروع میں تو ٹھیک تھے شادی کے دو سال بعد اللہ تعالیٰ نے بیٹی عطا کی گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں تھیں۔کچھ عرصہ بعدمیں نے دیکھا کہ خاوند ہروقت کچھ الجھے الجھےسے رہتے ہیں‘ پوچھنے پر پہلے تو کچھ نہ بتاتے بعد میں بات بات پر جھگڑنا‘ لڑنا حتیٰ کہ مجھے مارنے پر آگئے‘ کافی دفعہ بڑوں نے بیٹھ کر سمجھایا‘ مگر وہ ٹھیک نہ ہوئے‘ صحت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی پھر ایک دن یہ ہوا کہ ایک صاحب گھر آئے انہوں نے بتایا کہ آپ کے گھر کا فردسڑک پر پڑا ہے۔
میں سمجھی شاید ایکسیڈنٹ ہوا ہے لیکن جب قریب جا کر دیکھا تو ان کے پاس ایک نشہ آور انجکشن پڑا تھا۔ خیر لوگوں نے اٹھا کر گھر پہنچایا۔ اس دن میں بہت روئی کے یہ میرے ہنستے بستے گھر میں کس کی نظر لگ گئی۔ تقریباً چودہ گھنٹے بعد شوہر ہوش و حواس میں آئے اور اپنی کہانی سننا شروع کردی کہ میں غلط بیٹھک میں بیٹھ گیا تھا پہلے انہوں نے مجھے ہلکا ہلکا نشے دیا اور پھر انجکشن پر لگا دیا لیکن میں اس نشے کو چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میں نے شوہر سے کوئی شکوہ شکایت نہیں کی بلکہ ان کا حوصلہ بڑھایا کہ میں نشہ چھڑوانے میں آپ کا ساتھ دوں گی۔ ایک ہسپتال کا کسی نے ایڈریس دیا کہ وہاں نشے کے عادی جو لوگ ہیں ان کا علاج کیا جاتا ہے وہ وہاں گئی لیکن ان کی فیس سن کر میں ڈر گئی کیونکہ بس خاوند کی کمائی تھی اب وہ بھی کام پر نہیں جارہے تھے میں اتنے پیسے کہاں سے لائوں؟ خیر میں واپس گھر آئی اور پریشان بیٹھ گئی اتنے میں محلے میں جاننے والی آئی اور میرے شوہر کا حال پوچھنے لگی میں نے اس کو سارا واقعہ سنایا اس نے کہا تم ایسا کرو لاہور میں عبقری دواخانہ ہے اپنے شوہر کو وہاں لے جائو انشاء اللہ اللہ کرم کردے گا۔ میں نے اس سے اڈریس لیا اور اگلی صبح شیخوپورہ سے لاہور شوہر کو لے کر آگئی جہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے چیک کروایا انہوںنے سترشفائیں دوائی کے استعمال کا مشورہ دیا کہ جب بھی نشہ کی طلب ہو چنے کے برابر گولی بنا کر منہ میں رکھ لے اور اس کو چوستے جائے۔میں نے دو ڈبی لے لی اور شوہر کی جیب میں ڈال دی اور کہا کہ اس کو اب باقاعدگی سے استعمال کرنا شوہر نے حامی بھری اور ہم گھر واپس آگئے۔ دو ہفتے کے بعد شوہر نے کہا کہ جو دوسری ڈبی ہے وہ بھی دے دو پہلے والی ختم ہوگئی ہے ان دو ہفتوں میں شوہر نے سگریٹ تک بھی نہیں پیا میں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ اب میرا شوہر نشہ چھوڑچکا ہے اور کام پر بھی جانے لگ گیا ہے اللہ پاک کا شکر ہے جس نے عبقری سے ملایا اور میرا مسئلہ حل ہوا۔ (زوجہ،ع۔شیخوپورہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 495 reviews.