Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے گھر کا عبقری دواخانہ! چند تجربات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں صرف یہ لکھوں گی کہ عبقری کی ادویات سے مجھے کیا ملا۔آئیے چند تجربات پڑھتے ہیں:۔
اسپغول کا چھلکا، کلونجی اور شہد
اسپغول کا چھلکا، کلونجی اور شہد والی دوا قبض کیلئے بہترین پائی معدے کی اصلاح کیلئے کچھ عرصہ مستقل کھائیں تو جوڑوں کے درد میں بھی بہت مفید ہے۔
جنہیں دودھ ہضم نہیں ہوتا یہ گولی کھالیں!
عبقری کی دوا اکسیر البدن کو دودھ ہضم کرنے کیلئے اور جسمانی طاقت میں بہت مفید پایا جن کو دودھ ہضم نہیں ہوتا وہ اکسیر البدن کی تین گولیاں کھا کر دیکھیں ساتھ پھر اس کا کمال دیکھیں۔ انشاء اللہ۔
معدہ کے پرانے مسائل تبخیرکیلئے آزمودہ
عبقری کی دوا لیکوریا شفاء ‘لیکوریا کیلئے بہت مفید پائی جس کو دی تعریف ملی۔جوہر شفاء مدینہ‘ ہاضم خاص برابر وزن اور ان کے وزن کے نصف اسپغول ثابت مکس کرکے معدے کے پرانے مسائل تبخیر کیلئے آزمودہ ہے۔
اعصابی کمزوری یا جلد تھک جانے والوں کیلئے
والد صاحب کو جلدی تھک جانے کا مسئلہ تھا ان کو عبقری کی قوتی گولیاں استعمال کروائیں دو گولی رات سوتے وقت دودھ کیساتھ اعصابی کمزوری جلدی تھک جانے کیلئے بہت مفید پایا۔طاقتی گولیاں واقعی اعصابی کمزوری ‘مردانہ کمزوری اورپوشیدہ مسائل کیلئے مفید پایا۔
اس سے بہتر منجن ملنا مشکل ہے!
سچا منجن ڈاڑھ درد جتنا ہو ایک بار لگانے پر ہی بہت مفید پایا۔ واقعی اس سے بہتر منجن ملنا مشکل ہے چند بار لگانے سے دانتوں کی پیلاہٹ وغیرہ دور ہو جاتی ہے۔
جوڑوں کے درد کیلئے مفید
ستر شفائیں کی کیا بات ہے بس ڈھکن مضبوطی سے بند رکھا جائے تو فوائد میں کمی نہیں ہوتی۔ کچھ عرصہ استعمال سے دماغی کمزوری ، جوڑوں کے دردوں کیلئے مفید پایا۔ بڑے بھائی کو گوشت کھانے سے معدے میں جلن ہوئی میری بڑی بہن نے انہیں ستر شفائیں کی ایک خوراک دی معدے کی جلن ختم ہوگئی۔
روحانی و جسمانی طاقت کا آزمودہ راز
روحانی پھکی کھاتے ہی عجیب سکون محسوس ہوتا ہے۔ روحانی و جسمانی طاقت ملتی ہے اور معدے کیلئے تو بہت بہترین ہے۔ بس یقین سے استعمال کریں قدر کریں۔
چہرے کی رونق اور صحت کی بہتری کیلئے
خون افزاء دوا کو خون کی کمی دور کرنے چہرے پر رونق اور صحت کی بہتری کیلئے بہت مفید پایا۔
کان شفاء
میری والدہ کے کان ہر وقت نزلہ بہنے کی وجہ سے بند ہوگئے۔ کان شفاء کے قطرے ایک بار ڈالنے سے ہی بہت فائدہ ہوا۔
بلڈپریشر ہائی ہو!دو گولی کھالیں!
عبقری کی دوا فشاری بلڈپریشر کیلئے بہت مفید پائی میں نے چند ماہ مستقل استعمال کی بہت زیادہ بلڈپریشر ہائی ہونے سے اللہ پاک نے شفاء عطا فرمائی۔ جتنا زیادہ بلڈپریشر ہائی ہو دو گولی فشاری کی لیں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ یا پھر جوہر شفاء مدینہ لے لیں ایک خوراک سے ہی بہت فائدہ ہوگا انشاء اللہ۔
پیاس اور گرمی دور! لاجواب مشروب
مشروب عبقری افزاء پیاس دور کرنے گرمی دور کرنے کیلئے اس مشروب کو بہت زیادہ مفید پایا۔
چند بار لگائیں خارش ‘ زخم ٹھیک
پائوں پر خشکی اور مچھر کاٹنے کی وجہ سے خارش ہوتی توزخمی ہو جاتے۔ مرہم سکون چند بار لگانے سے الحمد اللہ شفاء ہوئی۔
ٹوٹکہ
روحانی کلاس میں سنا تھا کہ اگر کتا کاٹنے کیلئے آپکی طرف بھاگا آرہا ہو اس کی طرف منہ کرکے تھوک دو وہیں بیٹھ جائے گا ۔ ایک دو بار آزما چکا بہت مفید پایا۔(شبانہ کنول‘ لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 666 reviews.