Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو ختم کرنے کیلئے یہ دو آیات پڑھیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری رسالہ پڑھتے ہیں خوب فیض پاتے ہیں‘ عبقری رسالہ نے تو ہماری نسلیں سنوار دی ہیں۔ اب تو مہینہ ختم بعد میں ہوتا ہے عبقری کے نئے شمارے کا انتظار پہلے سے ہی شروع ہوجاتا ہے۔ ہم نے دو عمل آزمائے بالکل نشانے پر لگے اور ہمارے کام بن گئے۔ آئیے! میں اپنے تجربات قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں‘ مزید افراد پڑھیں اور فائدہ اٹھائیں:۔
قارئین! میرا چھوٹا بھائی پیدا ہوتے سے ہی مصائب جھیل رہا ہے‘ پڑھائی نہیں کی‘ سکول کی ٹیچرز بہت مارتی تھیں‘ حفظ کرنے مدرسے میں ڈال دیا کہ شاید اللہ تعالیٰ گناہوں کی معافی اس کو حفظ کروانے کی صورت میں ہی دیدے۔مگر وہاں بھی حافظ صاحب بہت مارا کرتے تھے۔بھائی نے کہا میں نے مدرسے نہیں جانا۔ پھر اس کو الیکٹریشن و پلمبر کے کام پر ڈال دیا پر آمدن بہت کم تھی اس بھائی نے عبقری رسالہ میں اللہ کے نام کی کاپی(اللہ کو درخواست) لکھنے کا عمل پڑھا‘ میں نے اور بھائی نے مل کر بھائی کی کامیابی کیلئے کیا‘ہم نے یہ عمل صرف چند بار ہی کیا (یعنی چند کاپیاں ہی بھریں)۔ اس عمل کی برکت سے میرے اس بھائی کو آئل فیلڈ ابوظہبی میں بہترین نوکری مل گئی‘ اب وہ 28 دن کام کرتا ہے اور 28 دن اس کو چھٹی ہوتی ہےا ور سیلری پیکیج بھی انتہائی پرکشش ہے۔ وہ عمل اس طرح ہے:۔
ایک کاپی بچوں کی میتھ کی لی‘ جس میں ڈبے بنے ہوتے ہیں‘ اس کاپی کے ہر ڈبے پر لفظ اللہ اپنی مشکل‘ اپنے مقصد کا سخت تصور کرتے ہوئے پڑھیں اور تصور یہ ہو کہ میں اللہ کریم کو درخواست لکھ رہا ہوں‘ جب کاپی مکمل ہوجائے تو ہر صفحہ کو آٹے میں ڈال کر اس کی گولیاں بنالیں‘اور کسی سمندر‘ پاک پانی‘نہر یا دریا میں ڈال دیں جہاں مچھلیاں ہوں۔(ج،ش)
جادو ختم کرنے کیلئے یہ دو آیات پڑھیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک وظیفہ جو میں نے آزمایا ہے جس پر کسی نے جادو کردیا ہو علامتیں محسوس ہورہی ہوں تو اس کے اثر کو ختم کرنے کے لیے سورئہ طہٰ کی آیت نمبر48,49پڑھیں لیکن اس عمل کے دوران کوئی دوسرا عمل نہ کریں ان شاء اللہ جادو ختم ہو جائیگا آزمودہ ہے۔(ع، مری)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 674 reviews.