Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تھیلیسیمیا کے مرض کا فولادی نسخہ!میں نجات پاچکی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کے لیے بہت مجرب اور آزمودہ نسخہ پیش کررہی ہوں جو بھی آزمائے گا مجھے دعا ضرور دے گا کیونکہ یہ بہت ہی لاجواب نسخہ ہے۔میں اس نسخے کے آزمانے سے پہلے بہت بیمار تھی۔ تقریباً تین سال تک میں مختلف ہسپتالوں میں داخل رہی خون بھی مسلسل لگتا رہا مگر حالت میں کوئی سدھار نہیں آیا۔ ڈاکٹر نے جواب دے دیا تھا۔ میری ماں میری حالت دیکھ کر بہت روتی اور صحت کے بہتر ہونے کی دعا کرتی۔ میری تھیلی سیمیا کی بیماری شدت اختیار کرگئی تھی میرے بچنے کی کوئی امید نہ رہی۔ میرے ابو کے جاننے والے ایک حکیم صاحب میرا پتہ لینے آئے اور ایک دوائی بھی دے گئے جس کے استعمال سے میں بہت جلد صحت یاب ہوگئی۔ میں نے حکیم صاحب سے بہت منت سماجت سے پوچھا آخر یہ کونسی دوائی ہے جس کے استعمال سے مجھے چار سال ہوگئے خون نہیں لگوانا پڑا۔ انہوں نے اس دوائی کا نسخہ مجھے بتایا جو میں عبقری قارئین کی نظر کررہی ہوں۔
نسخہ: سیب کا مربہ ایک پائو، آملے کا مربہ ایک پائو، ہرڑ کا مربہ ایک پائو، نرم کھجور کا گودا ایک پائو سب کو پیس کر معجون بنالیں اب اس میں سے ایک پائو معجون نکال کر اس میں کشتہ فولاد شامل کرنا ہے۔ کسی حکیم سے بنا ہوا لے لیں۔ ایک تولہ یا پھر کسی بھی اچھے دواخانے کا لے لیں جو ڈبی میں ہوگا ڈبی ساری مکس کرنی ہے۔ اگر حکیم سے بنا لیں گے تو ایک تولہ ایک پائو میں ڈالنا ہے۔ صبح و شام چمچ بھر کے گرم دودھ سے یہ معجون کھانی ہے باقی جو معجون فولاد کے بغیر رکھی ہے اسے بھی اسی عمل سے گزار کر استعمال کرلینا ہے اگر آپ کو ایک دن چھوڑ کر ایک دن بعد خون لگتا ہوتو اس دوا کے استعمال سے انشاء اللہ نہیں لگوانا پڑے گا بہت بہت مجرب ہے۔
پٹھوں کے کھچائو جسم و درد دل کیلئے
اگر کسی کو پٹھوں کا کھچائو یا جسم میں درد یا دل کی تکلیف محسوس ہوتی ہوتو ایک پائو عجوہ کھجور جو کسی بیکری وغیرہ سے مل جاتی ہیں لے کر پیس لیں چھوٹی مکھی کا شہد شامل کرکے معجون بنالیں صبح و شام کھائیں بہت جلد کھچائو، دردیں اور دل کی تکلیف ختم ہوگی یہ بھی میرا آزمودہ اور مجرب نسخہ ہے۔
(حافظہ ش، صادق آباد)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 676 reviews.