Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیلاہٹ مارے چہرے کو سرخ و سفید کرنے کا فارمولہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

گزشتہ 25 یا 30 سال سے دنیا بھر کے لوگ قدرتی چیزوں سے بہت دور ہوگئے ہیں اور اس کا سب سے بڑا نقصان ہماری صحت و ایمان پر ہوا ہے جن کے باپ دادا اللہ والے اور وہ خود ایمان و اسلام سے دور ہیں اس کی اوروجوہات کے ساتھ ساتھ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ قدرتی غذائیں چھوڑ بیٹھے تھے۔ ہم نے قدرتی غذائوں کے ساتھ دشمنی رکھنی ہے، دوستی نہیں رکھنی۔ اگر دوستی کرلی تو پھر ہم انہیں چھپ چھپا کے اور سجا سجا کے رکھیں گے اور اگر دشمنی کی تو پھر ہم انہیں کھاکر فخر کریں گے اور غذا بھی آپ کو دعائیں دے گی اور آپ کا اندرونی اور بیرونی سارا نظام بہترین ہو جائے گا۔ اکتوبر کے مہینے میں تھوڑی تھوڑی سردی کا آغاز ہوتا ہے تو پھرسردی کے ساتھ ساتھ شہد استعمال کیوں نہ کریں۔ آپ بستیوں اور گائوں میں دیکھتے ہوں گے کہ دیہاتی صبح کا ناشتہ مکھن، دہی اور سردیوں میں خاص طور پر شہد کے ساتھ کرتے ہوں گے۔ ان کو معلوم ہے کہ یہ کتنی نفع مند نعمت ہے۔
حضورﷺ نے فرمایا ’’جو شخص ہر مہینے تین دن صبح کے وقت شہد چاٹ لے پھر وہ کسی بڑی مصیبت و بلا میں مبتلا نہیں ہوتا‘‘ (ابن ماجہ، بہیقی، مشکوٰۃ)
لو جی!! ہمارا کام آسان ہوگیا۔ نبی کریمﷺ نے خود فرمایا کہ شہد کو چاٹ لینے والا سے بڑی مصیبت و بلا میں مبتلا ہونے سے بچ جائے گا اب نہ آپ کا کوئی حادثہ ہوسکتا ہے‘ نہ کوئی گھر والا بیمار پڑ سکتا ہے۔ نہ کوئی کاروباری نقصان ہوسکتا ہے۔ کیونکہ آپ حضور اقدسﷺ کے فرمان پر عمل کیا اور جو حضورﷺ فرماتے ہیں وہ اپنے سے نہیں بلکہ وہ وحی ہوتی ہے۔ لہٰذا اپنی زندگی میں قدرتی اشیاء شامل کریں۔ابو نعیم نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور لذیذ تھا۔ حضورﷺ کو شہد اس لیے محبوب تھا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس میں شفاء ہے اور حکماء نے بھی شہد کے بے شمار فوائد لکھے ہیں۔ مثلاً نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور ہوتا ہے، معدہ صاف کرتا ہے اور فضلات دفعہ کرتا ہے، دماغ کو قوت دیتا ہے۔جسم کو طاقت دیتا ہے‘ اعصاب مضبوط کرتا ہے‘ بچوںکیلئےتو انتہائی مفید چیز ہے‘ آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کے نور میں اضافہ ہوتا ہے‘ زخموں پر لگانے سے زخم جلد مندمل ہوجاتے ہیں‘ جلے ہوئے پر لگانے سے جلن ختم اور بعض کیسز میں تو نشان تک ختم ہوجاتے ہیں۔
میرے والد صاحب مدظلہٗ خود صبح ناشتہ میں رات کی باسی روٹی، ملائی خالص کے اوپر شہد ڈال کر نوش فرماتے ہیں اور اس سے بڑی قدرتی غذا کیا ہوگی اور الحمدللہ میں بھی اکثر صبح یہ ہی ناشتہ کرتا ہوں اور اپنے آپ کو تندرست محسوس کرتا ہوں۔ آپ کو بھی یہ مشورہ ہے کہ اپنی اولاد کو مصنوعی غذائوں سے بچائیں‘ قدرتی غذائوں پر لائیں اور پیار محبت اور حکمت بصیرت اور فوائد بتا کر اور اگر سختی کے ساتھ لائے تو وہ آپ کے سامنے کھالیں گے لیکن آپ کے پیچھے وہی مصنوعی غذائیں کھائیں گے۔ کچھ لوگوں کو تو شہد کھانے سے گرمی ہوتی ہے اگر وہ ٹھنڈے پانی میں شہد مکس کرکے کھائیں تو شہد کی تاثیر ٹھنڈی ہوجائے گی مگر اکتوبر کے موسم شہد ویسے ہی چاٹ لینے سے کچھ نہیں ہوگا اور گرم مزاج کے حامل افراد کو بھی فائدہ ہوگا۔ جو شوگر کے مریض ہیں وہ اطمینان سے شہد کھائیں کیونکہ شہد سے شوگر کو کچھ نہیں ہوتا اور موٹاپے سے جان چھڑانے والے شہد کی طرف متوجہ ہوں۔ شہد میں کولیسٹرول نہیں ہوتا بلکہ یہ ایسے اجراء اور وٹامنز سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے نقصان دے کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے اور ایک اور فائدہ بھی پڑھ لیں کہ رات کو نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ڈال کر چسکی چسکی پینے سے کمزوری دور‘ صحت بھرپور‘ پیلاہٹ مارے چہرے چند دنوں میں سرخ و سفید ہوجائیں گے‘ آنکھوں کی چمک لوٹ آئے گی‘ بوڑھے ہوتے جوان دوبارہ جوانی کی طاقتیں محسوس کریں گے اور ہاں جن کی نیند کی کمی کا عارضہ لاحق ہے ان کایہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔
ان شاء اللہ نومبر 2020ء کے شمارے میں شہد کے مزید کمالات لے کر حاضر ہوں گا!

سر میں جوؤں کے انبار‘جنات کی کارستانی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ فروری 2015ء سے تسبیح خانہ اور عبقری سے وابستہ ہوں۔ مجھے بچپن سے ہی ڈر لگتاتھا‘ میں اپنی امی جان اور دادی جان کو بتایا کرتی تھی تو میری دادی جان مجھے ایک مولوی صاحب کے پاس لے جاتی تھیں‘ انہوں نے مجھے تعویذ دیا‘ جیسے ہی میں نے وہ تعویذ گلے میں ڈالا میرے سر میں جوؤں کے انبار لگ گئے‘ پھر اگلے دن میری دادی جان مجھے پھر اسی مولوی صاحب کے پاس لے گئیں اور اسے بتایا کہ بچی کے سر میں ایک ہی رات میں اتنی زیادہ جوئیں پڑگئی ہیں‘ اس نے کہا یہ تعویذ اتار دو ایک نیا تعویذ دے دیا‘ یہ پہن لیں‘ بڑا گوشت نہیں کھانا‘ جن کے ہاں بچہ بچی پیدا ہو ان کے گھر نہیں جانا‘ میں ابھی کم سن تھی پرہیز نہیں کرسکتی تھی‘ پھر وہی مسئلہ ہوجاتا تھا‘ پھر مجھے دباؤ پڑنے لگا‘ واش روم جاتی تو مجھے بہت ڈر لگتا‘ جب نہاتی تو سر کو صابن لگانا میرے لیے بہت ہی مشکل کام تھا‘ میں نہانے لگتی تو امی سے کہتی امی میرے پاس ہی رہو‘ مجھے بہت ڈر لگتا ہے‘ گھر والے میرا علاج کراوتے تھے مگرجتنا ہونا چاہیے تھا نہ ہوسکا۔ مختصر یہ کہ آپ جیسا کوئی رہبر ‘ رہنما ہمیں نہ ملا۔ زندگی ایسے ہی چل رہی تھی کہ ایک دن میری بڑی باجی مجھے تسبیح خانہ لے کر آئیں‘ تسبیح خانہ کی پہلی سیڑھی پر ہی میری اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی‘ میں نے انہیں بتایا کہ میرے گالوں پر کرنٹ سا چلتا رہتا ہے اور رات کو جب میں سونے لگتی ہوں تو جنات کی تصاویر میری آنکھوں کے سامنے آتی ہیں‘ یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہتا ہے‘ پھر اسسٹنٹ صاحب نے مجھے افحسبتم اور اذان کا عمل بتایا‘ میں ایک سال سے کررہی ہوں‘ مجھے اتنا فائدہ ہوا کہ جتنا اس کریم رب کا شکر ادا کروں کم ہے‘میں جنات کو سر پر بازو رکھ کر روتے دیکھا ہے‘ وہ جارہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ اب ہم کیا کریں؟ تم نے ہمارا کچھ نہ چھوڑا۔اللہ کریم کاشکر ہے کہ اس نے مجھے تسبیح خانہ پہنچا دیا اور وہاں سے مجھے یہ عمل ملا ‘ آج میں صحت مند اور ان خبیث جنات سے شر سے محفوظ ہوں۔عمل یہ ہے: سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات‘ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف کے ساتھ‘سارا دن وقفے وقفے سے پڑھ کر اپنے دونوں کاندھوں پر دم کرنا ہے۔ (ک،س‘ شاہکوٹ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 730 reviews.