Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

کسی حاسد نے بندش لگادی

مجھے اکثر خواب میں اپنے گھر کی پرانی الماریاں دکھائی دیتی ہیں جو ٹھیک حالت میں ہوتی ہیں۔ میں ان میں اکثر گٹھڑیاں دیکھتی ہوں جن میں‘ میں کپڑے ڈھونڈ رہی ہوتی ہوں، وہ استعمال شدہ کپڑے ہوتے ہیں لیکن ٹھیک حالت میں ہوتے ہیں۔ وہ کپڑے جنہیں میں ڈھونڈ رہی ہوتی ہوں ان کپڑوں میں وہ کبھی مجھے ملتے ہیں اور میں انہیں دیکھ کر خوش ہوتی ہوں۔ وہ سبز یا اور کسی رنگ کے ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ملتے۔ (ماہ نور‘کوئٹہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ بندش کی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹیں ہیں اور یہ بندش کسی حاسد رشتہ دار نے آپ پر لگائی ہیں۔ آپ روزانہ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ یَارَقِیْبُ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ یہ عمل چالیس دن تک کریں اور کبھی کبھی صدقہ بھی دے دیا کریں۔

چاند سے چالیس روپے ادھار

میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان پر تاروں سے لکھا ہے ’’عرش عریش، چاند سے چالیس روپے ادھار لو‘‘ میں سوچتی ہوں اس کا مطلب کیا ہے۔ دوبارہ دیکھتی ہوتو آسمان پر کچھ نہیں ہوتا۔(ن، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ کوئی بڑی بیماری یا تکلیف آسکتی ہے جس کی وجہ سے آپکی مالی پوزیشن خراب ہوسکتی ہے، تاہم فوری طور پر کچھ صدقہ دیں اور صبح و شام 125مرتبہ سورئہ الم نشرح پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں اور یہ عمل 90 دن تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ ہرناگہانی آفت سے حفاظت رہے گی۔

آپ کے دل کی مراد پوری ہوگی

میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی میرے دوسرے کزن سے ہورہی ہے۔ میرے لیے نیلے رنگ کا لہنگا آیا ہے مگر اس میں اتنا لمبا کاج ہے کہ پہننے سے میری ٹانگ نہیں ڈھکتی۔ میں ناراضگی کا اظہار کرتی ہوں تو امی کہتی ہے کہ تبدیل کروالو۔ میں تیار ہو جاتی ہوں۔ ساتھ یہ سوچتی ہوں کہ میں اس کزن سے شادی سے انکار کرچکی ہوں کیونکہ وہ عمر میں مجھ سے کافی چھوٹا اور ان پڑھ ہے۔ کیا میں اس کو شوہر کے روپ میں قبول کرلوں گی؟ پھر خود کہتی ہوں ہاں، اس کے ہاتھ میں سونے کی پازیب ہوتی ہے۔ میں لینے کے لیے آگے بڑھتی ہوں تو وہ کہتا ہے کہ شادی کے بعد دوں گا منہ دکھائی میں پھر میں اس کے ساتھ اسکوٹر پر بیٹھ کر لہنگا بدلنے جاتی ہوں۔(ج۔ا، لاہور)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے دل کی مراد پوری ہوگی اور رکے ہوئے کام بہ آسانی انجام پاجائیں گے۔ آپ صبح و شام گیارہ، گیارہ بار معوذتین پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

پلاٹ کا استخارہ

میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ کسی ویران جگہ پر ہوں جہاں میرے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ یہاں جن بھوت ہیں اور عجیب سی آوازیں آرہی ہوتی ہیں۔ میں چیخ چیخ کے روتی ہوں کہ یہاں سے کیسے باہر جائیں؟ پھر میں اپنے دیور سے کہتی ہوں کہ کسی کو فون کرو تاکہ کوئی ہمیں یہاں سے نکالے۔ میں فون کرتی ہوں مگر کسی کا نمبر نہیں مل پاتا۔ پھر منظر تبدیل ہوتا ہے میں اور میرے شوہر کسی ڈاکٹر کے پاس ہیں۔ میرے شوہر کا چیک اپ ہونے کے بعد ڈاکٹر اور کمپائونڈ آپس میں مشورہ کرتی ہیں۔ پھر کہتی ہیں کہ وہ گھر لینا بہتر ہے لیکن عملیات کا اثر ہے۔ (تبسم ،کراچی)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ پلاٹ آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا لیکن سسرال والوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ آپ بعد نماز مغرب اکتالیس بار سورئہ قریش پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

آپ کے کاموں میں غیبی مدد ہوگی

میں نے دیکھا کہ میں نے سکول کا یونیفارم پہنا ہوا ہے اور سیدھے ہاتھ میں پانی سے بھرا کولر ہے، جب میں کلاس کے دروازے پر پہنچتا ہوں تو کلاس کا دروازہ بند ہوتا ہے اور کلاس میں حساب کا ٹیسٹ ہورہا ہے۔ سر ٹیسٹ چیک کرنا شروع کردیتے ہیں، میں دل میں کہتا ہوں کہ مجھے تو ٹیسٹ یاد نہیں میں شروع والا ڈیسک چھوڑ کر پیچھے والے ڈیسک پر بیٹھ جاتا ہوں۔ (اسماعیل، کراچی)
تعبیر: آپ کے کاموں میں غیبی مدد ہوگی اور تمام اہم کام احسن طریقے سے انجام پائیں گے۔ آپ ہر نماز کے بعد یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اکیس بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

الٹی کرتی ہوں تو منہ سے کیڑے نکلتے ہیں

میں نے دیکھا کہ سیمنٹ کی چادر میرے سر پر گر جاتی ہے اور میں رونے لگتی ہوں، اتنے میں کوئی لڑکا جسے میں نہیں جانتی، وہ چادر میرے سر سے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیتا ہے۔ مجھے کوئی چوٹ نہیں لگتی۔ اس کے بعد منظر بدلتا ہے۔ میں اپنے رشتے داروں کے گھر جارہی ہوں، جب میں ان کے گھر پہنچتی ہوں تو میں کہتی ہوں چلو میں پائوں دھو لیتی ہوں جیسے ہی بیسن کے پاس پہنچتی ہوں اتنے میں مجھے متلی محسوس ہوتی ہے اور میں بیسن میں الٹیاں شروع کردیتی ہوں۔ الٹیاں کرتے وقت میرے منہ سے کیڑے نکلنے لگتے ہیں۔ (صائمہ ، کراچی)
تعبیر: اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو کچھ پریشان کن حالات و واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کثرت سے استغفار پڑھیں اور حسب توفیق صدقہ دے دیں ۔ واللہ اعلم۔

خطرات کا اندیشہ

خواب :میں ایک کمرے میں بیٹھی ہوں اور میرے سامنے ایک لڑکی بیٹھی ہے، میں اس سے بات کررہی ہوں۔ وہ مجھ سے اپنی جاب کے بارے میں کہہ رہی ہے۔ میں کہتی ہوں کہ تم گلشن سے آئو گی، بہت دور پڑے گا، وہ کہتی ہے کہ میں ایک مہینے کے لیے جاب کروں گی۔ دوران گفتگو میرے اور اس لڑکی کے درمیان ایک کالے رنگ کا چھوٹا سا گتے کا ٹکڑا ہوا میں معلق حرکت کرتا ہےاِدھر اُدھر۔ (چ، حیدرآباد)
تعبیر: آنے والا ایک مہینہ آپ کیلئے بہت مشکل ہوگا اور بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ جن لوگوں نے بندش لگائی تھی وہ پوری کوشش کریں گے کہ مزید مشکلات اور پریشانیاں آپ کے کام میں حائل ہوں آپ حسب توفیق صدقہ بھی دیں اور بسم اللہ کے ساتھ 125بار آیت الکرسی چالیس دن تک بلاناغہ روزانہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 731 reviews.