Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک ہفتے میں اپنا وزن کم کریں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

ایسی غذانہ کھائیے کہ صحت کیلئے مضر ہو
آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں اور آنے والے دنوں میں کوئی ایسا خاص موقعہ یا تقریب آنے والی ہے کہ جس موقع پر آپ خوبصورت اسمارٹ نظر آنا چاہتی ہیں۔ اس خاص موقع کے لیے ہم آپ کو ڈائٹنگ کا ایک ایمرجنسی پروگرام بناکر دیتے ہیں جس کی مدد سے ایک ہفتے کے اندر اندر آپ اپنا وزن چار پانچ پونڈ کم کرسکتی ہیں۔ لیکن یہ امر دھیان میں رہے کہ ڈائٹنگ کا یہ پروگرام تھوڑے عرصے کے لیے ہے چونکہ اس کے دوران آپ کو ٹھوس غذا کم سے کم کھانی ہے اور زیادہ تر لیکویڈ پر گزارا کرنا ہے جو آپ کی تمام تر غذائی ضروریات کو پورا نہیں کرے گا اور آپ کی صحت کے لیے مضر ہوگا۔
بنیادی اصول
جس قدر زیادہ مقدار میں ہوسکتا ہے پانی پئیں کم از کم چھ تا آٹھ گلاس پانی روز پئیں۔ بیان کردہ خوراک کو اس کی مقررہ مقدار کے مطابق دو تین گھنٹے کے بعد کھائیں یعنی کھانے کا وقفہ کم کردیں اس سے آپ کو کھانے کی خواہش کی سیری ہوگی اور آپ کے خون میں شکر کی مقدار بھی مناسب رہے گی۔
دن کا آغاز ریشے والی غذا سے کریں
جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق ریشے دار غذائیں ہماری صحت کے لیے ضروری ہیں۔ بہ نسبت عمدہ اور نفیس قسم کی غذائوں کے یہ ریشے ہمارے پیٹ میں جاکر نظام ہضم کو فعال کرتے ہیں اور ایک برش کی مانندہماری انتڑیوں کی صفائی کرتے ہیں۔آٹھ اونس گرم پانی (یہ ٹھنڈے پانی کی نسبت حلق سے جلد اتر جائے گا) میں دو کھانے کے چمچ چوکر یا بھوسی ڈالیں اور اس کو تیزی سے پی لیں۔ یہ آپ کی انتڑیوں کی صفائی کے علاوہ آپ کی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پانی کی زیادہ مقدار بھی پئیں تاکہ ریشہ انتڑیوں کی صفائی کرسکے۔
ابتدائی تین ایام
ناشتہ:ابتدائی تین دنوں کے اندر آپ کی غذا کا زیادہ تر حصہ لیکویڈ پر مشتمل ہے لہٰذا ناشتہ ضرور کریں، اس سے آپ کو یہ احساس رہے گا کہ آپ کے جسم میں کچھ نہ کچھ غذا موجود ہے۔ ناشتے میں دو انڈے لیں ان کو تل کر ابال کر یا آملیٹ بناکر کھائیں لیکن دھیان رہے کہ چکنائی کی کم سے کم مقدار استعمال کریں۔ اگر آپ کو انڈے ناپسند ہیں تو ان کی جگہ تازہ پھل استعمال کریں۔ چوکر کی بنی ہوئی ڈبل روٹی کا ایک سلائس اور نج یا گریپ فروٹ کا چار اونس جوس استعمال کریں چائے بغیر دودھ اور شکر کے۔شکر کا استعمال حتیٰ الامکان ختم کردیں۔ آپ کے جسم کی شکر کی ضرورت تازہ پھل باآسانی پوری کردیتے ہیں اگر چاہیں تو چائے میں تھوڑا سا دودھ شامل کرلیں۔
گیارہ بجے:گیارہ بجے کسی بھی قسم کا جوس چار اونس استعمال کریں اگر اس کو خوب یخ کرلیں تو یہ زیادہ مزیدار ہو جائے گا۔
دوپہر کا کھانا:کسی بھی سبزی کا سوپ بنالیں چاہیں تو اس کے اندر گوشت کے ٹکڑے بھی شامل کرلیں اور اس کو لذیذ بنانے کے لیے من پسند مصالحہ استعمال کریں ماسوائے نمک کے۔ ذیل میں گاجر کا سوپ بنانے کی ترکیب دی جارہی ہے اس کو آزمائیں۔
گاجر کا سوپ
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس کی یخنی بنالیں۔ پھر اس یخنی میں گاجر کے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور دھیمی آنچ پر گلائیں سوپ تیار ہے اوپر سے سیاہ مرچ چھڑک لیں۔ اس میں گوشت کی جگہ مرغی بھی استعمال کی جاسکتی ہے اس طرح دیگر سبزیوں کا سوپ بنالیں۔ اب آپ کے ڈائٹنگ کے پروگرام کا اہم ترین مرحلہ آتا ہے یعنی خود کو کس طرح اس چیز پر لائیں۔آپ نے اکثر یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ اگر کھانا نفاست اور خوبصورتی سے دستر خوان پر پیش کیا جائے تو سادہ کھانا بھی مرغن غذائوں کی نسبت زیادہ رغبت اور شوق سے کھایا جاتا ہے۔اسی طرح اپنے کھانے کو بھی اچھی طرخ خود اپنے سامنے پیش کریں۔ اس سے طبیعت پر خوشگوار اثر پڑے گا دوسرا یہ کہ کھانا آہستہ آہستہ کھائیں۔ (یہ اصول تو ہمیشہ مدنظر رکھیں) اس سے آپ پر ایک طرح سے نفسیاتی اثر ہوگا اور آپ اپنا پیٹ جلدی بھرا پائیں گی۔سوپ کے ساتھ آپ لیموں کا ایک گلاس بھی لے سکتی ہیں لیکن یہ تازہ لیموں سے بنا ہوا ہو۔
چار بجے:سیب کا چار اونس جوس اور تازہ موسمی پھل جو بھی دستیاب ہو کھائیں۔ آپ ان کو مختلف طریقوں سے بناکر مزید لذیز بناسکتی ہیں۔ مثلاً ان کا کچا لو یا سلاد بنالیں۔
چھ بجے شام:اس وقت بھی سوپ استعمال کریں مگر کسی دوسری سبزی کا۔ اس کو ٹھنڈے یا گرم مشروبات کے ساتھ انجوائے کریں۔
آٹھ بجے رات: جوس کا ایک چار انس کا گلاس لیں اگر زیادہ بھوک لگ رہی ہے تو کوئی کچی سبزی ساتھ لے لیں یا پنیر کے چند ٹکڑے مگر محتاط رہ کر کہ یہ کیلوریز میں اضافہ کردیتے ہیں۔چوتھا اور پانچواں دن:شروع کے تین دنوں میں آپ نے صرف اور صرف لیکویڈ غذا کھائی ہے۔ اب اپنی غذائی عادات کی جانب سے آہستہ آہستہ واپس لوٹیں۔ چوتھے دن لنچ میں سوپ کی جگہ کچی سبزیوں کا سلاد کھائیں اور اس کے اوپر لیموں کا رس چھڑک لیں۔پانچوں دن رات کے کھانے میں چار اونس گوشت کسی بھی صورت میں لیں اوپر تھوڑا سا پنیر ڈال لیں سلاد کے پتے کھائیں اور تازہ پھلوں کا استعمال تھوڑی مقدار میں ضرور کریں۔اس دن آپ کی غذا میں کیلوریز کی مقدار 900 سے 1000 تک ہونی چاہیےاور یہ آپ کا وہ ہفتہ ہے جس میں ایمرجنسی ڈائٹنگ کے ذریعے آپ نے اپنا وزن کم کیا۔ ابتدائی دونوں میں آپ کا وزن زیادہ تیزی سے کم ہوگا۔ اگر آپ کا وزن آپ کے مقررہ ٹارگٹ تک کم نہ ہوسکا تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ دوبارہ اس پروگرام پر عملدرآمدکریں۔
ورزش کے تعلق ہدایت
شروع کے دنوں میں ٹھوس غذا کی عدم موجودگی میں آپ کو کمزوری کے سبب ورزش کرنے میں دقت پیش آئے گی۔ اپنے معمول کو ہلکی ورزش تک محدود کرلیں۔ ٹھوس غذا شروع کرتے ہی دوبارہ اپنی روٹین جاری رکھیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 732 reviews.