Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قے روکنے کا آسان ترین روحانی ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ تمام میرے آزمودہ ٹوٹکے ہیں عبقری کے قارئین اس پر عمل کریں اور فائدہ ہونے پر مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
دوائی کے سائیڈ ایفکیٹ سے بچنے کیلئے
جو بھی دوا کھائی جائے اس پر پہلے بارہ دفعہبِسْمِ اللہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ اور بارہ دفعہ کوئی سا بھی درود پاک پڑھ کر دوا پر دم کردیں ان شاء اللہ وہ دوا فائدہ ہی دے گی کبھی بھی دوا کا کوئی سائیڈ ایفکیٹ یا نقصان نہیں ہوگا۔
ابکائی روکنے کے لیے
اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ(سورئہ یٰسین، آیت۷۷)۔لکھ کر ایک گلاس پانی میں بھگو کر تھوڑا تھوڑا مریض کو پلاتے جائیں بہت جلد فائدہ ہوگا۔ ایک دفعہ والد صاحب کو بار بار ابکائی آرہی تھی لیکن الٹی نہیں ہورہی تھی دوائیں کھائیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا پھر میں نے یہ آیت لکھ کر پانی میں بھگو دی اور وہ پانی ہر گھنٹے بعد تھوڑا تھوڑا پلایا دو تین گھنٹے میں ہی ابکائی آنا بند ہوگئی اور والد صاحب بالکل ٹھیک ہوگئے
سامان چوری ہونے کا کوئی ڈر نہیں
’’یَاجَلِیْلُ‘‘ دس بار پڑھ کر مال و اسباب اور رقم وغیرہ پر دم کردیا جائے تو ان شاء اللہ چوری سے محفوظ رہے گا اور اگر آیت الکرسی بھی ایک دفعہ پڑھ لی جائے تو بہت فائدہ مند ہے۔
بخار کم کرنے کے لیے
بخار کیلئے یہ آیت کریمہ سات بار اوّل آخر ایک بار درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کریں بخار کی شدت میں نمایاں کمی محسوس ہوگی اور مریض کو سکون آئے گا۔’’لَا یَرَوْنَ فِیْـهَا شَـمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ‘‘(الدھر:۷۶)
سینے میں درد کا فوری علاج
گیس کی وجہ سے بھی اکثر سینے میں درد ہو تا ہے۔ سورئہ فاتحہ اور سورئہ الم نشرح باوضو ہوکر سات سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں اگر کوئی خود پڑھنا چاہے تو اپنا سیدھا ہاتھ سینے پر رکھتے ہوئے پڑھے ان شاء اللہ درد ختم ہو جائے گا۔
کان کے درد سے نجات کیلئے
روئی پر تین بار ’’یاسَـمِیْعُ‘‘ پڑھ کر دم کرکے کان میں لگالیں فوراً آرام آجائے گا۔
دانہ، پھنسی پھوڑے کے لیے
وہ دانہ، پھنسی یا پھوڑا جس کا منہ اندر ہو اور اس میں بہت جلن تکلیف ہو اور ڈاکٹر یہی کہیں کہ اس میں چیرا لگے گا اس کیلئے ایک ٹوٹکہ ہے کہ تخم بلنگو یعنی نیاز بو کے سیاہ بیج ایک چٹکی لیکر پانی میں بھگو دیں پھر ایک چوکور کپڑے کا ٹکڑا لیں جتنا بڑا دانہ ہے اتنا بڑا کپڑا لیں اور کپڑے کے درمیان میں ایک سوراخ کردیں چھوٹا سا اس کپڑے کے چاروں طرف تخم بلنگو لگادیں اور اس کپڑے کو دانے پر اس طرح رکھیں کہ دانے کے سنٹر میں سوراخ والا کپڑا ہو۔ لگاتے ہی جلن ختم ہوگی اور دانے کا منہ خود بننا شروع ہو گا اور بہت جلد دانہ آسانی سے پھٹ جائے گا اور سارا مواد کپڑے کے سنٹر میں جو سوراخ کیا تھا وہاں سے نکل جائے گا۔ دو تین دن میں ہی دانہ جڑ سے ختم ہو جائے گا یہ ٹوٹکہ ہم نے دو تین لوگوں کو بتایا سب کو ہی فوراً فائدہ ہوا یہ پٹی بناکر روز لگائیں۔
دانتوں کا درد ختم، مضبوط کرنے کیلئے
ایک اللہ والےرحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کے دانتوں میں درد ہوتو وہ وتر کی پہلی رکعت سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ نصر پڑھے، دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ لہب پڑھے اور تیسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلاص پڑھے ان شاء اللہ درد سے نجات ملے گی۔(یہ عمل پہلے بھی عبقری میں چھپ چکا)

 

 (افشاں دلشاد،کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 778 reviews.