Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوش اخلاق گھرانہ ہمیشہ صحت مند رہتا ہے! جدید سائنسی تحقیق

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

خوش اخلاق گھرانہ:برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں دس ہزار سے زیادہ افراد جن کی عمر پچاس سال سے زیادہ تھی اور اس کا دورانیہ دس سال سے زیادہ تھا یہ معلوم ہوا کہ جن کے گھر والے، رشتے دار، دوست کا ان سے اچھا رویہ نہ تھا‘ ان کے یادداشت کی کمی کے مرض میں مبتلا ہونے کے 31%زیادہ امکانات تھے۔ سائنس دانوں کو یہ برسوں سے معلوم ہے کہ جو شادی شدہ ہیں ان کے بچے ہیں وہ زیادہ تر اس موذی مرض سے محفوظ رہتے ہیں ان رشتوں کی طاقت اور کوالٹی دماغی تحفظ فراہم کرتی ہے۔سوزش:جسم میں سوزش کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ پالک، پائن ایپل، ادرک، سبزچائے وغیرہ سوزش کو کم کرکے کئی بیماریوں سے نجات دلاتے ہیں۔
پیٹ کا کینسر! سب سے بڑی وجہ!
171500 آدمیوں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جن کو مسوڑوں کی بیماری ہے ان کو پیٹ کے کینسر ہونے کے امکانات ہیں۔ مسوڑھوں کے بیکٹیریا کی وجہ سے جسم میں سوزش ہوتی ہے اس کی وجہ سے پیٹ کے اچھے بیکٹیریا کم ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کے لیے دانتوں کی بیماری جیسے پاپوریا وغیرہ کا علاج جلد از جلد ہونا چاہیے۔
مائوتھ واش:گھر میں مائوتھ واش بنانے کے لیے امردو کے پتے لیں انہیں دس منٹ تک گرم پانی میں ابالیں پھر اسے ٹھنڈا کریں۔ پانی کو نتھار لیں بہترین مائوتھ واش تیار ہے۔
ڈیپریشن کا مریض:ماہرین کہتے ہیں باغ میں سیر کرنے سے ڈپریشن کے مریضوں کی بیماری میں کمی آتی ہے یہی بات ہمارے حکماء سینکڑوں سالوں سے کہہ رہے ہیں۔ حالیہ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جن ہسپتالوں میں درخت لگے ہوتے ہیں اور ہریالی ہوتی ہے وہاں مریض جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔
بادام کے فوائد:بادام سے ذیابیطس قسم دوم اور دل کے مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
پسینے کی بو ختم کرنے والے سپرے جلد کے لیے نقصان کا باعث:ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پسینے کی بو ختم کرنے والے سپرے جلد کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں یہ جلد کے مفید بیکٹیریا کو بھی ہلاک کر دیتے ہیں جس سے جلد کے زیرین حصے میں انفیکشن ہونے کا امکان رہتا ہے۔(لندن نیوز)
ہفتے میں45 گھنٹے سے زائد کام کرنیوالے مختلف امراض کا شکار ہوسکتے ہیں:ایک تحقیق کے مطابق ہفتے میں 45 گھنٹے سے زائد کام کرنے کی مسلسل عادت ذہنی و جسمانی دبائو، پریشانی اور مکر کو جنم دے کر کئی امراض کی وجہ بنتی ہے۔ جس میں ٹاپ ٹو ذیابیطس سرفہرست ہے۔ وقفے وقفے سے ہلکی چہل قدمی کرنا نہایت ضروری ہے۔(ٹورنٹو،نیٹ نیوز)
سٹیرائیڈز انجکشن:ٹفٹس میڈیکل سنٹر امریکہ کی تحقیق کے مطابق سٹیرائیڈز کے انجکشن جوڑوں کے درد کے لیے شاید سومند نا ہوں ایسے 140 مریضوں میں سے کسی کو یہ انجکشن لگائے اور کسی کو بجائے اس دوا کے بغیر ضرر والے نمکین انجکشن ہر تین مہینے کے بعد لگائے دو سال کے بعد ان دونوں فریقین کے گھٹنے کے درد میں کوئی فرق نہیں تھا بلکہ سٹیرائیڈز کا انجکشن لگانے والے لوگوں کے گھٹنے کی حالت زیادہ خراب پائی گئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 837 reviews.