Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم سرما کے جوتے اور پاؤں کی احتیاطیں! کام آئینگی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

شدید سردی اور پائوں
پائوں بھی سردیوں میں کافی متاثر ہوتے ہیں۔ پائوں کو گرم اور خشک رکھنا ضروری ہے۔ نمی والی جرابیں استعمال نہ کریں۔ گرمیوں اور سردیوں والا جوتا مختلف ہونا چاہیے۔ جرابوں میں اگر نمی آجائے تو وہ رگڑ پیدا کرتی ہیں۔ گرم اور بغیر نمی والی جرابیں استعمال کرنی چاہیں کیونکہ روئی کی جرابیں اتنی گرمی نہیں دے سکتیں۔ اگر جوتوں میں نمی آجائے تو اس سے فنگس کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے اور جب جوتے اتارتے ہیں تو کافی بدبو پھیلتی ہے۔ اس حالت میں زنک مرکب پائوڈر پائوں کی انگلیوں کے اوپر لگانا چاہیے جو بدبو اور فنگس کے مسئلہ کو ختم کردیتا ہے۔ سردیوں میں صاف جانگیہ اور جرابیں استعمال کریں۔ بعض لوگ جوتوں پر ربڑ کے جوتے استعمال کرتے ہیں تاکہ نمی سے بچ سکیں۔
شدید سردی اور جسمانی درجہ حرارت
شدید سردی میں جسم کے درجہ حرارت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ انسان کے جسم کا نارمل درجہ حرارت 98.4 ہے۔ اگر یہ درجہ حرارت 90ہو جائے تو انسان کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ لہٰذا جسم کے درجہ حرارت کوقائم رکھنا ضروری ہے۔شدید سردیوں میں گھر سے باہر یخ بستہ ہوا میں چلنے سے آپ کے جسم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس حالت کو
انگریزی میں ہائی پوتھرمیا یعنی حرارت کا کم ہو جانا کہتے ہیں۔ سخت سردیوں میں جب درجہ حرارت 20فارن ہائیٹ ہوجائے اور ساتھ یخ پستہ ہوائیں چلیں تو جسم سے بہت زیادہ حرارت ضائع ہوتی ہے اور یہ آپ کی جلد کو جلاسکتی ہے۔ حرارت کی کمی کی کوئی علامت نہیں ہے لیکن کچھ اشارے آپ کا جسم آپ کو دے گا۔ سردی سے کانپنا، ذہنی طور پر مفلوج ہونا، بھدا پن ظاہر ہوتا ہے۔ شدید مرض میں نبض کمزور ہوجاتی ہے اور جلد کا رنگ نیلگوں ہوجاتا ہے۔ آپ کا بولنے کا انداز بدل جاتا ہے۔ سستی کا غالب آنا اور کپڑوں کو اتارنے کے رحجان کا عود کر آنا اور وقتی طور پر یاداشت کا ختم ہو جانا اور نیند کی زیادہ خواہش پیدا ہونا۔ سردی لگنے کی شدید علامات کی حالت میں انگلیاں جل جاتی ہیں، پائوں کی انگلیاں بھی متاثر ہوتی ہیں کیونکہ جسم اپنے اعضائے رئیسہ کو زیادہ سے زیادہ گرمی پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 839 reviews.