Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت سہیل تستری ؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

کمزور سماعت سے پریشان افراد کیلئے
اگر کوئی شخص اپنی کمزور سماعت کے باعث پریشان ہو یا اسے اونچا سنائی دیتا ہو تو روغن بادام (بادام کے تیل) پر باوضو پانچ سو بار یَاسَمیعُ پڑھ کر دم کریں۔ پڑھنے سے قبل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیں اور عمل پڑھنے کے بعد ایک بار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کہہ دیں پھر تیل پر دم کردیں اور اس تیل کو حفاظت سے رکھ لیں۔ اسے سوتے وقت ایک ایک قطرہ دونوں کانوں میں ڈالیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ بہرے پن کی شکایت دور ہوجائے گا۔نوٹ: یہ بات یاد رکھیں کہ تیل ڈالنے سے قبل اسے ذرا سا گرم کرلیں اور نیم گرم ڈالیں۔
سمجھ نہ آنے والے امراض کا علاج
اگر کوئی شخص بیمار رہتا ہے اور مختلف امراض نے گھیر رکھا ہے اور سر چکراتا ہے علاج پر علاج ہورہا ہے لیکن فائدہ نہیں ہورہا ہے تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تیربہدف ہے۔ایک بوتل پانی پر باوضو پندرہ سو بارسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍo(یٰسین)پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھ لیں۔ اس کے بعد اس پانی کو اکیس دن تک بلاناغہ صبح کو نہار منہ رات کو سوتے وقت ایک ایک گھونٹ پانی پی لیا کریں اور اسی پانی کے چند قطرے سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی پر لگا کر دونوں ہاتھوں اور چہرے پر مل لیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ تمام بیماریوں سے نجات ملے گی اور جلد صحت حاصل ہوگی۔
جادو سفلی کی کاٹ کا عمل
اگر کسی پر کوئی شخص سفلی جادو کراتا رہتا ہو جس سے کاروبار تباہ ہوگیا ہو اور صحت برباد ہوگئی ہو اور ہر قسم کے ڈاکٹری اور حکیمی علاج سے فائدہ نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے پانچوں وقت یعنی ہر نماز کے بعد سورة الفلق اور سورة الناس مکمل تین تین بار پڑھ کر اپنی دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور انگلیوں پر دم کرکے دونوں ہاتھ تمام جسم پر پھیرلے۔ بدن کا کوئی حصہ ہاتھ پھیرنے سے نہ رہ جائے تو ان شاءاللہ تعالیٰ سحر‘ جادو‘ سفلی‘ جنات سے محفوظ رہے گا اور اگر مبتلا ہو جائے تو ان سورتوں کے عمل کی برکت سے تمام سحر‘ سفلی‘ جادو اور جنات سے کامل نجات حاصل ہوجائے گی اور جادو کرانے والے کا عمل ضائع ہوجائے گا۔
جو مقصد ہو حل! اٹکے کام صحیح ہوجائیں
جس شخص کا جو کام اٹک گیا ہو اور مقصد میں کامیابی نظر نہ آتی ہو تو ا س کیلئے یہ عمل تیربہدف اور نہایت پرتاثیر ہے۔ عمل یہ ہے:۔اگر کوئی شخص بعد نماز عشاء باوضو اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد ایک سو ستر بار آیۃ الکرسی پڑھے اس کے بعد گیارہ بار درودشریف پڑھ کر دعا مانگے۔ یہ عمل ستر دن تک بلاناغہ کرنا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہرجائزمقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔
شریر سے حفاظت! شر اسی پر لوٹ جائے گا
اگر کسی شخص سے شیطان صفت لوگ دشمنی کررہے ہوں اور ہر روز ایک نیا فتنہ کھڑا کرتے ہوں تو ان کے شر سے حفاظت کیلئے۔ پانچ وقت نماز کی پابندی کی جائے اور ہر نماز سے قبل باوضو تین بار درودشریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنی دونوں ہتھیلیوں پر دم کرے اور اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرلے۔ان شاء اللہ تعالیٰ شرپسند لوگوں کے شر سے حفاظت رہے گی ان کا شروفتنہ انہی پر لوٹ جائے گا۔انتہائی طاقتور اور کامیاب عمل ہے‘ عمل پر کامل یقین شرط ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 842 reviews.