Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاجواب حافظہ، پچکے گال باہر آگئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میٹرک کرنے کے بعد مجھے بیماریوں نے گھیر لیا تھا جس وجہ سے میں جسمانی طور پر انتہائی کمزور ہوگیا۔ چہرہ بے رونق سا ،گال پچکے، آنکھیں دھنسی ہوئیں۔ ہر میدان میں سب سے پیچھے چاہے کھیل ہو یا پڑھائی ۔ حافظہ کمزور ہونے کی وجہ سے سبق تک یاد نہیں رہتا تھا۔ حافظہ تیز کرنے کے لیے کافی کُشتہ جات استعمال کیے لیکن رتی برابر بھی فرق نہیں پڑا۔ میں احساس کمتری کا شکار ہونا شروع ہوگیا تھا ۔ میرے ایک اسلامیات کے ٹیچر نے ایک روز مجھے اپنے پاس بلایا اور کہا بیٹا مجھے یہ بتائو تم کو آخر سبق کیوں یاد نہیں ہوتا۔ میں نے بھی کھل کر باتیں کیں کہ سرمیں اتنا یاد کرنے کی کوشش کرتا ہوں پر سبق یاد نہیں ہوتا شاید اس میں میری صحت کا عمل دخل ہے۔ کیونکہ صحت مند جسم میں ہی ایک صحتمند دماغ ہوتا ہے۔ٹیچر نے مجھے تسلی دی اور میرے ہاتھ میں عبقری رسالہ تھما دیا اور کہا کہ اس میں تمہارے مسئلہ کا حل لازمی ہوگا مطالعہ کرو۔ میں نے رات کے کھانے کے بعد رسالے کا مطالعہ کیا ۔ ایسا رسالہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا بہت ہی لاجواب رسالہ تھا۔ روحانی و طبی ٹوٹکوں سے بھرا پڑا تھا۔ تسبیح خانے کا بھی ذکر تھا کہ ہر جمعرات درس ہوتا ہے۔ میں جمعرات کے دن مغرب سے پہلے تسبیح خانے پہنچا بہت رونق تھی اور ایک روحانی سکون تھا۔ درس سننے کے بعد دواخانے سے میں نے ’’اکسیرالبدن‘‘ کی دو ڈبی لی اور واپس اپنے شہر ڈسکہ آگیا۔ ایک ماہ دوائی کے استعمال سے میرا جسم صحت مند ہونے لگا پچکے گال باہر کی جانب آنے لگے چہرے کا رنگ سرخ ہوگیا۔ دوست احباب دیکھ کر پہچان ہی نہیں سکتے تھے کہ ایک ماہ پہلے یہ کیسے دکھتا تھا اور اب کیسا ہوگیا ہے۔ یہ سب عبقری کی دوا اکسیر البدن کا کمال تھا جس سے میرے حافظہ میں بھی تیزی آئی تھی۔ (محمد یاسر، ڈسکہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 860 reviews.