Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلوائی نےمیرا لکھا نسخہ نہ کھایا اور بستر مرگ پرپہنچ گیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خرابی جگر کو درست کرنے کے لیے ایک نسخہ لکھ رہا ہوں‘ آزمودہ ہے‘ یقیناً قارئین مستفید ہوں گے۔نسخہ برائے پیلا یرقان: ھوالشافی: کوڑ50 گرام، ریوند چینی 50 گرام، میٹھا سوڈا 30 گرام۔ کوڑ اور ریوند چینی باریک پیس کر مکس کرلیں اور میٹھا سوڈا دوائی شروع کرواتے وقت ڈال دیں۔کھٹی ‘تلی ہوئی اور گرم چیزیں کھانے سے پرہیز کریں۔ آدھاچائے والا چمچ ہمراہ دودھ کی لسی (کچی لسی) صبح و شام خالی پیٹ استعمال کریں‘ یہ نسخہ بہت لوگوں کو دیا ہے پیلے یرقان کیلئے 100% کامیاب ہے۔
(۱)ایک واقعہ لکھ رہا ہوں میرے ایک تعلق والے جمیل نامی شخص جو کہ شادی شدہ تھا اللہ تعالیٰ نے ان کو اولاد جیسی نعمت سے بھی نوازا تھا اور حلوائی کا کام کرتا تھا اس کو پیلا یرقان ہوا تو میں نے مندرجہ بالا یہ دوائی لکھ کردی۔ اس نے چند دن استعمال کی اور چھوڑ دی۔ کہنے لگا کہ اس دوائی سے مشک آتی ہے آئندہ نہیں کھائوں گا باہر پھینک دی تو تقریباً دو ہفتے بعد ان کے والد صاحب کو ملا اور پوچھا کہ بھائی جمیل صاحب کی صحت کیسی ہے؟ تو اس کا والد یہ سن کر آب دیدہ ہوگئے اور کہنے لگے بیٹا اس کی حالت بہت خراب ہوگئی۔ گھر بہنیں اور عزیز و اقارب آئے بیٹھے سارا پیلا ہوگیا ہے پیشاب زرد ہوگیا کوئی چیز نہیں کھاتا بہنیں روتی ہیں بہت علاج کرایا دم بھی کروایا حکیموں نےاور دم والوں نے جواب دیدیا ہے‘ یہ سناتے ہوئے پھر رونے لگے‘ میں نے پوچھا کہ جمیل صاحب نےمیری بتائی ہوئی دوائی کھائی‘ کہنے لگے : بیٹا نہیں کھائی کہتا مشک(یعنی بُو آتی ہے) آتا ہے اور ساتھ یہ کہا کہ بڑے بڑے حکیموں کی دوائی نے اثر چھوڑ دیا تو یہ کون سا حکیم ہے؟ میںنے یہ سن کر اس کے والد صاحب کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر دلاسہ دیا کہ ان شاء اللہ جمیل کو اللہ شفاء دے گا۔ میں خود دوائی تیار کرکے دیتاہوں ۔ بازار سے اشیاء لیں‘ وہی دوائی تیار کی‘ سات یوم کی دوائی دی اور ساتھ یہ تاکید کی کہ آپ خود اس کو دوائی استعمال کروائیں اور پرہیز بھی کرائیں‘ آپ اس کو میرا نہ بتانا کہ دوائی اس نے دی ہے۔ چھ دن گزرنے کے بعد اس کے والد صاحب ملے‘ جب پوچھا کہ اب جمیل بھائی کی صحت کیسی ہے تو مسکرا دیئے کہنے لگے بیٹا اللہ نے کرم کردیا ہے ‘کافی بہتر ہے اب کھانا بھی کھاتا ہے‘ پیشاب کی رنگت بھی بہتر ہورہی ہے میں نے ان کو مزید چودہ یوم کی دوائی دی۔ اللہ تعالیٰ نے جمیل کو صحت عطا کردی۔ مزید ایک ماہ دوائی استعمال کروائی اللہ کے فضل و کرم سےوہ آدمی دوبارہ سے اپنا کام حلوائی والا کرتا رہا اور نسخہ اس نے لکھ لیا ہر سال گرمیوں میں اکثر کھاتا رہتا تھا اور مکمل صحت یاب ہوگیا۔
بھانجے کا یرقان اسی دوا سے ٹھیک ہوا
(۲)میرا بھانجا جس کی عمر تقریباً سات سال تھی اس کو بخارہوگیا اور حکیم صاحب کے پاس لیکر گئے تو اس کو بھی یرقان ہوگیا اور پیٹ بھی پھول گیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ حکیم دوائی میں انگریزی گولیاں پیس کر بھی ڈالتا ہے۔ جس سے بخار تو فوراً اتر جاتا ہے لیکن یرقان نہیں گیا۔ میں نے بھانجے کو بھی یہی نسخہ تیار کرکے دیا اللہ تعالیٰ نے شفاء دی۔ پھولا ہوا پیٹ ٹھیک ہوگیا اور یرقان جاتا رہا۔(کرار حسین اعوان، گوجرانوالہ)


معالج مریضوں کے تجربات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سورئہ کوثر صبح و شام 129بار پڑھ کر برکت والی تھیلی میں پھونک مارنے سے معاشی حالات بہتر ہوگئے ہیں اور دن بدن خوشحالی آرہی ہے۔ سالانہ روحانی اجتماع میں پہلی دفعہ آیا اور آپ کے درس سن کر بڑی تبدیلی آئی عبادت میں خشوع خضوع پیدا ہوا اور آپ کے درس کی برکت سے نماز اشراک اور نماز چاشت بھی پڑھنی شروع کردی۔ الحمد اللہ نماز تہجد تو پہلے بھی کافی عرصہ سے آپ کی نظر کرم سے پڑھتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اجتماع میں شرکت کے بعد نفل نمازیں پڑھنا میرے لیے بڑا فیض ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ کا کرم ہوگیا ہے۔ میرے روحانی کیفیت میں بھی اضافہ ہوا دلی سکون نصیب ہوا ہے۔ سورئہ مائدہ کی آیت 114 روزانہ وظائف شروع کردیئے ہیں۔ اس سے بھی ایسے محسوس ہوتا ہے جیسا کہ دنیاوی، دینی معاملات درست ہوئے ہیں قلبی سکون ملتا ہے۔آپ نے درس کے دوران جو گیارہ روزے رکھنے کا وعدہ لیا تھا الحمد اللہ وہ رکھ لیے ہیں اور آپ کو ہدیہ کرتا ہوں اور ساتھ آپ نے یہ پڑھنے کے لیے بفرمایا تھا کہ 700 دفعہ (یامسبب الاسباب سبب لی الخیر، سورہ الم نشرح)سفر میں کوئی پریشانی ہوتو سورئہ الم نشرح پڑھنے سے ختم ہو جاتی ہے۔ ٹریفک میں رش ہوتو رستہ نہ ملتا ہوتو الم نشرح پڑھنے سے رش ختم ہو جاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 866 reviews.