Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

625 مرتبہ بسم اللہ کا تعویذ! --

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

یقین کیجئے ہر مسئلہ اور مشکل کا حل ہے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ تقریباً تین سال پہلے عبقری رسالہ میں پڑھا کہ جمادی الاول کی تیسری جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں دوران درس شیخ الوظائف کی نگرانی میں بسم اللہ کا خاص تعویذ لکھوایا جائے گا اور شیخ الوظائف اس تعویذ پر دم فرمائیں گے۔ ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا‘ مجبوریوں‘ مسائل‘ مشکلات کے مارے ہوئے تھے‘ ایک راستہ نظر آیا‘ شدت سے اس جمعرات کا انتظار کرنے لگے‘ اس سے پہلے ایک جمعرات درس کے بعد ہمیں ایک کاغذ ملا کہ اس کے اوپر 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر لائیں‘ مزید اس تعویذ کو خوشبو لگائیں اور اپنے ساتھ لے کر آئیں۔ میں‘ میری والدہ اور میری بہن نے بیٹھ کر تقریباً تین گھنٹوں میں تعویذ لکھا‘خوشبو لگائی اور شدت سے اگلی جمعرات کا انتظار کرنے لگے۔ وہ جمعرات آئی‘ تسبیح خانہ میں غیرمعمولی رش تھا‘ درس ابھی شرو ع بھی نہیں ہوا تھا کہ تمام فلور فل ہوچکے تھے‘میں بمشکل ایک ہال میں جگہ پاسکا۔ درس شروع ہوا تو دیکھا ہربندہ کے ہاتھ میں تعویذ ہے اور کچھ تسبیح خانہ میں بیٹھ کر لکھنے میں مصروف ہیں۔ بڑی خوشی ہوئی۔ دوران درس شیخ الوظائف نے تعویذ پر دم بھی فرمایا ۔ آئیے اب میں اس تعویذ کے فوائد جو مجھے ہوئے وہ لکھ رہا ہوں:۔ہم نے ٹوٹل تین تعویذ لکھے تھے‘ ایک میرے پاس ہے‘ ایک میری والدہ کے پاس اور ایک میری شادی شدہ بہنکے پاس ہے۔ جب میری والد ہ نے وہ تعویذ اپنے پاس رکھا تو ان کو ہر جگہ عزت ملنے لگی۔حالانکہ پہلے ہمارے حالات کچھ اس طرح تھے کہ خاندان میں کیا محلے دار بھی ہماری عزت نہیں کرتے تھے اور کوئی بھی بات ہوئی ہمیں ہمیشہ پیچھے رکھا جاتا تھا‘ میری والدہ کی کوئی بھی بات دھیان سے نہ سنتا تھا‘ جب کبھی ایسا موقع ہوتا تھا یہ بات ہمیں اندر ہی اندر کھائے جاتی تھی کہ آخر ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیوں ہوتا ہے؟مگر جب یہ تعویذ میرےوالدہ کے ہاتھ میں آیا تو ہر کوئی ان کی بات بہت دھیان سے سنتا‘ میری والدہ تو اب ہر دل عزیز ہوگئی ہیں‘ جو لوگ ان سے پہلے سیدھے منہ بات نہیں کرتے تھے وہ ان سے بات کرنا شروع ہوگئےبلکہ باادب گفتگو کرنا شروع ہوگئے ہیں‘ میری والدہ کو ہر جگہ عزت ملتی ہے‘ میری والدہ سے اب رشتہ دار آکر مشورے کرتے ہیں‘ ان کی کہی بات کی اہمیت ہوتی ہے‘ محلے میں بھی ہمارے گھر کو اب عزت ملتی ہے۔

 

بہن سسرال میں نوکرانی سے رانی بن گئی!

میری بہن کی چند سال پہلے شادی ہوئی‘ سسرال کے رویہ سے بہت پریشان تھی‘ اس کے بقول سارا دن کام کرکرکے تھک جاتی ہوں‘ مگر عزت نہیں ملتی ‘ مجھے نوکرانی کی طرح رکھا ہوا ہے ‘ شوہر کو کچھ بتاتی تو شوہر الٹا ڈانٹ دیتا‘میری والدہ ایک تعویذ اس بہن کو بھی دیا‘ یقین کیجئے اس کا رزلٹ ہم نے خود دیکھا‘ ہم اس سے ملنے اس کے گھر گئے تو اس کی عزت ‘ ٹھاٹھ باٹھ دیکھ کر حیران رہ گئے‘ پہلے ہم جاتے تھے تو ہمیں کوئی سیدھے منہ بلاتا نہ تھا‘ ہم سیدھے اپنی بہن کے کمرے میں جاتے اور ادھر سے اٹھ کر اپنے گھر آجاتے‘ کوئی نظر آجاتا تو ہم ہی سلام کرتے‘ نہ میری بہن کے کمرے میں آکر کسی نے ہمیں سلام کیاتھا‘ اس مرتبہ جب ہم گئے تو سب نے ہمارا بہت خیال رکھا‘ ہر کوئی آآکر پوچھ رہا تھا‘ ہمارے لیے بہترین کھانے تیار کروائے تھے‘ حتیٰ کہ ہمارے بہنوئی کبھی ہمارے ساتھ نہیں بیٹھے بس سلام کرتے اور باہر چلے جاتے تھے جبکہ اس مرتبہ انہوں نے تمام وقت ہمارے ساتھ گزارا‘ میر ی والدہ کو امی جان کہتے رہے اور کھانا بھی ہمارے ساتھ کھایا اور واپسی پر باہر تک چھوڑنے آئے‘ بہن کی والدہ سے فون پر بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ یہ سب 625 مرتبہ بسم اللہ والے تعویذ کا کمال ہے‘ الحمدللہ! کام گھر کے اب بھی کرتی ہوں جبکہ ساس صاحبہ خود کہتی ہیں کہ اتنا کام نہ کیا کرو‘ بعض اوقات میرےہاتھ سے برتن چھین لیتی ہیں کہ جاکر آرام کرو پہلے تم نے بہت کام کرلیا ہے‘ میرا ہرطرح سے خیال رکھا جاتا ہے‘ شوہر میری ہربات توجہ سے سنتے ہیں‘ مجھے عزت دیتے ہیں‘ محبت دیتے ہیں‘ اب سارا سسرال عزت کرتا ہے۔ میری بہن کے الفاظ ہیں کہ بالکل ایسے ہے کہ جیسے مجھ پر کوئی بندش ہوئی تھی جو اچانک کھل گئی ہے اور سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے۔

 

یہ تعویذ تو بیٹے دلواتا ہے!

پھر زندگی اسی طرح چلتی رہی ایک دن میری والدہ نے میری بہن کو دائی کے پاس جانا تھا‘ میری بہن کا حمل نہیں رک رہا تھا تو وہ دونوں میرے والد کے ساتھ چلے گئے‘ دائی نے میری بہن کے پیٹ کی مالش کی تو جیسے ہی اس نے پیٹ کو ہاتھ لگایااسے کرنٹ لگا مگر دائی نے درگزر کیا۔ جب اس نے مالش کرلیا تو میری والدہ نے ان کو پیسے دیئے۔ پیسے دے کر میری والدہ نے دائی کے گالوں کو پیار سے ہاتھ لگایا تو انہوں نے فوراً ہٹالیا اور کہا کہ تم دونوں کے پاس کیا ہے؟ تووالدہ نے کہا بسم اللہ کا تعویذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسم اللہ تو میں بھی پڑھتی ہوں۔ تعویذ تو ایک میرے پاس بھی ہے مگر نجانے آپ کے تعویذ میں کونسی طاقت ہے‘ میری طبیعت خراب ہونے لگی ہے‘ میری والدہ نے اسے پانی پلایا تو وہ کہنے لگی جب میں نے تمہاری بیٹی کو ہاتھ لگایا تو مجھے کرنٹ کا جھٹکا لگا اور اب جب تم نے ہاتھ لگایا تو میرا سر ناریل کی طرح گول گول گھومنے لگا۔ مزید کہنے لگی:میرے کانوں سے دھواں نکلنے لگا ہے‘ ان کی مزید طبیعت خراب ہونے لگی تو میری والدہ نے کہا کہ ہم باہر چلے جاتے ہیں تو دائی اماں نے کہا اب کیا فائدہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا ہے۔ دوبارہ اس ہی سلسلے میں میری والدہ اور بہن کو جانا پڑگیا تو میری والدہ نے میری بہن کو کہا کہ میں دروازے کے پاس ہوں تم مالش کروا کر آجائو تو دائی اماں نے بلند آواز سے کہا کہ تم بھی اندر آکر بیٹھ جائو کیا مار کر بھاگنے کا ارادہ ہے‘ میری طبیعت پہلے خراب رہتی تھی مگر اس دن کے بعد سے میں بالکل ٹھیک ہوں‘ نجانے اس کے اوپر کیا تھا۔ پہلے تعویذ بناتا ہے پھر اس کو ہموار کرتا چلا جاتا ہے۔ ہم نے تو پل پل اس سے خیر پائی ہے۔ اس تعویذ کو اپنے پاس رکھنے سے بہت سکون حاصل ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہماری مدد کے لیےکوئی موجود ہے ۔ میری بہن کا حمل رک گیا ہے یہ تعویذ تو بیٹے ہی دلواتا ہے بس اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
625 مرتبہ بسم اللہ کا تعویذ! ہر سال کی طرح اس سال بھی تسبیح خانہ لاہور میں 31 دسمبر 2020ء بروز جمعرات مغرب کے بعد دوران درس عمل ہوگا۔ایک کاغذ پر 625 مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھ کر لائیں‘ کاغذ کو خوشبو لگائیں اور مبارک عمل میں شامل ہوجائیں۔
قین تھا کہ یہ تعویذ میری عزت کروائے گا
میں ایک دن اپنی کلاس میں بیٹھا تھا میں ایم ایس سی کا طالب علم ہوں میں نے جنرل کا کام نہیں کیا تھا تو میرے ٹیچر نے مجھے سب کے سامنے بہت ذلیل کیا تھا۔ دوسرے ہی دن میں بسم اللہ کا تعویذ لے کر گیا وہ مجھ سے بہت اچھے سے بات کرنا شروع ہوگئے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ مجھے بہت حیرانی ہوئی مگر مجھے یقین تھا کہ یہ تعویذ میری عزت کروائے گا۔پھر اسی دن مجھے کسی لڑکے نے کہا آئو ہم جوس پی کر آتے ہیں وہ مجھ سے ٹھیک سے بات نہیں کرتا تھا وہ مجھ پر مہربان ہوگیا میں نے سمجھا ایسے ہی کہہ رہا ہے پھر مجھے یاد آیا ایسے نہیں کہہ رہا اس تعویذ کی بدولت کہہ رہا ہے۔ (شیخ شاہ رخ احمد، کراچی)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 876 reviews.