Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹی وی زیادہ دیکھنے سے لیکوریا کا مرض ہوگیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

ٹی وی زیادہ دیکھنے سے لیکوریا کا مرض ہوگیا
عمر پچیس سال ہے۔ لیکوریا کی شکایت ہے۔ میں کڑھائی کرتی ہوں کہیں اس کی وجہ سے تو یہ تکلیف نہیں؟ (ن،دادو)
مشورہ:ٹیلی ویژن زیادہ دیکھنے سے بھی یہ تکلیف ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ کڑھائی کرتے وقت اس طرح بیٹھئے کہ کمر پر زور نہ پڑے۔ غلط نشست سے بھی کمر درد ہوتا ہے۔ آپ اپنی غذا میں تازہ پھل، سبزی اور دودھ شامل کیجیے۔ ایک دیسی ٹوٹکہ ہے: بھنڈی 100 گرام دھو کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیجیے پھر آدھا کلو پانی میں ڈال کر بیس منٹ تک پکنے دیجیے۔ چولہے سے اتار کر پانی چھان لیجیے اور اس میں تھوڑی مقدار میں چینی ملائیے۔ دن میں تین بار پانی کے تین حصے کرکے پی لیجیے۔یہ لیکوریا کے علاوہ بھی کئی نسوانی بیماریوں کا علاج ہے۔ میتھی کے بیج کا جوشاندہ بھی مفید ہے اس کی چائے بنا کر پیجئے۔ اس کے علاوہ دو چمچے میتھی کے بیج ایک لیٹر ٹھنڈے پانی میں بھگوئیے۔ ایک گھنٹہ بعد چولہے پر چڑھائیے اور گھڑی دیکھ کر آدھ گھنٹہ پکائیے پھر اسے چھان کر اس پانی سے طہارت کیجیے۔میتھی کے بیج کی چائے آپ ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چمچہ میتھی ڈال کر بنائیے۔ تین چار جوش آنے پر اسے ڈھک کر دم دیجئے۔ اس میں نمک یا چینی ملا کر پی سکتی ہیں۔
برص اور گیس کا علاج
میں برص اور گیس کے امراض میں مبتلا ہوں مجھے ان امراض کا کوئی آسان سا علاج بتادیں۔ (اہلیہ اشرف جی، لاہور)
پہلا علاج: بابچی، گندھک، آملہ سار اور تخم جنتر ہموزن کوٹ کر سفوف کرلیں۔ رات کو مٹی کے برتن میں پانی ڈال کر رکھ دیں۔ چھان کر صبح نہار منہ پانی پی لیں اور سفوف داغوں پر لگائیں۔ یہ علاج کم از کم ایک ہفتے تک جار ی رکھیں۔ تمہ کا مربہ گاہے گاہے کھایا جائے۔دوسرا علاج: (۱)تمہ لے کر پائوں کے نیچے مسلا جائے جب تک زبان کڑوی نہ ہو جائے۔ (۲)سرسوں کے تیل میں دہی ملا کر مالش کرکے نہائیے اور دیسی گھی ½ چھٹانک پیجئے۔ (۳)بیسن کی روٹی کھائیے بغیر مرچ کا سالن نمک ڈال کر کھائیے۔ اس میں خوب گھی ڈالیے۔ بڑا گوشت، مچھلی اور بادی اشیاء سے پرہیز ۔ نسخہ برائے گیس: سورنجان شیریں ۲ تولہ، کالی نوشادر مصبر ۲ تولہ، کالی ہرڑ بغیر گٹھلی دو تولہ، سقمونیا ایک تولہ۔ سب کو پیس لیں۔ کوار گندل کے گودے میں ملا کر چھوٹے چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ کھانے کے بعد ایک گولی دن میں ایک مرتبہ پانی کیساتھ کھانی ہے۔


رنگت خراب ہوگئی:
میں تیر کے لیے خنجراب گیا تھا وہاں کی آب و ہوا نے میرے چہرے کا رنگ خراب کر دیا اور اب چھائیاں پڑ رہی ہیں مجھے بتائیے میرے چہرے کا گورا رنگ اب کسی طرح ٹھیک ہوگا؟ (طاہر راجہ، راولپنڈی)
خنجراب میں خوبانی کا تیل بہت ملتا ہے اسے آپ چہرے پر لگاتے تو بہت فائدہ ہوتا۔ اب آپ ایک چمچ بیس میں آدھے لیموں کا رس اور ایک چمچ دودھ ملا کر چہرے پر لگائیے۔ دس منٹ بعد منہ دھو لیجیے۔ رات کو چہرے پر گھیکوار کا گودا لگائیے۔ پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیجیے۔ اس سے فرق پڑ جائے گا۔
غسل خانے میں بدبو:
میرے غسل خانہ میں عجیب سی بدبو ہے جسے میں کوئی نام نہیں دے سکتا۔ سیدھی دماغ پر چڑھتی ہے۔ اسے دور کرنے کا کوئی آسان سا ٹوکا بتائیے۔ (حمید اللہ، لاہور)
غسل خانہ کی کھڑکی دن میں کھول دیا کیجیے۔ جب بھی غسل خانہ استعمال کریں ماچس کی تیلی جلا کر پلیٹ میں رکھ دیجئے اور چار پانچ تیلیاں اسی سے جلائیے۔ حیران کن طور پر تیلیاں جلانے سےبو دور ہو جائے گی اور وقتی طور پر آپ کو سکون محسوس ہوگا۔ فینائل کی گولیاں واش بیسن میں ڈال دیا کیجیے ان سے بھی فرق پڑتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افزائش حسن اور زیتون کا تیل
افزائش حسن میں بھی زیتون کا تیل بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل بیوٹی کلینکوں میں اس کا استعمال عروج پر ہے۔ زیتون کا تیل کاسمیٹکس کی جان ہے۔ جہاں تک زیتون کے تیل کی مالش کا تعلق ہے یہ جسم کی نشوونما، افزائش حسن اور جلدی امراض کے لیے بہترین ہے۔ اس مقصد کے لیے سب تیلوں میں سرفہرست ہے۔ جسم کی نشوونما اور افزائش حسن کے ضمن میں زیتون کے تیل کے طلسمانی اثرات کے بارے میں اہم ابتداء بالوں سے کرتے ہیں۔
بال:
موجودہ دور میں افزائش حسن میں بالوں کی آرائش کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ بالوں کا تعلقل محض حسن ہی سے نہیں بلکہ یہ عمر کے رازداں بھی ہیں۔
دلکش اور گھنٹے بالوں کے بغیر کسی باوقار اور حسین عورت کا تصور ہی ممکن نہیں۔ خصوصاً مشرقی تہذیب اور معیار حسن میں لمبے بالوں کو ایک خاص مقام حاصل ہے لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ تراشیدہ بال رکھنے کا بھی رحجان شدت تے بڑھ رہا ہے۔
بہرحال یہ آپ کی پسند ہے۔ بال لمبے رکھیں یا تراشیدہ لکین اس امر سے تو کوئی اختلاف نہ ہوگا کہ خواتین کے سر پر صحتمند بالوں کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے مفید ترین اور جدید ترین طریقہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے ارنڈ کا تیل (کیسٹرآئل) یا زیتون کے تیل کی مالش کریں۔ جبکہ زیتون کا تیل بالوں کی مالش کے لیے بہت بہترین ہے۔ دوسرے درجہ پر بادام روغن اور تیسرے درجہ پر کیسٹر آئل۔ تیل کو بالوں کی جڑوں میں لگانا چاہیے۔ اور مالش کرنے کے لیے انگلیوں کی پوریں کھوپڑی کی جلد پر جما کر جلد کو گول دائروں میں حرکت دینا چاہئے۔ اس سے سر کے بال نہیں ٹوٹیں گے۔ جبکہ سر کی مالش کرنے کا صحیح طریقہ بھی یہی ہے۔ بالوں کے لےی درست تیل کا انتخاب بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ویسلین جیسی ڈرینگ کریمیں آج کل دستیاب ہیں۔ آلیو آئل (زیتون کے تیل) کے بیس ویسلین ڈریسنگ کے لیے ہمیشہ استعمال کریں۔ اسے ہر روز تھوڑی سی مقدار میں بالوں میں لگائیں۔
بالوں کی خوبصورتی:
بالوں کی خوبصورتی، چمک دمک اور گھنے ہونے کا تعلق صحت سے ہے۔ وٹامن بی بالوں کے لیے ضروری ہے۔ زیتون کا تیل بادام روغن اور کیسٹرآئل کی مالش بھی بالوں کی نشوونما کے لیے اپنے اندر بھرپور غذائیت رکھتی ہے۔ خاص کر زیتون کا تیل بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے۔ اور ان کو مضموط کرتا ہے۔ وٹامن بی اور زیتون کے تیل سے بال لمبے، مضموط اور صحتمند ہوتے ہیں۔ ان میں چمک آتی ہے۔
زیتون کے تیل سے مساج:
زیتون کا تیل، بادام روغن، سرسوں کا تیل، ناریل کا تیل، کیسٹر آئل ہفتے میں تین چار مرتبہ تو ضرور لگائیں۔ جبکہ ان تیلوں میں زیتون کا تیل بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ زیتون کے تیل کا بالوں کو اچھی طرح مساج کریں۔ رات کو سر میں تیل لگائیں اور صبح اٹھ کر کسی بھی اچھے شیمپو سے سردھولیں۔ اور یاد رکھیں کہ کوئی بھی تیل سر میں لگا کر دھوپ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ اس سے بال خراب ہوتے ہیں اور چہرے کا رنگ بھی متاثر ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آواز باریک ہے:
میری عمر سولہ سال ہے کچھ عرصے سے میری آواز عورتوں کی طرح باریک ہوگئی ہے جس سے مجھے شرم آتی ہے میں چاہتا ہوں آواز صحیح ہو جائے اس کے لیے بتائیے کیا کروں؟ (سید یونس علی شاہ، کراچی)
بعض دفعہ ناک کے غدود بڑھنے سے آواز میں فرق پڑ جاتا ہے۔ آپ کسی مقامی ڈاکٹر کو ناک دکھائیے۔ اگر غدود بڑھ گئے ہوں تو نیم کے مٹھی بھرتازہ پتے تین گلاس پانی میں خوب پکائیے، جب دو گلاس پانی رہ جائے تو انار کر چھان کر رکھ لیجیے۔ چٹکی بھر نمک ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی سے ناک کو غسل دیجیے جیسے وضو میں ناک کے اندر پانی ڈالتے ہیں۔ صبح شام یہ عمل کیجیے ایک ماہ میں فائدہ ہو جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 885 reviews.