Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ پڑھیے! یقین جانیے غیبی مدد ملتی ہے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یوں تو عبقری سے منسلک ہزاروں، لاکھوں، کروڑوں لوگ آپ کو دعائیں دیتے ہیں لیکن میری دعائیں تسبیح خانہ کے لیے ہوتی ہیں انسان تو فانی ہے آپ پر تو ویسے ہی اللہ تعالیٰ کی کرم نوازیاں ہیں لیکن میری دعائیں یہ ہوتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو تاقیامت قائم و دائم رکھے اسی میں برکتیں ہیں اسی میں ہم انسانیت کو فلاح ملتی ہے۔مجھے ایک اللہ والے نے آج سے دو سال پہلے ایک دعا سکھلائی تھی ’’یااللہ مجھے اپنے حبیبﷺ کے صدقے میں اپنے علم کے خزانے میں سے علم عطا کر مجھے فائدہ ہو‘جس سے میں دکھی انسانیت کی خدمت کرسکوں‘‘ اس دعا سے دو سالوں میں مجھے بہت کچھ ملا ہے مجھے اعمال ملے ہیں ‘وظائف ملے ہیں‘ مجھے خوابوں میں بزرگان دین سے ملاقاتیں ہوئی ہیں‘ ان سے وظائف ملے ہیں۔ اس دعا کی بدولت مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے اگر اس دعا کی فضیلت افادیت میں لکھنے بیٹھ جائوں پوری کتاب لکھنی پڑجائے اس دعا کی بدولت مجھے غیبی مدد اللہ کی طرف سے ملتی ہے اور اسی دعا کی بدولت سب سے بڑھ کر جب میں آنکھیں بند کرتا ہوں تو گنبد خضریٰ اور خانہ کعبہ نظر آتا ہے۔ (محمد شفیق،بدین سندھ)

کچن اور گھر سے کیڑے مکوڑوں کو ختم کرنے کا ٹوٹکہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ اکثر کچن اور گھر میں کیڑے مکوڑے بہت زیادہ ہوجاتے ہیں خاص طور پر کچن اور باتھ روم میںجاتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے‘ اگر ایسی صورتحال آپ کے گھر میں بھی پیدا ہوگئی ہے تو میرا آزمودہ بالکل بے ضرر اور آسان سا ٹوٹکہ آزمائیے‘ گھر سے کیڑے ‘ چھوٹے بڑےلال بیگ ختم کرنے کیلئے ایک پیکٹ بورک (کیرم بورڈ کا پاؤڈر) لیں‘ اس میں چھ یا سات عدد انڈوں کی زردی ڈال کر مکس کریں۔ اب اس مکسچر کو کچن کی الماریوں کے اندر کونوں میں برش کی مدد سے لگادیں‘ دو تین دن کے بعد کیڑے بالکل ختم ہوجائیں گے۔ انڈوں کی بدبو سے پریشان نہ ہوں وہ پاؤڈر کے ساتھ مکس ہوکر محسوس نہیںہوتی۔بالکل بے ضرر ٹوٹکہ ہے‘ الحمدللہ ! جب سے ہم نے یہ ٹوٹکہ استعمال کیا ہے ہمارے کچن سے ہر قسم کے کیڑے مکوڑے ختم ہوگئے ہیں۔ (ر۔ن‘ لاہور)

صرف دو ہفتوں میں کولیسٹرول ختم

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے ساتھ تعلق کافی پرانا ہے‘ 2012ء سے عبقری سے منسلک ہوں‘ بیس سے پچیس سال پرانا جادو ٹوٹا‘ بے شمار مسائل میں الجھا تھا آج پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔تسبیح خانہ آیا‘ وقت گزارا‘ خدمت میں وقت لگایا‘ اللہ نے رنگ لگا دئیے۔ میرے پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ کولیسٹرول کا مرض بہت بڑھتا جارہا ہے‘ بس یہ ٹوٹکہ دو ہفتے استعمال کرلیجئے‘ میں نے بے شمار لوگوںکو یہ ٹوٹکہ بتایا‘جس نے بھی استعمال کیا اس کا کولیسٹرول کنٹرول ہوگیا۔ ھوالشافی: ناشتہ میں جَو کا دلیہ ‘ دوپہر سلاد میں بند گوبھی کا استعمال کریں۔ صرف دو ہفتے۔شرطیہ کولیسٹرول ختم ہوجائے گا۔ ( طاہر سلیم‘ فیصل آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 889 reviews.