Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اعصابی‘ دماغی اور جسمانی کمزوری ختم! جلیبی سے بڑا ٹانک کوئی نہیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

لَاخِلَابَہ سے فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ تسبیح خانے سے منسلک رکھے تاکہ ہم آپ کے علم سے فیضیاب ہوسکیں۔ میں نے آپ کے ایک درس میں لَاخِلَابَہ کے فائدہ سنے تھے جب عمل کو آزمایا تو ہر چیز میں نفع ہوتا دیکھا ‘کبھی دھوکا یا نقصان نہیں ہوا۔ ہم نے جب بھی بازار جانا ہو یا کسی مسئلہ کی سمجھ نہ آرہی ہو کہ اس کا آخر حل کیا ہے تو ہم کثرت سے اس عمل کو کرنا شروع کردیتے ہیں
کام سمجھ میں نہ آرہا ہوتو ہم یہ عمل انتہائی توجہ یقین اور دھیان سے کرتے ہیں تواس کام کی سمجھ آجاتی ہے۔اس عمل کی وجہ سے ہمیں ہر چیز میں فائدہ ہوتا ہے جہاں ہزار کی چیز آنا ہوتی ہے وہاں پانچ سو کی چیز آجاتی ہے۔
آپ کے درس سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ آپ کے ایک درس میں جلیبی کے فوائد سنے تھے ہم نے پھیکی جلیبی بنوا کر رکھ لی ہے اور روزانہ ایک پیالہ دودھ میں بھگو کر رکھ دیتے ہیں آدھے گھنٹے بعد اس میں شہد یا چینی ملا کر کھالیتے ہیں ‘میری آنکھوں میں بہت درد ہوتا تھا اور اس قدر درد ہوتی کے سر بھی چکراناشروع کردیتا تھا۔میں نے صبح نہار منہ دودھ جلیبی کا ناشتہ کرنا شروع کردیا‘ کیونکہ عبقری کے آرٹیکل میں شیخ الوظائف نے تفصیل سے جلیبی کے فوائد لکھے ہیں‘ دودھ جلیبی کے ناشتہ کا مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ میرے جوڑ جوڑ میں جان آگئی‘ جسم ہلکا پھلکا ہوگیا‘ جتنا مرضی سارا دن کام کرلوں تھکاوٹ نہ ہوتی تھی‘نظر کا مسئلہ ٹھیک ہوگیا‘ صبح سیر کے وقت پہلے تیز چلتی تھی تو سانس پھول جاتا تھا‘ اب باقاعدہ تیز چلتی ہوں‘ میرے ساتھ سیر پر جانے والی بہت پیچھے رہ جاتی ہیں اور رستے میں آنے والے بنچ پر بیٹھ کر سانس بحال کرتی ہیں جبکہ میں بالکل فریش اور تازہ دم ہوتی ہوں۔موٹاپا کم ہورہا ہے‘ہاتھوں میں جان آگئی ہے‘ اب کسی کا ہاتھ پکڑ کر دباؤں تو میری طرف دیکھتی ہے اور پوچھتی ہےکہ آج کل کون سا ٹانک کھارہی ہو؟ ازدواجی زندگی پرسکون ہوگئی ہے۔سچ میں دودھ جلیبی نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ ایک چیز قارئین دوبارہ نوٹ فرمالیں‘ جلیبی پھیکی خالص دیسی گھی میں نکلوائیں اوردودھ کے پیالے میں حسب ذائقہ چینی یا شہد ملا کر کھائیں۔یعنی رات کو ایک پیالہ گرم دودھ میں حسب طبیعت جلیبی ٹکڑے ٹکڑے کرکے رکھ دیں اور صبح اٹھ کر حسب ذائقہ میٹھا ڈال کر نوش جاں کیجئے۔اب وہ راز بھی پڑھ لیں جو شیخ الوظائف نے لکھا تھا اورجس طریقے سے پر عمل کرکے میں نے زندگی کا سکھ چین اور صحت و تندرستی اور جوانی پائی ہے۔ وہ راز یہ ہے کہ آپ آج ہی بازار میں دستیاب جلیبیاں لیں اور خالص دودھ گرم کریں اور اس میں جلیبی بھگو کر رات کو رکھ دیں اگر کھلا آسمان ہوتو ڈھانک کر ‘ورنہ کمرے یا برآمدے میں بھی رکھ سکتے ہیں اور صبح اس کو مکس کرکے چمچ چمچ نوش جان کریں۔ایسا نہ ہو کہ دیسی جلیبی کے بناتے بناتے آپ موجودہ جلیبی کے فوائد سے بھی محروم ہوجائیں ۔لہٰذا اگر آپ دیسی گھی کی جلیبی تیار نہیں کروا سکتے تو کم از کم بازار میں جو جلیبی موجود ہے اس کے فوائد سے ضرور مستفید ہوں۔
مزید ایک اور فائدہ قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو میں آپ کے ریکارڈ ہوئے درس سنتی ہوں تو مجھے اس مشکل کا حل مل جاتا ہے۔ حضرت جی اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو سلامت رکھے اور ہمیں آپ سے فیض حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 892 reviews.