Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حکماء کے نزدیک لاعلاج مرض اٹھرا کا آزمودہ علاج!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! طویل غیر حاضری کے بعد آج قلم اٹھا رہا ہوں اور عبقری میں آزمودہ اور مجرب نسخہ جات لکھ کر ارسال کررہا ہوں اور میرے مطب پر بڑی کامیابی کے رزلٹ شدہ ہیں۔ صرف خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ارسال ہیں۔ اللہ میری اس کاوش کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ (آمین)
ایک کیپسول اور شوگر کنٹرول! خودبنائیے
سورنجان تلخ، اَندر جو (کڑوے جو) ہموزن لیکر سفوف بنالیں اور بڑے کیپسول بھر لیں‘ صبح نہار منہ ایک کیپسول سادہ پانی ایک گلاس سے کھالیں ایک کیپسول شام خالی پیٹ کھالیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ (صبح شام ایک ایک کیپسول روزانہ کھائیں)
حکماء کے نزدیک لاعلاج مرض اٹھرا کا آزمودہ علاج!
یہ مرض بہت صبر آزما ہے اور اس کا طویل علاج ہے بلکہ بعض مریضوں اور حکماء حضرات کے نزدیک لاعلاج مرض سمجھا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے الحمد للہ! اللہ پاک نے ہر مرض کا علاج پیدا کیا ہےمایوسی گناہ ہے۔ عبقری سے وابستہ رہیں اور ناممکن کو ممکن بنائیں۔ھوالشافی: مرچ سیاہ موٹی، رسونت انڈیا، جوہڑیر، جَل نیم تمام اجزاء ہم وزن لیکر سفوف بنالیں اور کالی مرچ کے برابر سائز میں گولی بنالیں‘ ہلکا سا پانی ملاکر سایہ میں گولی خشک کرلیں۔ روزانہ صبح شام ایک ایک گولی بلاناغہ بعداز غذا سادہ پانی سے کھالیں ان شاء اللہ اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی بعداز شفاء رب کریم کا شکریہ ادا کریں دوا ایک ماہ باقاعدگی سے کھانی ہے حمل کے بعد۔
لنگڑی کا درد، شاٹیکا، کمردرد، جوڑوں کا درد
آک کے پتے ایک کلو، پھول آک ایک کلو، نیم کے پتے ایک کلو، پانی دس کلو، سوجی ½کلو تمام اجزاء کو سوجی کے علاوہ پانی میں ڈال کر پائیں جب ½ کلو پانی رہ جائے چھان کر محفوظ کرلیں۔ سوجی ملاکر کالے چنے برابر گولی بناکر سایہ میں خشک کریں فی مریض 20 گولی کافی ہیں صبح شام ایک ایک گولی ہمراہ دودھ نیم گرم سے دیں بعداز غذا روزانہ۔
پتھری نکالنے کا کامیاب نسخہ
قلمی شورہ250 گرام، ریٹھا ½ کلو، چٹکی چٹکی مار کر خشک کرلیں۔ سفوف بناکر صبح و شام پانچ دن لیموں کی سکنجبین یا کچی لسی کیساتھ استعمال کریں۔
ازدواجی تعلقات کی بہاریں دیکھیے!
نسخہ نمبر ایک:شنگرف پانچ تولہ، سم الفار ایک تولہ، سبز پتے آک ½کلو، درمیان رکھ کر دو کلواوپلوں کی آگ دیں۔دو مرتبہ عمل کریں پھر سفوف بنالیں۔24 عدد دیسی انڈے کی زردی ملاکر کالی مرچ برابر گولی بنالیں( دس گولی صرف دیں ½ کلو میں)(پیر حکیم ایم اے قریشی، ملتان)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 911 reviews.