Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

5یتیم بچیوں کی ماں کا آزمودہ عمل! لاچار ومجبور ضرور آزمائیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اتنا شاندار اور مفید رسالہ نکالنے پر آپ کومبارک باد پیش کرتا ہوں‘ میں ایک دکاندار ہوں‘ لوگوں کو عبقری رسالہ ہدیہ بھی کرتا ہوں اور میرا ایک وسیع حلقہ ہے جو عبقری کے چاہنے والے ہیں‘عبقری رسالہ پڑھ کر اکثر لوگ میرے پاس آتے ہیں اور کسی نہ کسی نسخے یا وظیفے کے بارے میں ہم سے بات چیت کرتے ہیں‘ اکثر لوگ کوئی نسخہ آزماتے ہیں اور میرے پاس آکر اس کے گُن گاتے رہتے ہیں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں وقتی طور پر فائدہ نہیں ہوتا اور کہتے ہیں کہ ہمیں تو فلاں نسخہ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔عبقری میگزین سے لوگوں کو بہت فیض مل رہا ہے اس کے میرے پاس بے شمار واقعات ہیں‘ مگر آج میں صرف ایک واقعہ ہی عبقری قارئین کی نذر کرنا چاہتا ہوں:۔
ابھی گزشتہ چند دن پہلے کی ہی بات ہے کہ ایک عورت صبح صبح دکان پرکچھ سودا سلف لینے آئی‘ اس کے ہاتھ میں تسبیح تھی‘ نجانے کیوں مجھے یقین سا ہوگیا کہ یہ خاتون ضرور عبقری کی قاریہ ہے‘کیونکہ آج کل کے دور میںمیری نظر میں عبقری ہی ہے جس نے لوگوں کے زبان پر ذکراللہ اور درود شریف جاری کروارکھا ہے اور لوگ ان اذکار سے اپنے مسائل حل کروا رہے ہیں۔ سامان دیتے ہوئے میں نے ان سے ماہنامہ عبقری رسالہ کے متعلق بات کی تو انہوں نے عبقری کا نام سنتے ہی میری طرف دیکھا اور مسکرا کر بولیں کیا آپ بھی عبقری پڑھتے ہیں؟ میںنے کہا جی کیوں نہیں؟۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو اس رسالہ سے کوئی فائدہ ملا ہو؟۔ کہنے لگیں: میں بیوہ عورت ہوں‘ گھر میں کوئی مرد نہیں ہے‘ کوئی بیٹا بھی نہیں ‘ پانچ بیٹیاں ہیں۔ بہت پریشان زندگی گزر رہی تھی‘ کسی نے ہمیں عبقری رسالہ دیا‘ میری بیٹیوں نے اور میں نے عبقری رسالہ پڑھا‘ ہمیں بہت پسند آیا‘ اس میں بہت آسان آسان وظائف تھے‘ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نے ہم سب کو حیران کردیا‘ اس میں آنے والا ایک عمل کلمہ کا
نصاب ہم سب نے پڑھنا شروع کردیا‘ ہم سب مل کر کلمہ کے نصاب پڑھتے ہیں‘ ابھی تک الحمدللہ نے تقریباً چھ لاکھ مرتبہ کلمہ پڑھ لیا ہے۔ یقین کیجئے (وہ خاتون روتے ہوئے بتانے لگی) مجھے گھر سے باہر نکلنا ہی نہیں پڑھتا ہر ماہ غیبی مدد ہوجاتی ہے‘ کوئی نہ کوئی اللہ والا ہماری مدد کرتا رہتا ہے اور ہم بہت پرسکون زندگی گزار رہی ہیں‘ پردہ میں رہتے ہوئے گھر کے اندر ہی اللہ کریم ہماری ضروریات پوری فرمادیتے ہیں۔ اب میں میری زبان پر کلمہ ہی جاری ہے‘ میں تو جھولیاں اٹھا اٹھا کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور شیخ الوظائف کو دعائیں دیتی ہوں کہ انہوں نے عبقری نکالا اور پھر اس میں اتنے تیربہدف اور نایاب وظائف دئیے بےشک لاکھوں فائدہ اٹھارہے ہیں۔ کلمہ کا نصاب پڑھنے کا طریقہ: پہلا کلمے کا پہلا حصہ لا الہ الا اللہ مستقل پڑھیں ذکر روکیں تو محمدرسول اللہ پڑھیں۔ اس کے بعد پھر لا الہ الا اللہ پڑھنا شروع کردیں‘ ستر ہزار کی تعداد پوری ہونے پر ایک نصاب ہوگا۔ (ج۔ر، گجرات)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 915 reviews.