Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خارش‘ ایگزیمیا اور سورائسز سے یقینی شفاء یابی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت ہی مفید شمارہ ہے‘ اس کے اتنے فوائد ہیں کہ لکھنے بیٹھوں کو ڈائری بن جائے۔ میں نے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ تلبینہ استعمال کیا‘ یقین کیجئے اتنا جسمانی اور دماغی طور پر اتنا سکون ملا کہ بتا نہیں سکتا۔ بہت ہی مفید اور لاجواب چیز ہے۔ ازدواجی زندگی مزید پرلطف بنانے کیلئے:میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ ایک گلاس دودھ میں تین عدد کھجور ڈال کر شیک بنائیں بہت مفید ہے اور روزانہ صبح یا جب دل چاہے پی لیں۔ یقین کیجئے بس اتنا لکھوں گا کہ ازدواجی زندگی اگر پرلطف ہے تو مزید پرلطف اور پرکشش ہوجائے گی۔
خارش ایگزیما اور سورائسز سے شفاء:عبقری شمارہ 2009 میں ایک نسخہ پڑھا تھا‘استعمال کیا مفید پایا۔میں زندگی سے عاجز آچکا تھا‘ بے شمار ادویات اورمرہمیں استعمال کیں مگر کہیں سے بھی کچھ فرق نہ پڑرہا تھا۔ پھر مشکل وقت میں عبقری ہی کام آیا ہے۔ مجھے خارش، ایگزیما اور سورائسز سے شفا ملی۔ نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: زنک آکسائیڈ 20گرام، بورک ایسڈ 20 گرام ، گندھک آملہ سار10 گرام، سیلی سلک ایسڈ 20 گرام، کاربالک ایسڈ 5 گرام، ویزلین سادہ 200 گرام ان تمام اشیاء کو سوائے ویزلین ملائے خیال رکھیے کہ کسی چمچ سے دوائوں کو خوب یکجا کریں۔ دستانے پہن لیجئے‘ہاتھ کا استعمال نہ کریں ورنہ ہاتھ متاثر ہونے کا خطرہ ہے‘ دستانے پہن کر دوا کو کسی پلاسٹک کے جار میں محفوظ کرلیں۔ صبح و شام متاثرہ جلد پر یہ مرہم لگائیں‘ چند دنوں میں ہی فرق نظر آئے گا۔اس کے بعد میں نے کئی لوگوں کو بتایا جس نے بھی یہ مرہم بنائے اس کو فائدہ ضرور ہوا۔ قارئین سے بھی گزارش ہے کہ اس مرہم کو بنا کر ضرور استعمال کیجئے فوری اثر رکھتی ہے۔ بچھوکاٹے کا علاج: 18 اپریل 2020ء کی شام میری بیٹی کو بچھو نے کاٹ لیا میں نے ایک جاننے والے کو فون کیاتو انہوں نے بتایا کہ تمباکو تھوڑے سے پانی میں ابال کر‘ پھر پانی کو قابل برداشت حد تک نیم گرم کرکے بیٹی کا ہاتھ اس پانی میں ڈبو دے تو درد ختم ہو جائے گا۔چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا اور تھوڑی دیر بعد درد بالکل ختم ہوگیا۔ قارئین ! بچھو کے کاٹنے سے انتہائی ناقابل برداشت درد ہوتا ہے اور مریض درد کے مارے چیخنا اور واویلا کرنا شروع کردیتا ہے لہٰذا جن لوگوں کے اردگرد بچھو رینگتے ہیں وہ اپنے گھروں میں ہمیشہ تھوڑا سا تمباکو ضرور رکھیں۔ مشکل میں کام آئے گا( شاہ تمروز، ایبٹ آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 918 reviews.