Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹے کو بچپن سے لگی بلغم سے چھٹکارا مل گیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا چھ سال کا ہے سردی آتے ہی اس کے سینہ میں بلغم جم جاتی تھی یہ حالات اس کے بچپن سے ہی ہیں۔ سردی کا آغاز ہوا نہیں اس کے سینہ میں بلغم جمائی نہیں۔ بہت سے چائلڈ سپیشلسٹ سے علاج کروایا پر افاقہ نہ ہوسکا۔ دیسی ٹوٹکے بھی بہت آزمائے پر فرق رتی برابر بھی نہ ہو پایا۔ ہم نے تو امید چھوڑ دی تھی کہ یہ بلغم ختم ہو پائے بس دل کو سمجھا لیا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جب بڑا ہوگا تو خود بخود یہ بیماری ختم ہو جائے گی۔ لیکن جب وہ رات بھر کھانسی کرتا تو دل کو اطمینان نہیں ملتا تھا سب گھر والے پریشان ہو جاتے تھے۔ میرا ایک دوست جو لاہور میں رہائش پذیر ہے اس سے ایک روز فون پر بات ہوئی اس نے حال احوال پوچھا تو میں نے اس سے کہا کہ سب ٹھیک ہے پر بیٹے کی طبیعت ٹھیک نہیں اس سے پوچھا کیا ہوا میں نے اس کو سب بتایا کہ سردی آتے ہی بلغم اس کے سینہ پر حاوی ہو جاتی ہے بہت علاج کوکروایا پر شفاء نہیں ملی اس نے مجھے عبقری دواخانے کی دوائی ’’بے بی ٹانک‘‘ کے استعمال کا مشورہ دیا ۔ جب میں نے اس دوائی کی قیمت پوچھی تو اس نے بتایا کہ اس کی قیمت 120روپے تو میں نے ہنسنا شروع کردیا کہ میں نے بیٹے کو اتنا مہنگی مہنگی ادویات کا استعمال کروایا اس سے تو فرق پڑا نہیں یہ 120 روپے والی دوائی سے پڑ جائیگا۔ اس نے کہا اگر فرق نہ پڑا تو دوائی کے پیسے مجھ سے لے لینا میں نے سوچا اتنے دعوے سے کہہ رہا ہے تو کچھ تو بات ہوگی میں نے اس سے کہ گجرات میں کوئی برانچ ہے اس نے کا عبقری ایجنسی ہے وہاں سے ’’بے بی ٹانک‘‘ مل جائیگا ۔ بیٹے کو ابھی ایک بوتل ہی استعمال کروائی جس کا واضح فرق محسوس کیا اس کے بعد میں پانچ بوتل اور لے آیا یوں چھ بوتل کے استعمال سے میرے بیٹے کو بلغم سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا مل گیا۔(عدنان دانی، گجرات)

دل کی جملہ بیماریوں کا ایک حل، معدے کی تکلیف دور

  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تین مہینے پہلے میرے دل میں درد شروع ہوا تھا دل پر پریشر اتنا زیادہ تھا کہ آکسیجن اور بلڈ سرکولیشن دل میں برابر نہیں ہورہی تھی۔ سپیشلسٹ سے چیک اپ کروایا تو اس نے دو تین گولیاں لکھ دی اور کہا ان ادویات کا استعمال مرتے دم تک کرنا ہے یہ سن کر میں پریشان ہوگئی۔ میرے گھر میں عبقری دواخانے کی مختلف ادویات استعمال ہوتی رہتی ہیں لہٰذا میں نے عبقری رسالہ نکالا اور اس میں دل کے امراض کے حوالے سے دوائی ڈھونڈنی شروع کی تو میری نظر ’’دل شفاء‘‘ پر پڑی اس کی مکمل تفصیل پڑھنے کے بعد اسلام آباد راوت میں موجود عبقری کی ایجنسی المکہ ٹریڈرز پر گئی اور دو بوتل ’’دل شفاء‘‘ کی لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میری ایک کزن کو معدے کا مسئلہ تھا اس کے لیے میں نے ’’ستر شفائیں‘‘ خریدی اور گھر آگئی ’’دل شفاء‘‘ کا میں نے باقاعدگی سے استعمال کیا جس سے میرے دل کو سکون ملا ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ اب بلڈ سرکولیشن کررہا ہے جس سے مجھے اطمینان ہوا اس کے ساتھ ساتھ میں نے محسوس کیا کہ میرے پٹھوں میں جو ہر وقت کھچائو رہتا تھا وہ بھی کم ہوگیا ہے۔ اور میری کزن جس کے معدے میں تکلیف رہتی تھی اس نے مجھے فون کرکے بتایا کہ ’’ستر شفائیں‘‘ بہت ہی لاجواب دوائی ہے معدے کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال سے مجھےدیگر بیماریوں سے بھی نجات مل گئی ہے۔ (عندلیب عابد، راولپنڈی)

عرصہ دراز سے معدے کی خرابی، قبض کا شکار تھا، آج بالکل ٹھیک ہوں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پیشہ کے لحاظ سے ٹیچر ہوں اور مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے باعث ہمیں مختلف ہوسٹلز میں رہنا پڑتا ہے لہٰذا گھر سے دور ہونے کے باعث گھر کے کھانے سے محروم ہی رہتے تھے اس لیے ہوٹل کا پکا ہوا کھانا کھانا ہی ہماری مجبوری ہوتی ہے۔ پہلے پہلا تو نت نئے چسکے اور چٹ پٹے کھانے تیل سے تلی اشیاء اس وقت بہت شوق سے کھاتے تھے۔ اور جب گھر آتے تو گھر کا سادہ کھانا کھانے کو دل نہیں کرتا تھا کیونکہ تیز مرچوں والے کھانوں کی عادت سے پڑی گئی تھی جس کے باعث میرے معدہ میں اکثر خرابی رہتی اور قبض کا شکار ہوگیا تھا۔ بہت سی انگریزی ادویات کا استعمال کیا لیکن فرق محسوس تک نہ ہوا۔ بہت سے دواخانوں کی ادویات کا استعمال کیا لیکن مرض وہی کا وہی۔ ایک روز میرے طالب علم نے مجھے ’’عبقری رسالہ‘‘ دیا اور اس رسالے کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔میں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا تو یقیناً وہ ٹھیک کہتا تھا یہ رسالہ واقعی بہت لاجواب ہے۔ اس میں مختلف شہروں میں عبقری ایجنسیوں کے نمبرز درج تھے میں نے اپنے شہر جھنگ صدر کی ایجنسی ہراج دواخانہ کا نمبر نوٹ کیا کال کی اور اگلے دن وہاں پہنچ گیا اور اپنے معدہ کی خرابی اور قبض بارے بتایا تو انہوں نے مجھے ’’صلاح معدہ کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ میں نے تقریباً دو کورس استعمال کیے جس سے قبض جیسی بیماری سے میری جان چھوٹ گئی (ماسٹر محمد مجاہد، جھنگ)

 

ہر قسم کے جسمانی درد سے نجات مل گئی

  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمیں تسبیح خانے سے جڑے تقریباً آٹھ نو سال ہوگئے ہیں تسبیح خانے آکر درس سننے سے سکون میسر آتا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہی سکون کی جگہ ہے۔ ہم نے وظائف سے بہت کچھ پایا بہت سے مسئلہ کا حل ہمیں وظائف سے ملا اب بھی ہم سب گھر والے وظائف جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام بگڑے ہوئی کام خود ہی بن جاتے ہیں یہ سب تسبیح خانے آنے درس سننے اور وظائف کرنے کی برکتیں ہیں۔ گھر میں کوئی بیمار ہو جائے تو ہم ’’عبقری دواخانے‘‘ کی ادویات استعمال کرتے ہیں ایلوپیتھک ادویات سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ الحمد اللہ اب کبھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ گھر میں ہی تمام بیماریوں کے لیے ادویات موجود رہتی ہیں۔ تقریباً تین سال پہلے کی بات ہے میں بہت زیادہ کمزور تھی بھوک بھی ٹھیک سے نہیں لگتی تھی کوئی کام کرتی تھی کمر کا شدید درد ہوتا تھا ہر وقت ٹانگوں میں درد رہتا تھا۔سوچا کہ آپ سے ملاقات کی جائے اور اپنا مسئلہ بیان کیا جائے تقریباً تین ماہ بعد آپ سے ملاقات کے لیے ٹائم ملا اور میں لاہور دواخانے آئی۔ آپ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے 20 ڈبی روحانی پھکی کے استعمال کا مشورہ دیا۔ میں نے 20 ڈبی روحانی پھکی لی اور واپس اپنے شہر راولپنڈی آگئی اور روحانی پھکی کا باقاعدگی سے استعمال کرتی رہی ابھی تقریباً چھ یا سات ڈبی ہی استعمال کی تھیں کہ اس دوران ہی میرے اندر کافی تبدیل آنا شروع ہوگئی وقت پر بھوک لگتی ہے تین وقت پیٹ بھر کھانا کھاتی ہوں اور صحت بھی اچھی ہوگئی لوگ مجھے کہتے ہیں موٹی ہوگئی ہو چہرہ بھی بھرا بھرا سال لگتا ہے روحانی پھکی کی بہت برکات مجھے ملیں۔(ثوبیہ قاسم، مورگاہ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 921 reviews.