Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بغیر آپریشن پتھری باہر!پانچ تولہ یہ پانی پی لیں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے تجربات و مشاہدات اور سینوں کے راز عبقری کی نذر کرتے ہیں اور عبقری وہی راز من و عن انتہائی خوبصورت انداز میں گلدستہ تیار کرکے ہمارے دروازے تک پہنچادیتا ہے۔ میرے پاس بھی چند انتہائی مفید نسخہ جات و وظائف موجود ہیں‘ جو میں عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ یقیناً جو بھی آزمائے گا بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔
بغیر آپریشن گردے کی پتھری باہر
(۱) گل سرکنڈا ایک سیر لیں اور تین کلو پانی میں خوب ابالیں جب ایک بوتل پانی رہ جائے اتار کر رکھ لیں روزانہ پانچ تولہ صبح شام وہ پانی لیں۔
(۲)اکیس جگنو پکڑیں اور کیپسول میں ایک جگنو بند کردیں یہی کیپسول روزانہ ایک لیں پتھری ختم ہو جائے گی۔ یہ ٹوٹکہ عبقری رسالہ سے پڑھا‘ بہت سے لوگوں کو دیا‘ تمام کو بہت فائدہ ہوا۔انتہائی طلسماتی نسخہ ہے۔ بے یقین نے بھی فائدہ اٹھایا۔
چہرے کے دانے ختم
چھ چمچ نمک دو لیٹر پانی میںحل کرکے اس سے اچھی طرح منہ اور گردن دھوئیں‘ چند دن کے استعمال سے چہرہ اور گردن بالکل صاف شفاف ہوجائے گی۔
جوڑوں کے درد کے لیے
میتھی دانہ ایک مٹھی رات کوایک پیالہ پانی میں بھگو لیں‘ صبح اٹھ کر مل چھان کر پی لیں۔ پودینے کے چند پتوں کو پیسٹ بناکر دیسی گھی میں ایک طرف سے تل کر کھائیں۔
ہائی بلڈپریشر کے لیے
ہاتھ پائوں کا جلنا، معدے کی تیزابیت، دل کی دھڑکن، پیشاب کی جلن کیلئے بہترین نسخہ:
(۱)شربت نیلوفر: گل نیلوفر ایک کلو، دانہ الائچی سبز 100 گرام، صندل سفید خالص 100 گرام کو پیس کر 7کلو پانی میں ابالیں جب چار کلو پانی رہ جائے تو چھان لیں اور اس میں پانچ کلو مصری ڈال کر یا چینی ڈال کر دھیمی آگ پر پکائیں قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور پانچ تولہ تین ٹائم لیں۔
جریان ‘ تیزابیت‘ بلڈپریشر اور السر ختم
(۲)آملہ، خشک دھنیا، مصری، ملٹھی فی کس 100 گرام پیس لیں اور دن میں چار مرتبہ ٹی سپون استعمال کریں۔ تیزابیت ختم، بلڈپریشر اور السر کے لیے، جریان کے لیے بھی مفید ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 927 reviews.